امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین کو اگر روس کیخلاف امداد چاہیے تو اب اسے امریکا کو نایاب زمینی معدنیات کی صورت میں ادائیگی کرنا ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس کیخلاف 300 بلین ڈالرز کی سپورٹ کے بدلے یوکرین سے ادائیگی چاہتے ہیں جو نایاب زمینی معدنیات کی صورت میں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یوکرین کو بتا رہے ہیں کہ ان کے پاس بہت قیمتی نایاب زمینی معدنیات ہیں۔ ہم یوکرین کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ ہماری امداد کو اپنی نایاب معدنیات اور دیگر چیزوں کو فراہم کرکے یقینی بنائے گا۔

تاہم یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ٹرمپ ہر قسم کی مخصوص معدنیات کیلئے ’نایاب‘ کی اصطلاح استعمال کر رہے ہیں یا صرف نایاب زمینی معدنیات کے لیے۔

نایاب زمینی معدنیات 17 دھاتوں کا ایک گروپ ہے جو مقناطیس بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں جو الیکٹرک گاڑیوں، سیل فونز اور دیگر الیکٹرانکس میں توانائی کو حرکت میں بدل دیتے ہیں۔ ان معدنیات کا کوئی معروف متبادل نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

قدرتی ماحول کے رکھوالے: گِدھوں کی نسل بچانے کے لیے منفرد منصوبہ

پاکستان میں نایاب نسل کے گِدھوں کو معدومیت سے بچانے کے لیے چھانگا مانگا کے جنگل میں قائم ’ولچر ہاؤس‘ ایک اہم مرکز کے طور پر کام کر رہا ہے۔

یہ منصوبہ 2006 میں WWF پاکستان اور پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد گِدھوں کی نایاب اقسام کی افزائش اور تحفظ ہے۔

تفصیل جانیے اس رپورٹ میں ۔۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

گدھ ماحولیات

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ نے پلاسٹک کے اسٹرا استعمال کرنے کے حوالے سے بھی ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے 
  • غزہ: سردی اور بے گھری کے شکار افراد تک مکمل امداد پہنچانے کا مطالبہ
  • قدرتی ماحول کے رکھوالے: گِدھوں کی نسل بچانے کے لیے منفرد منصوبہ
  • ٹرمپ کا پیوٹن کو فون روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے پر آمادگی ظاہر کردی
  • امریکی صدر کی یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے روسی ہم منصب سے بات چیت
  • غزہ کی صورتحال پر ہنگامی عرب سربراہی اجلاس طلب، پاکستان نے او آئی سی سمٹ بلانے کا مطالبہ کردیا
  • ٹرمپ کا پوٹن کو فون؛ روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے پر آمادگی ظاہر کردی
  • یوکرین جنگ کے خاتمے پرپیوٹن سے بات ہو چکی، زیلینسکی سے جلد ملوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • پیوٹن سے یو کرین جنگ کے خاتمے پر بات ہوچکی، ان کے پاس ٹھوس منصوبہ ہے، امریکی صدر