یونان:سیاحتی جزیرے میں11 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے، سکول بند
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
یونان(نیوز ڈیسک)یونان کے سیاحتی جزیرے سینٹورینی میں چند گھنٹوں کے اندر 11 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،سرکاریحکام نے سکول بند رکھنے کا حکم دیدیا۔ زلزلوں کے ایک سلسلے نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق سینٹورینی اور قریبی جزائر ریکارڈ شدہ تاریخ میں آتش فشانی کا سب سے بڑا مقام ہیں۔
اس کے گرد وپیش کے سمندر میں جھٹکوں کے ایک سلسلے کے بعد شہری تحفظ کے وزیر واسیلیس ککیلیاس سمیت سرکاری حکام نے اس اقدام کا حکم دیا۔ہلکی شدت کے درجنوں زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جن میں اب تک شدید ترین زلزلے کی شدت 4.
اس سے پہلے چند گھنٹوں کے اندر 11 مرتبہ زلزلہ آیا۔ ایتھنز نیوز ایجنسی کے مطابق حکام نے کہا کہ زلزلے آتش فشاں کی سرگرمی کے بجائے ارضیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہیں۔یونانی حکام نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بند جگہوں پر بڑے اجتماعات سے گریز کریں اور بعض تعمیر شدہ علاقوں سے دور رہیں۔
عمران خان کا انٹرویو کرنیوالے معروف امریکی دانشور ڈرین بیٹائی کو محکمہ خارجہ میں اہم عہدہ مل گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسلام آباد، پنجاب، کے پی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
— فائل فوٹوملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اٹک، چکوال، چنیوٹ، لکی مروت اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے شدت 5.5، گہرائی 12 کلومیٹر اور مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، مہمند، نوشہرہ، صوابی اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی شدت 4.9 تھی۔ اس کی گہرائی 142 کلو میٹر جبکہ مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا، زلزلہ پیما مرکز
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔