یہ سیاست کا وقت مہیں متحدہوکر دہشتگردوں مقابلے کی ضرروت ، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد بلوچستان کے امن، ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔ شرپسند عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں صوبے کی ترقی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ سی پیک کی تکمیل پر کام تیزی سے جاری ہے۔ گوادر بندرگاہ وسطی ایشیا و جنوب مشرقی ایشیا اور باقی دنیا کے درمیان پاکستان کو رابطے کا اہم ذریعہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور دیگر اہم صوبائی امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری، رکن قومی اسمبلی جمال کاکڑ، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر محمد سلیم کھوسہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگرد بلوچستان کے امن، ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔ دہشتگرد نہیں چاہتے کہ بلوچستان کے لوگ خوشحال، نوجوان تعلیم یافتہ اور برسر روزگار ہوں۔ بلوچستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ بلوچستان میں صحت و تعلیم کی معیاری سہولیات، روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ حال ہی میں چین میں زرعی شعبے کی جدید تربیت کیلئے بھیجے جانے والے طلباء میں بلوچستان کے طلباء کا خصوصی کوٹہ رکھا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوتھ پروگرام، وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے ذریعے بلوچستان کے طلباء کو با اختیار بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں زراعت کی ترقی کیلئے زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے سی پیک کی تکمیل پر کام تیزی سے جاری ہے۔ گوادر ایئرپورٹ پر پروازوں کا سلسلہ شروع ہو چکا۔ گوادر بندرگاہ وسطی ایشیا و جنوب مشرقی ایشیا اور باقی دنیا کے مابین پاکستان کو ایک اہم رابطہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ وزیرِاعظم نے کہاکہ عسکری قیادت، سپہ سالار اور افواج پاکستان حکومت کے ساتھ مل کر پر امن بلوچستان کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ مجھ سمیت پوری قوم بلوچستان کے امن کیلئے کوشاں سکیورٹی فورسز، پولیس اور ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کوئٹہ اجلاس میں کہا ہے کہ یہ سیاست کا وقت نہیں‘ ہمیں اپنی تمام تر توانائیاں مجتمع کر کے ان دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور قلات و بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے جوانوں کی بہادری اور ہمت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور زخمی جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملک کی خاطر قربانی کے جذبے اور وطن کی حفاظت کے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ آپ سب قوم کے ہیرو ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور قربانی کے جذبے سے سرشار آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کینسر سے متعلق آگہی پیدا کرنے اور سستے علاج کو یقینی بنانے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینسر صحت عامہ کا ایک بڑا چیلنج ہے، اس موذی بیماری کی روک تھام، تشخیص اور موثر علاج کے لئے اجتماعی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔ کینسر سے بچائو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ کینسر سے بچائو کے عالمی دن کے موقع پر ہم اس موذی مرض کے خلاف آگہی پیدا کرنے اور کینسر سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، عالمی سطح پر کینسر موت کی دوسری بڑی وجہ ہے، پاکستان نے کینسر کی تحقیق، علاج اور مریضوں کی دیکھ بھال میں نمایاں پیشرفت کی ہے، طبی سائنس میں پیشرفت، مرض کا جلد پتہ لگانے اور صحت کی بہتر سہولیات سے کینسر کے مریضوں کے لئے بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں، تاہم کینسر صحت عامہ کا ایک بڑا چیلنج ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف آج سرینا انڈرپاس کا افتتاح کریں گے۔ افتتاح کی تقریب میں ارکان پارلیمنٹ‘ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور دیگر کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آج سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) کے وفد نے سلطان بن عبدالرحمن المرشد، چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کی قیادت میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کیا اور سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے صحت، توانائی، انفراسٹرکچر اور تعلیم کے شعبوں میں پاکستان کو مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 2022 کے تباہی کن سیلاب کے بعد تعمیر نو کے لیے SFD کی کوششوں کو سراہا۔ ایس ایف ڈی کے چیف ایگزیکٹو نے سعودی وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ سی ای او، ایس ایف ڈی نے وزیراعظم کو جاری منصوبوں بشمول مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، مالاکنڈ ریجنل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ، اور سعودی گرانٹس کے ذریعے فنڈ کیے گئے دیگر منصوبوں کے بارے پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے SFD کی حمایت کو سراہتے ہوئے، گرین انرجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں SFD کے ساتھ اشتراک کردہ نئے منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا، جن کے ذریعے پاکستان کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ ایس ایف ڈی کے چیف ایگزیکٹو نے مشترکہ منصوبوں پر جلد کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ سعودی عرب، شاہی خاندان کی قیادت میں، پاکستان کو ہر ممکن مدد اور مسلسل تعاون فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم نے سی ای او اور وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور شاہی خاندان کے تمام ارکان بالخصوص خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوری میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں مزید کمی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اقدامات کے درست سمت میں ہونے کی سند ہے، پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سال 2024 کے آغاز میں مہنگائی کی شرح 28.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعظم محمد شہباز شریف اعظم محمد شہباز شریف علاوہ ازیں وزیراعظم وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کے مطابق وزیر بلوچستان کے پاکستان کو وفاقی وزیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینسر سے کیا اور
پڑھیں:
وزیرِ اعظم کاسی ایم ایچ کوئٹہ کادورہ،زخمیوں کی عیادت کی
وزیرِ اعظم شہباز شریف نےکوئٹہ کاخصوصی دورہ کیاءشہباز شریف کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد ہوئی، وزیرِ اعظم نے قلات و بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی۔وزیرِ اعظم نےزخمیوں کی ملک کی خاطر قربانی کے جذبے اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آپ سب قوم کے ہیروز ہیں،مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور قربانی کے جذبے سے سرشار آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے، جب تک قوم کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے، دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور پاکستانی عوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں دھشت و شر کی فضاء پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں،بلوچستان کے عوام کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی فورسز شر پسند عناصر کے سد باب کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں، بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہ ہونے دیں گے۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیرِ بجلی اویس لغاری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔