Nai Baat:
2025-04-16@06:43:29 GMT

بنوں: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہل کار شہید

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

بنوں: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہل کار شہید

 

بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہل کار شہید ہو گئے۔

شہید اہل کاروں کی شناخت رحیم اللہ اور ضیا اللہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، یہ حملہ اسی چوکی پر گزشتہ رات بھی کیا گیا تھا، جس میں شدت کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس حملے سے چند روز قبل کرک کے علاقے میں بھی پولیس چوکی پر حملہ ہوا تھا، جس میں 3 پولیس اہل کار شہید ہو گئے اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف

 

جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے

جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی اس کی عمدہ مثال ہیں، آرمی چیف کا پہلے اوور سیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے ۔اسلام آباد میں ہونے و الے پہلے اوور سیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں، اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں بلکہ وہ روشنی ہے جو اقوام عالم پر پڑتی ہے ، انہوں نے کہا کہ جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اس کی عمدہ مثال ہیں۔جنرل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کیا پاکستان کے دشمنوں کا یہ خیال ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں، دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے ۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، شہدا کی لازوال قربانیوں پر کبھی ملال نہیں آنے دیں گے ۔انہوں کہا کہ ہم آج یہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ جو پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی مشکلات اور دشواریوں کے آگے نہ جھکے ہیں نہ جھکیں گے ، پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائداعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا۔آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا، اور پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے فلسیطنی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا، سوال یہ نہیں کہ پاکستان نے کتنی ترقی کرنی ہے ، سوال یہ ہے کہ پاکستان نے کتنی تیزی سے ترقی کرنی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف
  • جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت گردوں نے افغانستان میں چھوڑا امریکی اسلحہ استعمال کیا، امریکی اخبار کا انکشاف
  • بنوں: صوبائی وزیر کے پرائیویٹ سیکریٹری کے مکان پر دستی بم حملہ
  • لکی مروت، پولیس کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 3 ہلاک
  • بنوں کینٹ اور اکوڑہ خٹک حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ مل گیا، اہم شواہد حاصل
  • خیبرپختونخوا؛ لکی پولیس کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک 
  • خیبرپختونخوا کے عوام فتنتہ الخوارج کیخلاف متحد، دہشت گردوں کو گاؤں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا
  • لکی پولیس کا دہشتگردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
  • دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملے میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی خیبرپختونخوا
  • مولانا حامد اور بنوں کینٹ حملوں کا ذمہ دار نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار کر لیے گئے