لاہور:

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا نام لے کر کسانوں کا استحصال نہیں کیا جا سکتا، 90 فیصد کسانوں کو جن کے پاس ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم زمین ہے انہیں سہولیات اور بجلی پر سبسڈی دی جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کسانوں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی معاملات میں آئی ایم ایف کو مداخلت کی اجازت دی تو ہمارے نظام میں داخل ہونے کی کوشش ہورہی ہے، شرم نہیں آتی یہ کہتے ہوئے کہ آئی ایم ایف نے ہنس کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا نام لے کر کسانوں کا استحصال نہیں کیا جا سکتا، 90 فیصد کسانوں کو جن کے پاس ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم زمین ہے انہیں سہولیات اور بجلی پر سبسڈی دی  جائے،یواین پروگرام کے تحت کسانوں کو سہولت دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آٹا سستا کرے اور گندم پر سبسڈی دے، کسانوں پر کوئی منظم آواز سامنے نہیں آئی سب جماعتیں اپنے چکر میں ہیں۔ یہ تعلیم و صحت کی سہولیات نہیں دیتے ، کسان کا مسئلہ ہو کوئی سیاسی جماعت ان مسائل پر بات نہیں کرتی۔

امیرجماعت نے کہا کہ کسان تحریک شروع ہو چکی ہے، جب38 اضلاع سے کسان آئیں گے تواتنا بڑا دھرنا ہوگا کہ بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے، آج کے دھرنے کو ٹریلر سمجھ لو، سبق حاصل کر لو اگر مسئلہ حل نہ کیا تو عوام کو کال دیں گے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ بجلی،  پیٹرول سستا کرنے اور کسان کے حق کیلیے کال دی تو نوجوان کسان مزدور باہر نکلیں گے، اس ملک میں یہ نہیں چلے گا کہ  جرنیل، بیوروکریٹ، پارلیمنٹیرین، خان و سردار عیاشی کریں اور مڈل کلاس ذلت و خواری اٹھائے، ہمیں ہمارا حق چاہیے۔

انہوں نے کسانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ جب تک چاہیں دھرنا دیں، ضیا الدین انصاری کو کہتا ہوں آپ دھرنے کے لوگوں کے میزبان ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے مطالبات کو نہ مانا تو پھر فیصلہ کریں گے،دیگر اضلاع سے کسانوں کو بلانے کی کال دیں گے، کیسا گرین پاکستان ہے بہاولنگر کا پانی کہیں اور دیں گے تو ناانصافی کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ بہاولنگر کا پانی چولستان کو دیں گے ظلم ہوگا، کسانوں کو زمین دیں مراعات دیں تو وہ بستی بسا کر دکھائیں گے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ اگر کسی نے اس دھرنے کو طاقت سے اٹھانے کی کوشش کی تو پنجاب بھر کی سڑکوں پر آنے کااعلان کردیں گے۔

انہوں نے حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم تو پہلے ہی جعل سازی اور فارم 47 سے اقتدار میں آئے ہو، تمہاری کوئی اخلاقی حیثیت نہیں ہے، کسانوں کو حق دو۔ 

حافظ نعیم  نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نہ یہ ٹرمپ کی مذمت کرتے ہیں، نہ فلسطینیوں و کشمیریوں کے حق کےلیے کھڑے ہوتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف حافظ نعیم کسانوں کو دیں گے

پڑھیں:

اگر سندھ اربوں کے فنڈ سے اپنی سڑکیں نہیں بنا سکتا تو آپکا اللہ حافظ، عظمی بخاری

اگر سندھ اربوں کے فنڈ سے اپنی سڑکیں نہیں بنا سکتا تو آپکا اللہ حافظ، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سندھ حکومت میں بے تحاشہ ترجمانوں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ اپنے نئے 100 ترجمانوں کو زمینی حقائق پر بریفنگ بھی دیں۔

عظمی بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ ان نا تجربہ کار ترجمانوں کو جو جھوٹی سچی پرچیاں دی جاتی وہ وہی بول دیتے ہیں، جب کارکردگی اور کام بولتے ہوں تو ترجمانوں کا لا لشکر رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی، کارکردگی اچھی ہوتو کام بولتا ہے جیسے مریم نواز کا کام بول رہا ہے۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مراد علی شاہ واحد وزیراعلی ہیں جنہیں اپنے حلقے میں کام کروانے کیلئے بھی وفاق کی ضرورت پڑتی ہے۔ پنجاب حکومت کے 90 فیصد منصوبے اپنے فنڈ سے مکمل ہو رہے ہیں، سیہون میں وزیراعلی سندھ کے علاقے میں ہونے والے حادثے کو وفاق پر مت ڈالا جائے۔عظمی بخاری نے کہا کہ پچھلے 16 سال سے سندھ پر حکومت پیپلز پارٹی کی ہے مسلم لیگ نون کی نہیں، سندھ نے جو 956 ارب کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا تھا اللہ کرئے وہ جلد از جلد لگ جائے، مالی سال ختم ہونے والا ہے ابھی تک وزیراعلی سندھ اپنے علاقے کی گلیاں اور سڑکیں اور ہائی وے نہیں بنا سکے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ڈمپرز روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے شہریوں کو اڑا رہے کیا وہ بھی وفاق کا مسئلہ ہے؟، وفاق سے ہر سال معمول کے مطابق سندھ کو انکے حصے کے فنڈز ملتے ہیں، وفاق اور صوبوں کے معاملات میں چچا بھتیجی کے رشتے کا کیا تعلق اور اسکا حوالہ کیوں؟۔انہوں نے کہا کہ اگر سندھ ان اربوں روپے کے فنڈز سے بھی اپنی سڑکیں نہیں بناسکتا تو پھر آپکا اللہ حافظ، مریم نواز پنجاب میں اپنے صوبے کے وسائل سے درجنوں بڑی سڑکیں مکمل کرچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حافظ نعیم الرحمن کی پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
  • حافظ نعیم الرحمن کارمضان کے بعد بڑی تحریک کا اعلان
  • فیک نیوز پر پیکا‘ فیک پارلیمنٹ‘     فیک حکومت پر کوئی بات نہیں کرتا: حافظ نعیم
  • افغان حکومت کو بھی ذمےداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • حکومت کیخلاف اپنا پلیٹ فارم استعمال کرینگے، کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، حافظ نعیم
  • مہنگائی میں کمی کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں،حکومت عوام کو ریلیف دے‘ حافظ نعیم الرحمن
  • ملک میں سرمایہ داروں نے 4 ارب ٹیکس نہیں دیا: حافظ نعیم الرحمان
  • سرمایہ داروں نے 4 ارب ٹیکس نہیں دیا: حافظ نعیم الرحمان
  • سرمایہ داروں نے 4 ارب ٹیکس نہیں دیا، حافظ نعیم
  • اگر سندھ اربوں کے فنڈ سے اپنی سڑکیں نہیں بنا سکتا تو آپکا اللہ حافظ، عظمی بخاری