درخواست میں استاد کا مؤقف ہے کہ طلباء کی شرارتوں کی وجہ سے میں ڈیوٹی نہیں کرپاتا، محکمہ تعلیم میرا تبادلہ کسی اور اسکول میں کر دے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں طلباء کی شرارتوں سے تنگ استاد نے پولیس میں شکایت درج کرا دی۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ استاد کی جانب سے تھانا یکہ توت میں طلبا کے خلاف درخواست جمع کروائی گئی ہے۔ درخواست میں استاد کا مؤقف ہے کہ طلباء کی شرارتوں کی وجہ سے میں ڈیوٹی نہیں کرپاتا، محکمہ تعلیم میرا تبادلہ کسی اور اسکول میں کر دے۔ درخواست پر پولیس کا کہنا تھا کہ طلباء کو سمجھا سکتے ہیں، ان پر سخت کارروائی نہیں کر سکتے، پولیس نے طلباء کے والدین کو بلا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی شرارتوں

پڑھیں:

پشاور : 100 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

ٹل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹل سے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا، قافلے میں اشیائے خورو نوش، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں، قافلے کی سیکورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ ٹل سے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا، تاجر برادری کے مطابق قافلے میں اشیائے خور و نوش، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں جبکہ چھوٹی بڑی تمام گاڑیاں بحفاظت پہنچ چکی ہیں۔ تاجر برادری کے مطابق کانوائے میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس سلنڈرز کی گاڑیاں شامل نہیں، ضلع ہنگو میں گزشتہ ایک ماہ سے 20 سے زاید پیٹرول، ڈیزل ٹینکرز اور گیس سلنڈرز کی گاڑیاں روک دی گئی ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق قافلے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • گجرات میں اسکول پرنسپل نے ٹیچر پر تھپڑوں کی برسات کردی
  • پشاور : 100 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا
  • امن و امان کی بہتری کیلیے پشاور کے تاجروں اور شہریوں کا خیبرپختونخوا حکومت سے اہم مطالبہ
  • انجمن طلبہ اسلام کا طلبہ یونینز کی بحالی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان
  • طلبا کی شرارتوں سے تنگ استاد پولیس اسٹیشن پہنچ گیا
  • پشاور: ٹیچر طلباء کی شرارتوں سے تنگ آکر پولیس کے پاس پہنچ گیا
  • بلدیہ کے6ملازمین واجبات کیلیے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے
  • بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں متنوع مسائل کا شکار نوجوان طلبہ
  • صفہ پبلک اسکول کے طلبہ کی کشمیر یکجہتی ریلی