9 مئی، 8 فروری کے نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکتے : شاہد خاقان
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان لائن )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 8 فروری کو جو ہوا، اس کے نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ابھی تقریب میں آیا تو سی ایس ایس کرنے والے بچے ملے، جو سمجھتے ہیں کہ 2024 کا رزلٹ ہی نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ سی ایس ایس رزلٹ نہ آنے پر طلباءعدالت گئے، 26ویں ترمیم کے بعد طلبا کو عدالت سے بھلا کیا انصاف ملے گا۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ 9 مئی اور 8 فروری میں جو ہوا اس کے نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔
ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 8 ایتھلیٹس پر پابندی لگ گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے 2 ارکان کی امریکی وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی کے 2 ارکان کی امریکی وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔
رہنما عاطف خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر امجد اور میں ایونٹ میں تھے میرے علم میں یہ بات آئی کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو بلایا گیا تھا مجھے نہیں معلوم دونوں رہنماں کو دعوت ملی یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی امریکی وفد سیتا حال ملاقات نہیں ہوئی۔
عاطف خان کے مطابق ملاقات میں سیاسی جماعتوں کے لوگ اور وفاقی وزرا موجود تھے ایک سرکاری تقریب میں امریکی کانگریس مین نے گفتگو کی جس میں پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔
مستونگ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکا،3اہلکار شہید2زخمی
ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی دو شہری بھی اس ایونٹ میں موجود تھے جب کہ بانی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی، میرے سامنے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ کوئی بانی سے ملنا چاہتا ہے ہمیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے۔
مزید :