اسلام آباد میں کسی اسپتال کو سرکاری پلاٹ ملے تو اس کا آڈٹ کیوں نہیں ہوتا؟ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سوال
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
جنید اکبر— فائل فوٹو
چیئرمین کمیٹی جنید اکبر کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اس اجلاس کے دوران رکن کمیٹی ثناء اللّٰہ مستی خیل نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے انڈیکس میں پاکستان دو درجے نیچے چلا گیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے پاکستان میں کرپشن کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھ گئی ہے۔
چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ دس فیصد آڈٹ پیراز کی بھی ریکوری کرلیں تو سالانہ بجٹ سے زیادہ ہوگی، ہمیں پی اے سی میں صرف آڈٹ پیراز پر بات کرنی چاہیے، پی اے سی میں ہمیں اپنے حلقوں کی بات نہیں کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخباُنہوں نے کہا کہ ابھی فیصلہ کر لیں کہ ہمیں کتنی سب کمیٹیاں بنانا ہوں گی۔
جس پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بتایا کہ ہمارا کام آڈٹ کر کے پارلیمنٹ اور حکومت کو رپورٹ کرنا ہے۔
چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے سوال کیا کہ آپ اٹانمس باڈیز کا بھی آڈٹ کرتے ہیں یا نہیں کرتے؟ اسلام آباد میں کسی اسپتال کو سرکاری پلاٹ ملا ہے تو اس کا آڈٹ کیوں نہیں ہوتا؟ کیا آپ یہ آڈٹ کرتے ہیں کہ فلاں اسپتال کی جو ذمہ داری تھی وہ پوری کر رہا ہے یا نہیں؟
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ان سوالات کے جواب میں کہا کہ بالکل کمیٹی سفارش کرے گی تو ان چیزوں کا بھی آڈٹ کیا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ٹی آئی میں گروپنگ کی کوئی گنجائش نہیں: جنید اکبر
صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف میں گروپنگ کی کوئی گنجائش نہیں۔
پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ پارٹی میں رہنا ہے تو محنت کرنی ہوگی، محنت نہ کرنے والوں کا راستہ روکنے کے لیے ہر حد تک جاؤں گا۔
جنید اکبر نے کہا کہ صوابی جلسے میں توقعات سے زیادہ لوگ آئے تھے، صوابی جلسہ کامیاب تھا، عمران خان نے صوابی جلسے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جلسے کے حوالے سے ایک پیغام بھیجا ہے، اگر کسی نے یہ کہا کہ مجھے فنڈز نہیں دیے گئے تو وہ سیاست چھوڑ کر دکان کھول لے۔
صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے کہا کہ پیسوں سے سیاست کرنے والے لوگ پارٹی کے نام پر دھبہ ہوں گے، صوابی جلسے سے متعلق رپورٹس مانگی ہیں، جلسے میں کتنے لوگ آئے تھے اس کی رپورٹ ریجن کے صدور پانچ روز کے اندر دیں گے، غیر تسلی بخش کارکردگی والوں کو آگے جانے نہیں دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شکیل خان کے ساتھ اب بھی کھڑا ہوں، ان کے حق کے لیے بولوں گا کسی کو اچھا لگے یا برا، وہ ایک ایماندار شخص ہے۔