2025-04-09@10:10:53 GMT
تلاش کی گنتی: 725
«برج والا»:
(نئی خبر)
بھارت اور پاکستان کا وجود خطرے میں؟ براعظم آسٹریلیا ایشیا سے ٹکرانے والا ہے، ماہرین ارضیات نے خبردار کردیا
بھارت اور پاکستان کا وجود خطرے میں؟ براعظم آسٹریلیا ایشیا سے ٹکرانے والا ہے، ماہرین ارضیات نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز دنیا کا سب سے تیزی سے حرکت کرنے والا براعظم، آسٹریلیا، غیر متوقع رفتار سے شمال کی طرف ایشیا کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ماہرینِ ارضیات کے مطابق، آسٹریلیا ہر سال تقریباً 2.8 انچ (7 سینٹی میٹر) شمال کی طرف سرک رہا ہے، جو انسانی ناخن کی بڑھنے کی رفتار کے برابر ہے۔ اگرچہ یہ رفتار معمولی معلوم ہوتی ہے، لیکن لاکھوں سال میں یہ تبدیلی زمین کے جغرافیہ، آب و ہوا اور حیاتیاتی تنوع پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے۔ارضیاتی ماہر پروفیسر ژینگ شیانگ لی نے 2009 میں خبردار کیا تھا کہ...
کوٹ لکھپت پولیس نے گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا خواتین کا 3 رکنی ہاوس رابر گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹیلیفون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے امرسدھو سے گرفتار کیا، 2 خواتین اپنے بھانجے کے ساتھ بوستان کالونی میں واقع گھر میں کام کرتی تھیں۔ چند روز قبل خواتین گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئیں تھیں۔ تینوں ملزمان ضلع بہاولپور کے رہائشی ہیں اور 2 سال سے لاہور میں مقیم تھے۔ ملزمان میں صباء، فاطمہ اور بھانجا اسد اللہ شامل ہے، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام سے التماس ہے اپنے ملازمین کی...
گوجرانوالہ کے گاؤں بینکہ چیمہ میں ولیمے کے دن دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان دولہا حافظ عمر زندگی کی بازی ہار گیا۔حافظ عمر شادی کی خوشیوں میں شرکت کے لیے اٹلی سے وطن واپس آیا تھا اور گزشتہ شام اس کی دعوتِ ولیمہ تھی۔ تاہم، تقریب سے قبل دوپہر کے وقت اسے اچانک دل کا دورہ پڑا، جس پر اہل خانہ نے فوری طور پر کارڈیالوجی اسپتال وزیرآباد منتقل کیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔نوجوان دولہا کی اچانک وفات پر اہل خانہ سمیت پورا گاؤں غم سے نڈھال ہو گیا۔حافظ عمر کے تین بھائی بھی بیرون ملک مقیم ہیں، جو شادی کی خوشیوں میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہوئے تھے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کئی ابھرتے ہوئے اداکار جلوہ گر ہو رہے ہیں، جن میں عینا آصف نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ وہ ’بے بی باجی‘ اور ’مائی ری‘ جیسے مشہور ڈراموں کے بعد اب اپنے نئے ڈرامے ’جڑواں‘ کے ذریعے ناظرین کو محظوظ کر رہی ہیں۔اس ڈرامے میں عینا آصف ایک منفرد ڈبل رول ادا کر رہی ہیں، جس میں وہ دو جڑواں بہنوں، سارہ اور زارا، کے کردار نبھا رہی ہیں۔ عینا آصف کا فنی سفر عینا آصف نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کم عرصے میں ہی اپنی جگہ بنا لی ہے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’پہلی سی محبت‘، ’دل مانے نہ‘، ’بدنصیب‘، ’ہم تم‘، ’پہچان‘، اور ’پنجرا‘ شامل ہیں۔ حال ہی میں ان کا ڈرامہ ’وہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 فروری سے مغربی ہوا کا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے، شمالی اور پہاڑی علاقوں میں بارش، گرج چمک، برفباری ہوگی، گلگت بلتستان میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کشمیر میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برفباری جبکہ خیبر پختونخوا میں 24 فروری سے یکم مارچ تک بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب اور اسلام آباد...
بھارت کے مقتول گلوکار شبھدیب سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کی والدہ نے اپنے بیٹے کے نام کا ٹیٹو بنوالیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سدھو موسے والا کی والدہ چرن کور کلائی سے نیچے ایک ٹیٹو بنوا رہی ہیں۔ جب ٹیٹو مکمل ہوجاتا ہے تو والدہ مداحوں کو اپنا ہاتھ دکھاتی ہیں جس پر سدھو موسے والے کا نام کندہ ہے اور ساتھ ہی ان کی تاریخ پیدائش بھی لکھی ہے۔ اس ٹیٹو میں ایک معصوم بچے کے قدموں کے نشان بھی ہے جس کے ایک اور تاریخ پیدائش لکھی ہے۔ جو سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی ہے جس کی پیدائش گلوکار کے قتل کے 22 ماہ بعد ہوئی تھی۔ سدھو موسے والا...
انجمنِ تسکینِ ذوق پاکستان کی جانب سے شاعرہ اور تہذیب ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ کی نائب صدر قمر جہاں کے شعری مجموعے پیاسا دریا کی تقریب رونمائی اور مشاعرہ خراج تحسین برائے طاہرہ سلیم سوز منعقد کیا گیامجلس صدارت بزم یاران سخن کے روح و رواں معروف سینئیر شاعر ڈاکٹر نثار احمد نثار صاحب اور بزم نشاط ادب اور متعدد ادبی تنظیموں کے سرپرست اعلیٰ اور روح و رواں معروف شاعر ڈاکٹر افتخار ملک ایڈووکیٹ صاحب مہمانِ خصوصی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ شاعر و سماجی شخصیت ایڈووکیٹ سلیم تھیپڈا والا صاحب مہمانِ اعزازی شاہدہ عروج خان ایڈووکیٹ جاوید اقبال جاوید معروف نظم گو شاعر سہیل احمدنظامت حمیدہ کشش صاحبہ تقریب کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن پاک اور حمد ونعت سے ہوا...
شہدادپور(نامہ نگار) شہدادپور میں عظمتِ قرآن کانفرنس، 39 حفاظ اور طلبہ کی دستار بندی۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ عربیہ انوار القرآن میں سالانہ عظمتِ قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں 6 حفاظ قرآن اور 33 ناظرہ مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کی دستار بندی کی گئی۔ تقریب میں شہر بھر سے علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے قرآن کریم کی عظمت اور اس پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔ مولانا مقبول احمد نے کہا کہ قرآن وہ نور ہے جو دلوں کو منور کرتا ہے اور دنیا و آخرت میں کامیابی کی راہ دکھاتا ہے۔ مولانا ابوبکر فاروقی نے...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)پشاور میں ایکسائز پولیس نے انسانی اعضا نکالنے اور بیچنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا، ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو پشاور گردے نکالنے کیلئے لایا تھا۔ایکسائز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضا کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم شہزاد علی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا گروہ گردے نکالنے اور فروخت کرنے میں ملوث ہے۔(جاری ہے) ایکسائز پولیس کے حکام نے بتایا کہ ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو گردے نکالنے کے لیے پشاور لایا تھا، ملزم نے 2 لاکھ 80 ہزار روپے کے عوض 2 افراد کے گردے خریدنے کی ڈیل کر رکھی تھی،گرفتار ملزم کا گروہ مجبور...
— فائل فوٹو ایکسائز پولیس نے پشاور میں شہریوں کے گردے نکال کر بیچنے والا گروہ پکڑ لیا۔ کراچی، مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 15 ملزمان گرفتار کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے 15 ملزمان کو... ایکسائز پولیس کے مطابق ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو گردے نکالنے کے لیے پشاور لایا تھا۔ملزم نے دونوں افراد سے 2 لاکھ 80 ہزار کے عوض گردے بیچنا طے کیا تھا۔ایکسائز حکام نے بتایا ہے کہ تینوں افراد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایسا نظام متعارف کرایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئے گا، بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت سندھ ہائیکورٹ نے ایک دن میں 24 ارب کے کیسز کے فیصلے کئے ہیں، یہ رقم اب قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے ایسی مزید رقوم کو قومی خزانے میں واپس لایا جائے، ٹربیونلز، ہائیکورٹس اور سپریم...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسا نظام متعارف کرایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئے گا، بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کر کے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت سندھ ہائی کورٹ نے 1 دن میں 24 ارب روپے کے کیسز کے فیصلے کیے ہیں، یہ رقم اب قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے، وزیر اعظم شہباز شریفوزیراعظم کی زیرصدارت ملکی برآمدات بڑھانے کیلیے...
بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئیگا: وزیراعظم شہبازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مقدمات کی تفویض اور انتظامی نظام سے بدعنوانی کی نذر ہونیوالا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئیگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مقدمات تفویض و انتظامی نظام کا اجرا کر دیا، وزیراعظم نے جدید نظام کے اجرا پر وزیر قانون اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ نیا نظام شفافیت اور انصاف کی بروقت فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا، مقدمات کی تفویض اور انتظام کا جدید نظام وقت کا تقاضا تھا، جدید ٹیکنالوجی سے لیس نظام مقدمات کے ٹریک اینڈ ٹریس میں معاون ثابت...
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ بنانے اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دینے والا گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے سپر ہائی وے سروس روڈ جمالی پل کے قریب جعلی کرنسی پھیلانے کے الزام میں 4 ملزمان ظہیر علی، حنیف، ظفر اور گل شیر علی کو گرفتار کر کے ان قبضے سے 5 ہزار روپے مالیت کے 6 جعلی نوٹ، 2 چھوٹی بوتلوں میں سیاہ و سرخ رنگ اور شیشے کے 2 ٹکڑے برآمد کیے ہیں۔ ملزمان سادہ لوح افراد کو شیشے کے سانچے سے پاکستانی کرنسی نوٹ بنانے اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دے کر لوٹتے تھے جبکہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں جعلی کرنسی نوٹ سپلائی بھی...
گلستان جوہر پولیس نے چوری کی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر وارداتیں کرنے والے ڈاکوؤں کے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت محمد رضوان ولد محمد قادر، باز محمد ولد حاجی شائستہ خان اور غلام رضا ولد سید علی شاہ کے نام سے کی گئی جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز اور کار لفٹنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے 3 پستول ، گولیاں ، نقدی اور جعلی نمبر پلیٹ لگی ٹویوٹا کرولا کار برآمد کرلی جبکہ مذکور کار جس کا رجسٹریشن نمبر...

ایسا نظام متعارف کروایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسا دوبارہ خزانےمیں آئے گا، وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسا نظام متعارف کروایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسا دوبارہ خزانے میں آئے گا، نیا نظام شفافیت اور بروقت انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر اعظم نے کیس اسائنمنٹ اینڈ منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کئی دہائیوں سے ہمارا نظام انحطاط کا شکار رہا، جدید ٹیکنالوجی کے فقدان سے کھربوں روپے کی رقم دہائیوں سے رکی ہوئی تھی، 11 ماہ میں خامیاں دور کرنے پر توجہ دی ہے، کھربوں روپے کے مقدمات ٹریبونلز، ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں، واجب الادا ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے۔ پاکستان میں 40...
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں گزشتہ روز جنسی زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی 5 سالہ بچی ماریہ بی بی قتل کیس کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ملزم نے زیادتی کے بعد بچی کا گلا دباکر قتل کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ (ڈی پی او) وقاص رفیق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر سانس بند کرکے قتل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے قتل ڈر کیوجہ سے کیا، باجوڑپولیس نے واقعہ کے 12 گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او باجوڑ نے کہا کہ 16 سالہ ملزم بلال ولد حبیب الرحمن کا تعلق اسی علاقے سے ہے، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ انہوں نے کہا...
5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ بنانے اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دینے والا گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے سپر ہائی وے سروس روڈ جمالی پل کے قریب جعلی کرنسی پھیلانے کے الزام میں 4 ملزمان ظہیر علی، حنیف، ظفر ور گل شیر علی کو گرفتار کر کے ان قبضے سے 5 ہزار روپے مالیت کے 6 جعلی نوٹ، 2چھوٹی بوتلوں میں سیاہ و سرخ رنگ اور شیشے کے 2 ٹکڑے برآمد کیے ہیں۔ملزمان سادہ لوح افراد کو شیشے کے سانچے سے پاکستانی کرنسی نوٹ بنانے اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دے کر لوٹتے تھے جب کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں جعلی کرنسی نوٹ سپلائی بھی کرتے ہیں۔
کراچی: 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ بنانے اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دینے والا گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے سپر ہائی وے سروس روڈ جمالی پل کے قریب جعلی کرنسی پھیلانے کے الزام میں 4 ملزمان ظہیر علی ، حنیف ، ظفر ور گل شیر علی کو گرفتار کر کے ان قبضے سے 5 ہزار روپے مالیت کے 6 جعلی نوٹ ، 2چھوٹی بوتلوں میں سیاہ و سرخ رنگ اور شیشے کے 2 ٹکڑے برآمد کیے ہیں ۔ ملزمان سادہ لوح افراد کو شیشے کے سانچے سے پاکستانی کرنسی نوٹ بنانے اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دے کر لوٹتے تھے جب کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں جعلی...
لاہور: وائلڈ لائف لاہور نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سرحدی علاقے جنڈیالہ سے سامبر ہرن برآمد کر لیا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر سامبر ہرن کو ریسکیو کیا گیا، ہرن کو وائلڈ لائف پارک جلو منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی دیکھ بھال کی جائے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہرن صحت مند اور جوان ہے۔ وائلڈ لائف کے مطابق ممکنہ طور پر سامبر ہرن بھارت سے اپنے مسکن سے بھٹک کر پاکستان میں داخل ہوا۔
لاہور سمیت پنجاب کہ بیشتر اضلاع سے بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش برسانے والا سسٹم نکلنے کے بعد دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مختلف اضلاع میں میدانی علاقوں میں ہونے والی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہونے والی برفباری کے اثرات موجود ہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری کم ہو کر 10 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
ذرا تصوّرکیجیے… جب کسی گھر میں کوئی معزز مہمان آنے والا ہو توگھر والوں کی کیفیت کیا ہوتی ہے؟ یقیناً گھر والوں کی خوش دیدنی ہوگی۔ ہر کوئی مہمان کو دیکھنے اور ان سے ملنے کے لیے بے تاب وبے چین نظر آئے گا۔ گھر کے سارے ہی افراد کو آپ تیاریوں میں مصروف پائیں گے۔ ان کے چہروں پر مسرّت کے آثار صاف دکھائی دیں گے۔ اور یہ مہمان کے قابلِ قدر اور قابلِ احترام ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔تم آگئے تو چمکنے لگی ہیں دیواریںابھی ابھی تو یہاں پر بڑا اندھیرا تھاغرض یہ کہ مہمان کا بھرپور استقبال کیا جاتا ہے۔ مہمان کی شان کے مطابق استقبالیہ دیا جاتا ہے۔ بالکل ایسے ہی رمضان المبارک...
تبلیغ کے لیے قرآن و حدیث کا علم جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ قرآن و حدیث کا پورا علم حاصل کیے بغیر کسی کو تبلیغ کا حق نہیں ہے، ان سے دریافت کیجیے کہ: پورے علم کی تعریف کیا ہے؟ اس کی حد کیا ہے؟ اور اس کا پیمانہ کیا ہے؟ یہ پیمایش کیسے ہوگی کہ کسی کو پورا علم حاصل ہوگیا کہ نہیں؟ جن لوگوں کی عمریں قرآن و حدیث پڑھتے پڑھاتے ہوئے گزر گئی ہیں، وہ بھی یہ دعویٰ نہیں کرسکتے کہ انھیں پورا علم حاصل ہوگیا ہے۔ جو آدمی صحیح معنوں میں عالم ہوتا ہے، وہ مرتے دم تک طالب علم رہتا ہے۔ کبھی اس کے دماغ میں یہ ہوا نہیں بھرتی کہ مَیں پورا...
ماتلی (نمائندہ جسارت )ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور اور انچارج ڈی آئی سی کی بروقت کارروائی ۔ جنسی تعلقات نہ رکھنے پر 35 سالہ خاتون کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق 17 فروری 2025ء کو کڑیو گھنور کے قریب 35 سالہ خاتون زخمی حالت میں پائی گئی تھی ایسی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر عِلاول خاصخیلی جائے وقوعہ پر پہنچے تھے اور زخمی خاتون کو علاج کیلیے لیٹر جاری کرکے اسپتال روانہ کردیا تھا۔ زخمی خاتون کی شناخت چمپا گواریو سکنہ کڑیو گھنور کے طور پر ہوئی تھی۔ ایس ایس پی بدین ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ...
اسلام ٹائمز: اسلامی جمہوریہ ایران نے آزادی، استقلال، خود انحصاری کا راستہ اپنا کر ترقی کی وہ منزلیں طے کی ہیں جن سے پوری دنیا کے لئے یہ ثابت ہو گیا کہ اقوام اپنے زور بازو سے نہ صرف وقار کو برقرار رکھتی ہیں بلکہ علمی تحقیقات اور صنعتی پیش رفت سے پوری دنیا اور انسانیت کی خدمت کر سکتی ہیں۔ ترتیب و تنظیم: علی احمدی مشرق وسطیٰ اور ترقی پذیر دنیا میں امریکہ، یورپ اور صیہونی پروپیگنڈا مشینری دنیا کو باور کرواتی ہے کہ دھرتی کے فرعون اور عالمی استعمار امریکہ کی غلامی قبول نہ کرنیوالے ممالک آگے نہیں بڑھ سکتے۔ لیکن اس حوالے اسلامی جمہوریہ ایران نے آزادی، استقلال، خود انحصاری کا راستہ اپنا کر ترقی کی...
سعید احمد : کوٹ رادھا کشن کے قریب مال گاڑی ڈی ریل ہوگئی، ڈی ریل ہونے سے اپ لائن مکمل طور پر بلاک ہوگئی،مال گاڑی کو ٹھیک کرنے کیلئے ریلوے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، کراچی سے لاہور آنے والا ٹریک بند ہوگیا
ملبورن: آسٹریلیا میں ایک 31 سالہ خاتون کو دو مسلم خواتین پر حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اسلاموفوبیا کے تحت ہونے والا حملہ ہو سکتا ہے۔ یہ واقعہ 13 فروری کو ایپنگ شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جہاں حملہ آور خاتون نے مبینہ طور پر 30 سالہ حاملہ خاتون کا حجاب کھینچ کر انہیں گلا دبا کر زخمی کیا، جبکہ 26 سالہ خاتون کو الگ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "مذہبی بنیادوں پر کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے، اور اس کے مرتکب افراد کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا چاہیے۔" پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے...
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یایو نے اسرائیل کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور دل دہلا دینے والا دن قرار دیا ہے ۔(جاری ہے) وہ ساڑھے پندرہ ماہ تک اسرائیل کی اپنے اتحادیوں کی غیر معمولی مدد سے جاری رکھی گئی جنگ کے باو جود رہا نہ کرا ئے جا سکے ان اسرائیلیوں کا ذکر کر رہے تھے جو اس دوران ہلاکت کو پہنچ گئے ۔ مگر زندہ تو در کنار مردہ حالت میں بھی اسرائیل کی فوج انہیں حماس سے نہ چھڑا سکی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ دن اسرائیل کے لیے سوگ اور رنج کا دن ہے۔ اس موقع پر...
تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے موٹرسائیکل پر دنیا گھومنے والے برطانوی جوڑے کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق برطانوی جوڑے پر ملک کے مختلف حصوں میں معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق جوڑے کی شناخت کرِگ اور لنڈسے فورمین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان ہیں۔ برطانوی سفارت خانہ ایرانی حکام سے رابطے میں ہے۔
معروف اداکار اجے دیوگن ایک شاندار فنکار ہی نہیں بلکہ ایک فرماں بردار بیٹے بھی ہیں جو اپنی ماں سے محبت کے اظہار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ اجے دیوگن اپنی والدہ وینا دیوگن کی سال گرہ پر ایک خوبصورت تحریر پوسٹ کی ہے جس میں انھوں نے لکھا کہ آپ کی مسکراہٹ کبھی مدہم نہ پڑے۔ اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ پر مزید لکھا کہ آپ کو پانا اور آپ سے محبت کرنا ایک حقیقی اعزاز ہے۔ آپ کا دل ہمیشہ خوشیوں سے بھرا رہے۔ ہیپی برتھ ڈے، ماں! اجے دیو گن کی اس جذباتی پوسٹ پر مداحوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور مبارک بادوں کی لائن لگ گئی۔ مداحوں نے اجے دیوگن کی والدہ کے ساتھ نیک تمناؤں...
بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار ہے، مغربی سسٹم کے تحت بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم مزید سرد ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں خشک سالی کے بعد مختلف حصوں میں آج سے بارش کی پیش گوئی ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ انیس فروری یعنی آج سے بارش کرنے والا سسٹم داخل ہوکر بیشترعلاقوں میں بارش برسائے گا۔انیس اور بیس فروری کو دیر، سوات،چارسدہ اور پشاور، مری اورگلیات سمیت بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، کوئٹہ اورزیارت میں بھی بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ انیس سے اکیس فروری کے دوران گلگت بلتستان سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی تیز...
لاہور: چوکی میو اسپتال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے والے مفرور اشتہاری آصف حیات کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف حیات دو سال سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے ایک شہری اور اس کے بیٹے کو نہ صرف ہراساں کیا بلکہ اسلحے کے زور پر سرعام تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ واقعے کے بعد تھانہ داتا دربار میں اس کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم آصف حیات ٹک ٹاک پر دھمکی آمیز ڈائیلاگز کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرتا تھا جس...
بھارت سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان محمود اکرم نے اپنی لسانیاتی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ وہ نہ صرف 400 زبانوں پر عبور رکھتے ہیں بلکہ اب ایک ساتھ کئی ڈگریاں بھی حاصل کر رہے ہیں۔ محمود کی کہانی محمود کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اندازہ بچپن سے ہی ہو گیا تھا۔ ان کے والد شلبئی موزیپریان، جو خود ایک ماہر لسانیات ہیں، نے انہیں تمل اور انگریزی حروف تہجی سے متعارف کرایا۔ محمود نے صرف 6 دن میں انگریزی اور تین ہفتوں میں تمل کے تمام 299 حروف سیکھ لیے۔ یہ ایک ایسا کارنامہ تھا جو عام طور پر مہینوں کی محنت کا متقاضی ہوتا ہے۔ محمود کے والد نے ان کی اس...
لاہور: مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فنانشل کرائم کے 6مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر فنانشل کرائم کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم وسیم لاہور کے مختلف تھانوں کے علاوہ وہاڑی پولیس کو بھی فنانشل کرائم کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم وسیم نے شہریوں کو لین دین کے معاملے میں بوگس چیک دیے تھے جس کے بعد روپوش تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ نے بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا...
کراچی: بلوچستان کے راستے بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگیا جس کے سبب محکمہ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے بھی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق مغربی سسٹم کے ملک کے بالائی حصوں کی جانب منتقلی کے سبب جمعے کو کراچی میں مطلع ابرآلود ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ کراچی میں آج تیز دھوپ اور جنوب مغربی سمت سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ہواؤں کی رفتار 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو سکتی ہے۔ مزید پڑھیں؛ کوئٹہ میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، زیارت میں برفباری سے موسم مزید سرد شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 تا 32 اور کم سے کم 19 ڈگری...
ڈیفنس میں فاسٹ فوڈ کے ا فتتاح کے موقع زبیر موتی والا‘ جاوید بلوانی و دیگرموجود ہیں
شہر قائد کے تھانہ گارڈن کی حدود میں پولیس نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے والے ایک ملزم کو سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان سے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی اور ایک رائفل برآمد کی ہے، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت بابر خان اور نبی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم بابر خان خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا تھا، مگر پولیس کی تفتیش میں وہ اپنے دعووں کے مطابق دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ مزید تفتیش سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم کی جعلی سرکاری نمبر والی گاڑی میں سائرن اور ریوالونگ لائٹ بھی نصب کی گئی تھی،...
برازیلیا(نیوز ڈیسک)برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اس وقت حیات ایسے شادی شدہ جوڑے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے جن کی شادی کو 8 دہائیوں سے زائد عرصہ ہوچکا ہے۔ 105 سالہ مینول اینگلیم ڈینو اور 101 سالہ ماریا ڈی سوسا ڈینو کی شادی 1940 میں ہوئی تھی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 14 فروری 2025 کو دونوں کی شادی کو 84 سال 77 دن مکمل ہوگئے تھے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق LongeviQuest نامی ویب سائٹ کی مدد سے کی۔ یہ ویب سائٹ 100 سال سے زائد عمر کے افراد کے ڈیٹا کو ٹریک کرتی ہے۔ ان دونوں کی پہلی ملاقات 1936 میں ہوئی تھی اور ان...
عارف والا(نیوز ڈیسک)پنجاب کےعلاقے عارف والا میں تین طلبہ نہر میں گرے نہیں، انہیں ڈبویا گیا تھا، واقعہ کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق چند روز قبل ساتھی طالب علموں سے جھگڑا ہوا تھا، ملزمان نے تینوں کو قتل کر دیا۔ پاکپتن روڈ پر نواحی گاؤں 53 ایس پی کے قریب مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار تین طالب علم پاکپتن کینال میں جا گرے تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے طلبہ کے موٹر سائیکل سمیت نہر میں گرنے کا ڈرامہ رچایا ، نہر سے لاشوں کی تلاش جاری ہے، تاہم ابھی تک کوئی لاش نہیں ملی۔ مزیدپڑھیں:خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، مریم نواز
لاہور پولیس نے گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ڈیفنس بی پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زیادتی کرنیوالے ملزم، گھر کے مالک مقصود کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ملازمہ اسیہ بی بی کو اپنے کمرے کی ضفائی کے لیے بلایا، اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم مقصود نے ملازمہ کو ذیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔ ترجمان نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر عاطف علی کی مدعیت میں نامزد ملزم مالک مکان مقصود کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کیا گیا ہے۔ ایس...
لاہور: غریب ریڑھی والوں کو باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے لوٹنے والا 2 رکنی گروہ پکڑا گیا۔ نشتر کالونی تھانے کی پولیس نے ڈکیت گروہ کے 2 ارکان رفاقت اور عبدالقیوم کو گرفتار کرلیا جو غریب ریڑھی والوں کو لوٹتے تھے۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریس کرکے بیدیاں سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان علی الصبح منڈی اور رات کو گھر واپس جاتے ہوئے ریڑھی بانوں کی ریکی کرتے تھے اور موقع پا کر ریڑھی بانوں سے گن پوائنٹ پر رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے تھے ۔ ملزمان سے چھینے گئے 14موبائل فون ،چوری شدہ 2 موٹرسائیکل و ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان ڈکیتی، چوری، ناجائز اسلحہ کے 32...
پروفیسر زاہد رشیدپروفیسر نوروز جان ایک صاحب فن شخصیت تھے۔ ایک بے مثل شیدائی تھے۔ پوری زندگی اسلام، پاکستان، ادب اور جماعت اسلامی سے محبت میں گزار دی۔ آپ کا تعلق جنوبی پختون خوا کے ضلع کرک سے تھا۔ 2020ء میں آپ کے والد کی وفات ہوئی تو اس حوالے سے انہوں نے لکھا: ’’گزشتہ برس میرے والد گرامی حاجی حبیب اللہ کا انتقال ایک سو سات (107) برس میں ہوا۔ وہ 1930ء میں یتیم ہوگئے تھے۔ میرے دادا 1930ء اور دادی 1931ء میں فوت ہوئے۔ میری پیدائش 1947ء کی ہے۔ میرے والدین اَن پڑھ تھے۔ بھٹہ خشت مزدور تھے۔ میں نے خود 1966ء تک بھٹہ خشت مزدوری کی اور اسی سال میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ ایم اے اردو...
گوبر سے گیس پیدا کرنے والا ملک کا سب سے بڑا پلانٹ کراچی میں لگادیا گیا۔سپر ہائی وے گڈاپ میں ملک کے سب سے بڑے گوبر گیس منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا، یومیہ 8 ٹن گیس پیداوار ہوگی۔تقریب سے خطاب میں خصوصی مشیر وزیر اعلی برائے سرمایہ کاری قاسم نوید نے اس منصوبے کو ماحول دوست قرار دیا اور بتایا کہ اس منصوبے کیلئے سود کی ایک رقم سندھ حکومت فراہم کرے گی حبکہ بینک سے قرض کے حصول کیلیے بھی صوبائی حکومت نے سہولت فراہم کی جس کے بعد 5 میگاواٹ تک بجلی پیداوار کی جا سکے گی۔نجی کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ اب گائے فارمز پر گوبر صفائی کیلئے بھاری مقدار میں...
ایئرپورٹ سے کسٹم حکام نے بنکاک سے آنے والے ایسے شخص کو 19 کروڑ سے زائد مالیت کا ہیروں کا ہار برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا ہے۔یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جہاں دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر بنکاک سے آنے والے مشکوک بھارتی شہری کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے سامان سے قیمتی ہیروں والا نیکلس برآمد ہوا جس کی مالیت بھارتی کرنسی میں ساڑھے 6 کروڑ روپے (پاکستانی 60 کروڑ روپے سے زائد) بتائی جا رہی ہے۔اس نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔کسٹم حکام نے ملزم کو گرفتار کرنے کے...
بھارتی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر بنکاک سے آنے والے مسافر کو قیمتی ہار اسمگل کرنے کی کوشش پر حراست میں لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کسٹم حکام نے نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر مشکوک شخص کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مسافر کے بیگ سے ہیروں کا ہار برآمد ہوا۔ جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 60 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ بھارتی کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ اس ہار کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہوئے ہیں جب کہ پینڈنٹ میں پیلے رنگ کا ہیرا جڑا ہے۔ پینڈنٹ میں جڑے مرکزی ہیرے کے اردگرد بھی شفاف ہیرے ہیں۔ ملزم کو گرفتار کرکے ہار کو تحویل میں لے لیا گیا۔

منی لانڈرنگ کو قانونی جواز فراہم کرنے والا پی ٹی آئی کا سیکریٹری جنرل ہے، فواد چوہدری کی سلمان اکرم راجا پر تنقید
سینیئر سیاستدان فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔ یہ بھی پڑھیں ’فواد چوہدری کو ان حرکتوں سے باز رہنا چاہیے‘، فیصل چوہدری نے اپنے بھائی کے بارے میں کیا کہا؟ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ایک ایسے شخص کو سیکریٹری جنرل لگایا ہے جس کا پیشہ ہی منی لانڈرنگ کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سلمان راجا پاناما سے لے کر ہر چوری میں شریف خاندان کا قانونی معاون اور مددگار رہا، اب کہا جارہا ہے وہ جمہوریت اور منی لانڈرنگ کے خلاف ہراول دستہ ہوگا، ایسا مذاق بند ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ...
اگر آپ پلاسٹک کنٹینرز میں کھانا کھانے کے عادی ہیں تو اس سے ہارٹ فیلیئر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔جرنل Ecotoxicology and Environmental Safety میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ بازاروں میں ملنے والے ٹیک اوے کنٹینرز میں کھانا دل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ان کنٹینرز میں موجود کیمیائی عناصر خون کے گردشی نظام میں ورم پیدا کرکے اسے نقصان پہنچاتے ہیں۔اس تحقیق میں 3 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا جو پلاسٹک کنٹینرز میں کھانا کھانے کے عادی تھے اور پھر دیکھا گیا کہ وہ امراض قلب کے شکار تو نہیں۔ اس کے بعد پلاسٹک کے کیمیکلز کو پانی میں شامل کرکے چوہوں کو استعمال کرایا گیا۔محققین نے...
آسٹریلیا کی ریاست کوئینزلینڈ میں والدین نے ایک مقامی ہائی اسکول کے استاد پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے جو مبینہ طور پر خود کو ایک بلی شناخت کررہا اور طالب علموں پر بلی جیسی آوازیں نکالتا ہے اور کلاس کے دوران اپنے اور ان کے ہاتھوں کی پشت چاٹتا ہے۔ برسبین کے مارسڈن اسٹیٹ ہائی اسکول میں ملازم ایک ٹیچر نے مبینہ طور پر طالب علموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسے "مس پَر" کہیں۔ تصاویر اور کچھ ویڈیوز میں ٹیچر کو کلاس روم کے سامنے بلی کے کانوں جیسے ہیڈبینڈ پہنے دیکھا جاسکتا ہے اور گلے میں ڈوری جس پر لفظ "purr" لکھا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر والدین نے اطلاع دی کہ ٹیچر طلبا کو...
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے یومیہ بنیادوں پر انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت موصولہ خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں بھارت سے اسمگل ہونے والا مضرصحت گٹکا برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی کے مطابق یہ چھاپہ موصول ہونے والی ایک خفیہ اطلاع پر کراچی کی ایک نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں قائم گودام پر مارا گیا۔ گودام سے اسمگل شدہ مختلف بھارتی برانڈز کے مضرصحت گٹکا کی 136بوریاں برآمد کی گئیں۔ مضرصحت بھارتی گٹکا کی مالیت 2کروڑ روپے سے زائد ہے۔ برآمد ہونے والے اسمگل شدہ بھارتی گٹکا تحویل لیکر اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کردیا گیا ہے اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
— جنگ فوٹو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن سرکل نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے، مسافروں کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایجنٹس نے یورپ کے لیے مسافروں سے 25 اور 35 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے۔ 9 ملکوں سے مزید 47 پاکستانی ڈی پورٹسعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 9 ملکوں سے 1 دن میں مزید 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی...

ہم پٹھان تو پہلے ہی منشیات میں بدنام ہیں؛جسٹس مسرت ہلالی، منشیات مقدمے میں 10 سال کی سزا پانے والا ملزم رہا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں ملزم محمد اقبال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزم کی 10 سال قید کی سزا ختم کر دی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ 1400 گرام منشیات برآمد ہونے پر سرکار کا کیا مؤقف ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ منشیات میرپورخاص سے برآمد ہوئی تھی۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کیس میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ منشیات کو 15 دن کی تاخیر سے فارنزک لیب بھجوایا گیا۔سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ آج بینچ...
لاہور میں 2 سالہ بچے کو سر پر چھرے مار کر زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کی نشتر کالونی پولیس نے 2 سالہ بچے کے سر میں چھرے مارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے فارسی چوک میں واقع گھر سے گرفتار کیا گیا۔ بچہ عیسیٰ والدہ کے ساتھ گلی میں جارہا تھا کہ ملزم نے اپنی ائیرگن سے بچے کو ڈرانے کی غرض سے فائر کیا۔ گن کا چھرا بچے کے سر پر لگا جس کے باعث بچہ بے ہوش ہوگیا۔ بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم یاسر سے بندوق برآمد کر کے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر...
پتوکی(نیوز ڈیسک)پتوکی میں 60 سالہ خاتون اور 20 سالہ نوجوان مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مشتعل افراد نے پتوکی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور جی ٹی روڈ کو بلاک کردیا۔نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ قصبے میں ایک درجن سے زائد مین ہول کے ڈھکن غائب ہیں، لیکن مقامی انتظامیہ کچھ نہیں کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق 60 سالہ زینب کھلے مین ہول میں گر گئی تھیں، 20 سالہ نوجوان راہ گیر کاشف اور آصف دونوں، خاتون کو بچانے کے لیے مین ہول میں کود گئے، جب دونوں نوجوان باہر نہیں آئے تو لوگوں نے ریسکیو 1122 کو فون کیا، ریسکیو اہلکاروں نے...
خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں لیویز فورس نے سرکاری درسگاہ یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے ایک پروفیسر کو یونیورسٹی کی ایک طالبہ کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ہے۔ مالاکنڈیونیورسٹی میں جنسی حراسانی سکینڈل سامنے آیا ہے جس سے رپورٹ کے باجود بھی انتظامیہ چھپانے کی کوشش کری رہی تھی۔ تاہم متاثرہ طالبہ کی شکایت پر لیویز نے رپورٹ درج کرکے پروفیسر کو گرفتار کیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطانق تھانہ بائزئی نے شعبہ اردو کی طالبہ کی شکایر پر رپورٹ پر مطالعہ پاکستان کے پروفیسر کو گرفتارکیا۔ ان کے خلاف درج مقدمے میں 365b.511.452.354.506 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ہراساں کرنے کا واقعہ ہے کیا؟ ذرائع کے مطابق یہ ایشو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 فروری 2025ء) عالمی سطح پر انسانوں میں بصارت سے محرومی کی سب سے بڑی وجہ (Trachoma) تراقوما یا ککروں کی اس متعدی بیماری کو سمجھا جاتا ہے، جس میں آنکھوں کے پپوٹوں پر دانے نکل آتے ہیں۔ اس کے بعد دوسری سب سے بڑی وجہ ریور بلائنڈنیس ہے، جو اپنے مریض کی بصارت کو متاثر کرنے کے بعد اسے بالآخر نابینا بنا دیتی ہے۔ ریور بلائنڈنیس کی وجہ عام طور پر سیاہ رنگ کی ایک ایسی مکھی بنتی ہے، جو اگر انسانوں کو کاٹے، تو ان میں وہ طفیلی جرثومے یا پیراسائٹ منتقل کر دیتی ہے، جو طبی اصطلاح میں اونکوسیرکا وولوولوس (Onchocerca volvulus) کہلاتا ہے۔ ’لائف اسٹائل بیماریاں‘ قبل از وقت...
کراچی میں ہونے والا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی تبلیغی جماعت کے تحت منگھو پیر کے علاقے اورنگی ٹاون گلشن بہار میں سہ روزہ کراچی تبلیغی اجتماع اتوار کو دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔ اجتماع میں لاکھوں افراد شریک تھے جبکہ اتوار کی صبح بھی دعا میں شریک ہونے کے لیے شہر بھر سے بڑی تعداد میں لوگ قافلوں کی شکل میں پہنچے۔ اتوار کو بعد فجر ڈاکٹر سلیم کا خصوصی بیان ہوا۔اجتماع میں ہدایات مولانا ضیاء الحق دیں جبکہ اختتام پر خصوصی دعا مولانا احمد بٹلہ نے کرائی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ ہم سب اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزاریں۔دنیا کے...
کراچی سے ہنی مون منانے کیلئے وادی نیلم جانے والا نوبیاہتا جوڑا دم گھٹنے سے ابدی نیند سوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس ) ہنی مون منانے کیلئے وادی نیلم جانے والا جوڑا گیسٹ ہاوس میں دم گھٹنے سے موت کی وادی میں چلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کا رہائشی 25 سالہ طحہ علی اور ان کی 22سالہ اہلیہ دعا زہرہ مظفرآباد سے تقریبا 145 کلومیٹر دور گاوں میں ایک ریسٹ ہاوس پہنچے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث انہوں نے خود کو گرم رکھنے کے لیے گیس ہیٹر چلایا اور کمرے کی تمام کھڑکیاں اور دورازے بند کردیے۔ریسٹ ہاوس...
جعفرطیار ملیر کے رہائشی 25 سالہ طحہٰ علی اور انکی 22 سالہ اہلیہ دعا زہرا مظفرآباد سے تقریباً 145 کلومیٹر دور گاؤں میں ایک ریسٹ ہاؤس پہنچے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے ہنی مون منانے کیلئے وادی نیلم جانے والا جوڑا گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے موت کی وادی میں چلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے جعفرطیار ملیر کے رہائشی 25 سالہ طحہٰ علی اور انکی 22 سالہ اہلیہ دعا زہرا مظفرآباد سے تقریباً 145 کلومیٹر دور گاؤں میں ایک ریسٹ ہاؤس پہنچے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث انہوں نے گیس ہیٹر چلایا اور کمرے کی تمام کھڑکیاں اور دورازے بند کر دیئے۔ ہفتے کی صبح ریسٹ ہاؤس عملے...
کراچی: سرجانی پولیس نے شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی کے مطابق یکم فروری کو سرجانی کے علاقے گلشن نور میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری ارشد حسین کو زخمی کیا گیا تھا جس کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 126/2025 بجرم دفعہ 394/397 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فائرنگ سے شدید زخمی ارشد حسین 6 فرروی کو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر تیسر ٹاؤن میں کارروائی کرکے ملزم محمد ساجد عرف ساجی کو...
تہران: ایران نے موٹرسائیکل پر دنیا گھومنے والے برطانوی جوڑے کو گرفتار کر لیا ہے، برطانوی حکومت نے دونوں شہریوں کی حراست کی تصدیق کر دی۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق کریگ اور لنڈسے فورمین نامی 50 سالہ جوڑے کو گزشتہ ماہ جنوری میں کرمان شہر میں حراست میں لیا گیا تھا، جہاں انہیں سیکیورٹی جرائم کے الزام میں قید کیا گیا ہے۔ جوڑے کے اہل خانہ نے کہا کہ یہ واقعہ ہمارے لیے انتہائی تشویشناک ہے، اور وہ ان کی محفوظ واپسی کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے دوستوں، اہل خانہ اور کمیونٹی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور برطانوی حکومت سے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے...
لاہور: ساندہ کے علاقے میں سابقہ بیوی کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس واقع کا نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن کو گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر اپنی سابقہ بیوی میمونہ بصری کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی...
TOKYO: ہیروشیما پر 6 اگست 1945 کو امریکی ایٹم بم حملے کے دوران ایک نوعمر لڑکی کا پیانو جوہری تباہی سے بچ گیا۔ یہ پیانو آکیکو کاواموتو کی ملکیت تھا، جو دھماکے کے مرکز سے محض 800 میٹر کے فاصلے پر موجود تھیں اور 19 سال کی عمر میں حملے کے اگلے دن وفات پا گئیں۔ کاواموتو کا خاندان 1933 میں ہیروشیما منتقل ہوا تھا اور یہ پیانو ان کے ساتھ آیا تھا۔ حملے کے وقت پیانو شیشے کے ٹکڑوں سے متاثر تو ہوا، لیکن یہ بڑی حد تک محفوظ رہا۔ اس پیانو کو اب تعلیمی مقاصد اور خصوصی پرفارمنسز میں استعمال کیا جاتا ہے، اور یہ جوہری ہتھیاروں سے ہونے والی ہولناک تباہی کی یاد دہانی...
چین میں ایک سات سالہ سفید گھوڑا ڈوب رہے شخص کو بچانے کے بعد مر گیا۔ گھوڑا جس کا نام بیلونگ تھا جس کا مطلب ہے "سفید ڈریگن"، حال ہی میں اس وقت مر گیا جب اس نے ایک آدمی کو ڈوبنے سے بچایا۔ بچاؤ کے چھ دن بعد، بیلونگ نے اچانک کھانا پینا چھوڑ دیا اور پاخانہ نہیں نہیں کرپاتا تھا۔ گھوڑے کو جلد ہی بخار ہو گیا جو طویل عرصہ جاری رہا۔ مقامی حکام نے جانوروں کے ڈاکٹروں کو بیلونگ کے علاج کے لیے بھیجنا لیکن اس کے باوجود بیلونگ زندہ نہ رہ سکا اور کچھ دن بعد ہی اس کی موت ہوگئی۔ گھوڑے کے مالک ییلیبائی نے بتایا کہ جب بیلونگ کو میں نے ڈوب رہے شہری...
چین میں ایک شہری کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن میں شامل ہونے والا دلیر گھوڑا کچھ دن بعد بیماری کے باعث چل بسا۔ چینی میڈیا کے مطابق اس گھوڑے کی عمر سات سال تھی اور اس نے حالیہ دنوں میں اپنی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈوبنے والے شخص کی جان بچائی تھی۔ گھوڑے کے مالک نے بتایا کہ اس کے جانور نے کبھی بھی پانی میں قدم نہیں رکھا تھا، مگر اس ریسکیو آپریشن کے دوران یہ گھوڑا پہلی بار دریا میں اتر کر ڈوبنے والے شخص کی مدد کے لیے پانی میں تیراکی کرنے لگا تھا۔ چینی ذرائع کے مطابق شہری کی جان بچانے کے چھ دن بعد گھوڑا اچانک بیمار ہو گیا، اس...
لاہور میں پولیس کو دیکھ کر چھت سے چھلانگ لگانے والا منشیات فروش ہلاک ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں چھاپے کے دوران جاں بحق منشیات فروش کے بھانجے علی رضا کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم علی رضا کی نشان دہی پر اس کے ماموں محمد اسلم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کو گھر کے باہر دیکھ کر محمد اسلم نےخوف سے چھت سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ تاروں پر گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ محمد اسلم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم 50 سے زائد منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ ملزم کا...
—فائل فوٹو گوجرانوالہ کے علاقے منڈیالہ تیگہ میں بزرگ شہری کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل کے بعد لاش کو جلا دیا۔ بورے والا: بیوی، بچوں پر تشدد کا ملزم پولیس حراست میں ہلاکبورے والا میں بیوی اور بچوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے والا آئس کے نشے کا عادی ملزم قاضی احمد پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ ملزم نشے کا عادی ہے، جسے جلد گرفتار کر لیں گے۔دوسری جانب بزرگ شہری کے قتل پر اہل علاقہ کی...
لاہور: پولیس نے زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے ریلوے ٹریک پر پھینکنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ایک خاتون کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیے جانے کا کیس انجام کو پہنچا۔ چوکی جیا بگا پولیس نے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے مقتولہ سونیا بی بی کے ساتھ کچھ عرصہ سے تعلقات استوار تھے ۔ مقتولہ نے ملزم سے رقم کا مطالبہ کیا، جس پر ملزم نے قتل کا منصوبہ بنایا اور بہانے سے خاتون کو جودو ڈھیر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ ملزم لاش کے مختلف حصوں کو کاٹ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری کو داخل ہوگا۔ 19 فروری کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ لاہور لاہور سمیت پنجاب میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم کسی ملک سے تو خوفزدہ ہو سکتے ہیں مگر چین سے نہیں کیونکہ ہم صدیوں سے پڑوسی ہیں جو جانتے ہیں چین ایسا ملک نہیں جو دوسرے ملکوں میں مداخلت کرے اور نہ چین قبضہ کرنے والا ملک ہے۔ پاک چین دوستی انسانیت، اعتماد اور اعتماد پر مشتمل ہے۔ ہم اچھے موسموں کے دوست نہیں بلکہ تمام موسموں کے دوست ہیں۔ ہمیں چین سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ چینی ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا چین کے صدر شی جن پنگ بہت ہی مضبوط اور ثابت قدم ہیں۔ چینی صدر بہت سی چیزوں کو سمجھتے ہیں جو دنیا نہیں سمجھتی۔ ہم...
سمندرکے راستے پاکستانیوں کویورپ بجھوانے میں ملوث ایک اورمنظم گینگ بے نقاب ہوگیا، جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے5مسافروں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے5مسافروں سے پوچھ گچھ کی، مسافروں کی شناخت افتخاراحمد ، نصیراحمد، راشد فاروق، شمریز اور ثقلین مرتضی کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق مسافروں کا تعلق وزیر آباد، منڈی بہاء الدین، گجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے، مذکورہ مسافر فلائٹ نمبر ٹی کے 708 کے ذریعے موریطانیہ سے کراچی پہنچے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق افتخار احمد نامی مسافر وزٹ ویزے پر سینیگال گیاتھا، ثقلین مرتضی نامی مسافر دبئی کے راستے موریطانیہ گیا...
مردان: پی ٹی آئی کے ڈی چوک دھرنے میں زخمی ہونے والا کارکن شاہ نواز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پلوڈھیری سے تعلق رکھنے والا پی ٹی آئی کارکن شاہ نواز 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کے دوران شدید زخمی ہوگیا تھا آج وہ انتقال کرگیا۔ کارکن کی نماز جنازہ جمعہ کو آبائی علاقہ پلوڈھیری میں ادا کرکے اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں پی ٹی آئی خیبر پختو نخوا کے صدر جنید اکبر، پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کی جانب سے گزشتہ روز ایم پی اے طفیل انجم نے 10 لاکھ روپے...
ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری کو داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری کو داخل ہوگا۔ 19 فروری کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ لاہور لاہور سمیت پنجاب میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سال کی طالبہ کو غیرت کے نام پر جان سے مارنے والے چچا کو گرفتار کر گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وسیم نے زہر دے کر بھتیجی کو جان سے مارا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے لاش کی تدفین کرا دی اور واقعہ کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قبر کشائی و پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی: لڑکی کا غیرت کے نام پر مبینہ قتل لاہور‘ 14 برس کے دوران غیرت کے نام پر...
سیول:جنوبی کوریا کے سائنس دانوں نے ایک اہم سائنسی پیش رفت حاصل کی ہے، جس میں انہوں نے ایک ایسا ’سوئچ‘ دریافت کیا ہے جو کینسر سے متاثرہ خلیوں کو دوبارہ صحت مند حالت میں واپس لا سکتا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انقلابی دریافت روایتی علاج کے برعکس ایک نئی راہ متعین کر سکتی ہے، جس میں خلیوں کو تباہ کرنے کے بجائے انہیں دوبارہ درست کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ کینسر کا روایتی علاج اور نئی پیش رفت کینسر کا موجودہ علاج عام طور پر تین بنیادی طریقوں پر مبنی ہوتا ہے، ایک طریقہ سرجری ہے جس میں متاثرہ خلیے جسم سے نکال دیے جاتے ہیں، دوسرا طریقہ تابکاری (ریڈی ایشن تھراپی) ہے جس...
راولپنڈی: غیرت کے نام پر اپنی ہونے والی بہو کو قتل کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔ جاتلی کے علاقے میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بھتیجی اور ہونے والی بہو کو قتل کرنے والے چچا کو گرفتار کرلیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: 17 سالہ طالبہ غیرت کے نام پر ہونے والے سسرکے ہاتھوں قتل ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وسیم نے زہر دے کر اپنی بھتیجی نعلین زہرہ کو قتل کیا۔ ملزم/ ملزمان نے قتل کے بعد لاش کی تدفین کروا دی اور واقعے کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید...
راولپنڈی: وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خالہ زاد بھائی کے گھر چوری کی واردات کرنے والے ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کے ساڑھے 7 تولے طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں مبین، حسن رضا اور حماد شامل ہیں۔ ملزم مبین مدعی کا خالہ زاد بھائی تھا جس نے فیملی کی غیر موجودگی میں دوستوں کے ہمراہ طلائی زیورات چوری کیے۔ واقعے کا مقدمہ چند روز قبل تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کے مطابق ملزمان سے تفتیش کرکے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،...
ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری کو داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری کو داخل ہوگا۔ 19 فروری کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں بادل برسیں گے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ لاہور لاہور سمیت پنجاب میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
انڈین شو کون بنے گا کروڑ پتی (KBC) سے شہرت پانے والے بہار کے سشیل کمار کو کون نہیں جانتا؟ 2011 میں KBC 5 میں 5 کروڑ جیتنے والے پہلے کنٹیسٹنٹ بننے کے بعد وہ ہر گھر میں مشہور ہو گئے تھے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دولت کی چمک دمک میں انہوں نے سب کچھ کھو دیا، نشے کی لت میں پڑ گئے، اور آخر کار دودھ بیچ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔ KBC میں جیت کے بعد سشیل کمار کو ایک نئی پہچان ملی، وہ مہینے میں تقریباً 50 ہزار روپے کے مختلف پروگرامز میں شرکت کرتے، لیکن لوگوں نے انہیں دھوکہ دیا اور ان کی دولت کا بڑا حصہ ضائع ہو گیا۔ 2020...
وزیراعظم رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی حکمت عملی تیار کرلی گئی، رواں سال 12لاکھ اضافی شہریوں کو پیکیج ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے وزیراعظم رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔پیکیج کے تحت شہریوں کو مختلف اشیا پر 10 ارب کی سبسڈی دی جائے گی اور مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ افراد رمضان پیکیج سے مستفید ہوں گے جبکہ بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ ایک کروڑ 50 لاکھ صارفین مستفید ہوں گے۔10 لاکھ عام شہریوں کورمضان پیکیج کے تحت سستی اشیافراہم کی جائیں گی، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 12 لاکھ اضافی شہریوں کو رمضان پیکیج ملے گا۔ حکومت ملک بھرمیں 800 موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز قائم کرے گی،...
ملزم متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان والوں کو ہراساں کر رہا تھا۔ سپیشل جج سائبر کرائم نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے گلگت بلتستان نے سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے پر نگر سے تعلق رکھنے والے ملزم فرقان عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان والوں کو ہراساں کر رہا تھا۔ سپیشل جج سائبر کرائم نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری...
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، سنار سے کروڑوں روپے کی امریکی کرنسی برآمد ترجمان ایف آئی اے کے مطابق منظم ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کرنے پر گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے خود کو خاتون ظاہر کر کے متاثرہ شہری کو اپنے جال میں پھنسایا تھا۔ ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے متاثرہ شہری سے رابطہ کیا اور اس کو ملاقات کے بہانے گھر بلا کر زبردستی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کی۔ ...
ملتان میں پولیس نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب سے تاوان مانگنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 3 روز قبل ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں 2 ارب روپے تاوان مانگا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تاوان نہ دینے کی صورت میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو مار دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔ 3 روز بعد ملزم کا سراغ لگا کر پولیس نے اسے ایم ڈی اے چوک کے قریب سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
—فائل فوٹو پولیس نے راولپنڈی میں آن لائن پتنگ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا لاہور میں آن لائن اندرون اور بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق اس کریک ڈاؤن میں 1 سپلائر کو گرفتار کر کے 700 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں بر آمد کر لی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پتنگ بیچنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیج بنا رکھا تھا۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ جعلی تبدیلی والوں کے وزرائے اعلیٰ کی 12سالہ کارکردگی مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی کے بھی برابر نہیں ہے۔ خیبر پی کے کا سارا خزانہ بوگس پروجیکٹس اور جلسوں کے اخراجات کے رحم و کرم پر ہے۔ علی امین گنڈا پور کی کرپشن پر پہلے عاطف خان اور جنید اکبر نے سوالات اٹھائے تھے۔ اب اعظم سواتی نے سنگین الزامات لگائے ہیں اور سپیکر کے پی اسمبلی نے کرپشن پر تحقیقات کا خط لکھ دیا ہے۔ علی امین کے مریم نواز پر ذاتی حملوں کا پورا ریکارڈ موجود ہے۔ بشریٰ بی بی کی فرنٹ لیڈی و ترجمان نے اپنی الگ دکان لگائی ہوئی ہے۔ اب...

ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، چیئرمین پاکستان کیمیکلز سلیم ولی محمد، عارف بالاگام والا اور شارق فیروزکا ایران کی فتح کی46ویں سالگرہ تقریب کے موقع پر گروپ فوٹو
ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، چیئرمین پاکستان کیمیکلز سلیم ولی محمد، عارف بالاگام والا اور شارق فیروزکا ایران کی فتح کی46ویں سالگرہ تقریب کے موقع پر گروپ فوٹو
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) منگھو پیر پولیس نے حادثے میں شہری کی ہلاکت کے بعد فرار ہونیوالے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق منگھوپیر پولیس نے غفلت سے ڈرائیونگ کے دوران شہری کو جاں بحق کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ٹینکر ڈرائیور نے غفلت/تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کے دوران موٹرسائیکل سوار 32 سالہ دانیال ولد محمد افضل کو ٹکر مار کر ٹائروں کے نیچے کچل دیا تھا۔واقعہ دو روز قبل منگھوپیر کے علاقے رئیس سینٹر کے قریب پیش آیا تھا۔

فلپائن کا “ٹائفون” درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل نظام کی تنصیب کے لئے امریکہ کے ساتھ تعاون دوسروں اور خود کو نقصان پہنچائے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فلپائن میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی امریکی تنصیب کے معاملے پر، چین نے بارہا اس کے سنگین نقصان کی وضاحت کرتے ہوئے سخت مخالفت کی ہے. فلپائن میں امریکہ کی جانب سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تنصیب نے علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور دیگر ممالک کے جائز سلامتی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ فلپائن نے “ٹائفون” کی تنصیب کے لئے امریکی فریق کے ساتھ تعاون کیا، اپنی سلامتی اور قومی دفاع کو دوسروں کے حوالے کیا، اور یہاں تک کہ خطے میں جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی اور اسلحے کی دوڑ کے خطرات...
ایک اطالوی ڈاکٹر سیکورٹی ادارے کی جانب سے زیر تفتیش آگیا ہے جب اس نے اسپتال کی مشینری استعمال کرتے ہوئے اپنی زخمی پالتو بلی کا اسکین کیا اور اس کی جان بچانے کے لیے اس کا آپریشن کیا۔ ڈاکٹر گیانلوکا فنیلی جو اٹلی کے پارینی اسپتال میں ریڈیولوجی اور نیورڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں، نے حال ہی میں اپنے اس اقدام سے ملک کے عوام کو دو گروپوں میں تقسیم کردیا ہے۔ اییک گروہ انہیں ایک ہیرو مانتا ہے جو زندگی کو اصولوں اور ضابطوں سے زیادہ اہمیت دیتا ہے اور دوسرے گروپ کا خیال ہے کہ اسے جان بوجھ کر اسپتال کے قوانین کو توڑنے کیوجہ سے نتائج کا سامنا کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر جانوروں کے کلینک میں ایک...
لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب کی محرومیاں دُور کررہی ہیں، صوبے کے ساتھ 4 سال سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ علی امین کے مریم نواز پر ذاتی حملوں کا پورا ریکارڈ موجود ہے، انہوں نے ایسا پہلی بار نہیں متعدد بار مریم نواز سے متعلق گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا خزانہ بوگس پروجیکٹس اور جلسوں کے اخراجات کے رحم و کرم پر ہے۔ جو پیسہ پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا وہ ریوڑیوں کی طرح بانٹا جارہا ہے۔ علی امین کی کرپشن پر پہلے عاطف خان...
راولپنڈی: صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 سالہ جڑواں بہن بھائی کو اغواء کی کوشش کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عرفان حمید کے نام سے ہوئی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق اغواء کی کوشش کے دوران بچوں نے شور کیا تو ملزم بچوں کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ صدر بیرونی پولیس نے واقعے کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے...
لاہور: ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن نے ایمانداری اور فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا ٹرین میں گم ہو جانے والا لاکھوں مالیت کا آئی فون مسافر کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافر کا 5 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی آئی فون اس کے حوالے کر دیا گیا۔ مسافر عامر شبیر اپنی فیملی کے ہمراہ جعفر ایکسپریس میں لاہور سے جہلم سفر کر رہا تھا کہ سفر کے دوران مسافر کا قیمتی موبائل آئی فون 16 پرو میکس ٹرین میں گم ہوگیا۔ ریلویز پولیس کو اطلاع دینے پر ٹرین اسکارٹ اہلکار شاہد ندیم کی کوششوں کی بدولت موبائل فون تلاش کر لیا گیا۔ ریلویز پولیس نے دیانت داری سے...
لاہور: ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژن میں لگژری گاڑیوں کے ٹائر چوری کرنے والا 4 بھائیوں کا گروہ پکڑا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان رات کی تاریکی میں کار پر سوار ہو کر گھروں کے باہر کھڑی مہنگی گاڑیوں کے ٹائر بمع الائے رم جیک کے ذریعے اتار لیتے تھے اور اس کے بعد گاڑی اینٹوں پر کھڑی کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں فضیل، مہتشم، غضنفر اور غلام حسین شامل ہیں۔ چوری شدہ ٹائرز خریدنے والے ڈیلرز کو بھی مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پتا چلا ہے کہ ٹائر چور گینگ کوئٹہ اور پشاور میں بھی چوری شدہ ٹائرز فروخت کرتا رہا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے پریس...