پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو خط ترلے کرنے کی آخری حد ہے۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ خط کا مفصل جواب وصول کنندہ کی جانب سے آ چکا ہے۔ عمران خان کا آرمی چیف کو خط لکھنے کا مطلب پنجابی میں بتائوں تو ترلے کرنے کی آخری حد ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ جن کو خط لکھا گیا انہوں نے کہاکہ میں اس خط کو پڑھوں گا بھی نہیں اور ویسے ہی وزیر اعظم کو بھیج دوں گا۔ اگر خط وصول کنندہ نہیں پڑھیں گے تو وزیر اعظم بھی نہیں پڑھیں گے۔ یہ خط انہی خطوط کی ایک کڑی ہے جب ان کی صوبوں میں حکومت تھی اور وزیر خزانہ شوکت ترین ملک کو ڈیفالٹ کروانے پر تلے ہوئے تھے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ماضی میں بھی ان کی کوشش رہی ہے کہ ملک ڈیفالٹ کا شکار ہوجائے۔ ان کا ایجنڈا صرف ایک تھا کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے۔ وہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ، عدالتوں میں تقسیم اور معاشی عدم استحکام لانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج ان کے حالات دیکھ لیں کہ عمر ایوب اب آئی ایم ایف کو خط لکھ رہے ہیں۔ عمرایوب جو آئی ایم ایف کو خط لکھ رہے ہیں اس کی کیا وجوہات ہیں کہ پیادے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں جبکہ معاشی اعشاریہ درست سمت میں جانا شروع ہو گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ معزز جج صاحبان کا سابق وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ کس طرح جج صاحبان نے 184/3 کو 58 ٹو بی کے ساتھ مکس کیا۔ فرد واحد جب آئین کی شکل بگاڑتا ہے اور اس کو سپریم کورٹ سے حمایت مل جاتی ہے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ آج پوری دنیا میں ریٹ ٹیرف پر بات ہورہی ہے۔ آج دیکھیں بھارتی وزیر اعظم امریکہ میں بیٹھے ہیں اور ٹریڈ ٹیرف پر بات کررہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کے حواری کی حرکتوں پر پریشان ہوں کہ آخر ان کا ایجنڈا کیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ملک محمد احمد خان نے کہا پنجاب اسمبلی نے کہا کہ

پڑھیں:

آرمی چیف کا جواب آ گیا ، عمران سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں ، احسن اقبال

آرمی چیف کا جواب آ گیا ، عمران سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں ، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز

ناروال (سب نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا جواب آ گیا ، عمران سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں ، جو بھی سیاسی معاملات ہوں ان کا مرکزی ڈاک خانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

نارووال میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے مسلم گرلز کالج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو بار بار خط لکھنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے خود اس کا جواب دے دیا ہے جو بھی سیاسی معاملات ہوں ان کا مرکزی ڈاکخانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ اگر وہ سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں تجاویز شکایات ہیں تو خط لکھیں۔ بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں، فوج کی سیاسی مداخلت کا ان کو 2018 میں چسکا پڑا ہے جس طرح اس وقت انہیں دھاندلی کے ذریعے اقتدار ملا۔احسن اقبال نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں دوبارہ اس طرح اقتدار میں آ سکتے ہیں، فوج کے ترجمان بھی کہہ چکے ہیں انہیں دوبارہ کسی سیاسی تجربہ میں شامل نہیں ہونا اس لئے بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ اس موقف کی نفی ہے جو کہتے ہیں میں بڑا سول حکمرانی کا چمپین ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ دراصل یہ ایک لبادہ ہے وہ چاہتے ہیں ان کو ایک بیساکھی مل جائے اس بیساکھی سے دوبارہ اقتدار تک پہنچ جائے وہ ایک جرم میں جو انہوں نے 190 ملین پاونڈ کا ڈاکہ پاکستان کے خزانے پر ڈالا ہے جس مجرم نے پاکستان کے اربوں روپے چرائے ہوں تحریک انصاف کا کوئی ورکر ان کی حمایت کرتا ہو وہ بھی مجرم ہے کیونکہ تحریک انصاف کی ساری سیاست کرپشن کے خلاف تھی۔احسن اقبال عمران خان کی چوری کا دستاویزی ثبوت ملا ہے وکیل علی ظفر، سلمان اکرم راجہ ، جیسے بڑے وکیلوں پر بڑی حیرت ہے کس طرح چوری کے مقدمہ کے وکیل بن کر قوم کے سامنے بیچ رہے ہیں اندھے کو معلوم ہے یہ ڈاکہ، چوری ہے ملک کا خزانہ لوٹا ہے اس کی معافی پوری دنیا میں نہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی میں نہیں ہے کوئی لیڈر ایسی چوری کرے تو ساری عمر کے لئے سیاست سے باہر ہو جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  سپیکر قومی اسمبلی کا بحرین کے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ،وفود کے تبادلوں پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا اسمبلی میں جعلی اسناد پر ملازمین کی بھرتیوں کا انکشاف
  • وزرا کی عدم حاضری کے دوران پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی رولز میں بڑی ترامیم پیش کردیں
  • اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بحرین کی نمائندہ کونسل کے اسپیکر ڈاکٹر احمد بن سلمان المسلم ملاقات کررہے ہیں
  • لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے ارکان عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں
  • اب قواعد کے مطابق ہی نکتہ اعتراض ملے گا، اسپیکر قومی اسمبلی
  • آرمی چیف کا عمران خان یا ان کی سیاست سے کوئی واسطہ نہیں، فیصل واوڈا
  • اسپیکر ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر بحرین کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد کی اسلام آباد آمد
  • آرمی چیف کا جواب آ گیا ، عمران سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں ، احسن اقبال
  • آرمی چیف کی جھنڈی