ایف بی آر کی 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ فریز، قائمہ کمیٹی کے فیصلے کا انتظار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے تصدیق کی ہے کہ گاڑیوں کی خریداری کا حتمی فیصلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات کے بعد کیا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ قائمہ کمیٹی کے حتمی منٹس کا انتظار ہے، جب تک ان کا جواب موصول نہیں ہوتا، گاڑیوں کی خریداری کا عمل فریز رہے گا۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد کے موجودہ دورے کا اقتصادی جائزے یا قرض پروگرام سے کوئی تعلق نہیں، یہ ایک معمول کا دورہ ہے، جس میں تکنیکی امور پر بات چیت ہوتی ہے۔

تعمیراتی شعبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بنائی گئی ٹاسک فورس نے پراپرٹی سیکٹر کے لیے تجاویز اور سفارشات تیار کر لی ہیں، جن کی حتمی منظوری کابینہ دے گی۔ تعمیراتی شعبے کے لیے ریلیف پیکج اب یقینی ہو چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کے جواب کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا، اور ابھی تک کمیٹی کا جواب موصول نہیں ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ جج کے ریمارکس پارلیمنٹ پر حملہ ہیں: اسپیکر کی رولنگ اسلام آباد ہائیکورٹ جج کے ریمارکس پارلیمنٹ پر حملہ ہیں: اسپیکر کی رولنگ پی ٹی آئی نے 4 سالہ دور حکومت میں ایک دھیلے کا کام نہیں کیا: مریم نواز غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کا آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کا فیصلہ،ڈوزیئر پیش کیے جائیں گے،وکیل کی تصدیق ”ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے”رچرڈ گرینیل کی عمران خان کے حق میں ٹوئٹس پر دفتر خارجہ کے حکام کا رد عمل حکومت کا ظاہر آمدن سے زائد مالیاتی ٹرانزیکشنز کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: گاڑیوں کی خریداری کا قائمہ کمیٹی کے ایف بی آر

پڑھیں:

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ممبران قومی اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ممبران اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین راجہ خرم نواز کی زیر صدارت ہوا جس میں حکام وزارت داخلہ کی جانب سے حکام کو بریفنگ دی گئی۔ممبر کمیٹی طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارے بہت سے ایم این ایز قبائلی اضلاع سے ہیں اور انہیں حقیقی تھریٹ ہیں، ان کے لئے اسلحہ لائسنس دینے سے متعلق اقدامات کئے جائیں۔
چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ کم ازکم ایم این ایز کو تو قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے جبکہ طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ ٹیکس پیئرز اور بزنس کمیونٹی ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔
طارق فضل چودھری کا کہنا تھاکہ جو بندہ اربوں روپے ٹیکس دے رہا ہے اسے آپ اتنی بھی سہولت نہیں دے سکتے؟ جبکہ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھاکہ بہت سے ایم این ایز کا تعلق کراچی سے ہے ان کے بھی لائسنس ایکسپائر ہو گئے ہیں۔
چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ لائسنس کی تجدید کے عمل میں بھی تاخیر ہو رہی ہے، جس پرحکام وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر 5 سال بعد کوئی تجدید کے لئے آئے گا تو اسے ری نیو نہیں کیا جائے گا، طارق فضل چودھری کا جواب میں کہنا تھا کہ آپ دو سال بعد ری نیو نہیں کرتے۔
راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ کمیٹی یہ ڈائریکشن دیتی ہے کہ کم از کم ایم این ایز کو اسلحہ لائسنس دیے جائیں۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے کچھ عرصہ قبل جعلی اسلحہ لائسنس کے اجرا کی شکایات سامنے آنے پر ہر قسم کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

ہربھجن سنگھ اور شعیب اختر ایک بار پھر آمنے سامنے،ایک دوسرے دھکے،ویڈیو وائرل

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عرفان صدیقی کے جملے پر قائمہ کمیٹی میں قہقہے 
  • قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس، متوسط طبقے کو ریلیف دینے کا فیصلہ
  • عرفان صدیقی کے جملے پر قائمہ کمیٹی میں قہقہے لگ گئے
  • قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ار کان قومی اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت
  • انسانی حقوق کا ایجنڈا تبدیل کیے جانے پر چیئرمین قائمہ کمیٹی برہم
  • این ایل سی اور ایف ڈبلیو او بتائیں کہ کام کرنا ہے یا نہیں؟ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ
  • قائمہ کمیٹی کی وزارت داخلہ کو قومی اسمبلی کے اراکین کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت
  • قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ممبران قومی اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت کردی
  • اب خریداری کیش پر نہیں، صرف ڈیبٹ کارڈز سے ہوگی