وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیرِ اعظم نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، وزیرِ اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  دہشتگرد  بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،لیویز اہلکار نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،وطن کے امن کی خاطر جان قربان کرنے والے علی نواز شہید کو سلام پیش کرتے ہیں.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا لوئر دیر میں دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

منسک / اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ملک کے دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب خارجی سمیت دو دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی جرات، عزم اور مہارت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر قوم کی جانب سے سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فورسز کی مسلسل قربانیوں اور عزم کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، “انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ہم اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔” انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

یہ بیان وزیراعظم نے بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں اپنے دورے کے دوران جاری کیا، جہاں وہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی مزدورں کی ہلاکت، وزیر اعظم شہباز شریف کا ایران سے کارروائی کا مطالبہ
  • دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملے میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی خیبرپختونخوا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی کے پی
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار
  • پاکستان کو اعلیٰ معیار کی بیلاروس کی مشینری اور مصنوعات درکار ہے: شہباز شریف
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار
  • وزیر اعظم لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کا لوئر دیر میں دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • بجٹ: صنعتکاروں، تاجروں سے مشاورت کی جائے: وزیراعظم