UrduPoint:
2025-02-20@20:40:41 GMT

نائجر ’ریور بلائنڈنیس‘ پر قابو پانے والا پہلا افریقی ملک

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

نائجر ’ریور بلائنڈنیس‘ پر قابو پانے والا پہلا افریقی ملک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 فروری 2025ء) عالمی سطح پر انسانوں میں بصارت سے محرومی کی سب سے بڑی وجہ (Trachoma) تراقوما یا ککروں کی اس متعدی بیماری کو سمجھا جاتا ہے، جس میں آنکھوں کے پپوٹوں پر دانے نکل آتے ہیں۔ اس کے بعد دوسری سب سے بڑی وجہ ریور بلائنڈنیس ہے، جو اپنے مریض کی بصارت کو متاثر کرنے کے بعد اسے بالآخر نابینا بنا دیتی ہے۔

ریور بلائنڈنیس کی وجہ عام طور پر سیاہ رنگ کی ایک ایسی مکھی بنتی ہے، جو اگر انسانوں کو کاٹے، تو ان میں وہ طفیلی جرثومے یا پیراسائٹ منتقل کر دیتی ہے، جو طبی اصطلاح میں اونکوسیرکا وولوولوس (Onchocerca volvulus) کہلاتا ہے۔

’لائف اسٹائل بیماریاں‘ قبل از وقت موت کا سبب

یہ مکھی عام طور پر دریائی علاقوں یا ان کے قرب و جوار میں پائی جاتی ہے جبکہ اس کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہونے والا پیراسائٹ مریض کی آنکھوں میں ایسی عفونت یا انفیکشن کا سبب بنتا ہے، جس کا نتیجہ آخر کار مریض کے نابینا ہو جانے کی صورت میں نکلتا ہے۔

(جاری ہے)

سن 1976 اور 1989 کے درمیان، نائجر اور دیگر مغربی افریقی ریاستوں نے ڈبلیو ایچ او کے ایک پروگرام کے تحت کیڑے مار ادوایات کا استعمال شروع کیا تھا تاکہ اس پیراسائٹ کی منتقلی کو روکا جا سکے۔ اس کے بعد سن 2008 اور سن 2019 کے درمیان کچھ مخصوص ادویات بھی اسی مقصد کے لیے شہریوں میں تقسیم کی گئی تھیں۔

دل کی بیماریوں اور نمک کا آپس میں تعلق

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس بیماری کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے آباد برادریوں کو شدید معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

دریا کا کردار معاشی ترقی میں اہم رہا ہے اور اس بیماری کے پھیلاؤ کے خوف وجہ سے لوگ دریاؤں سے دور چلے گئے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ادویات اور مؤثر حکمت عملی کے امتزاج نےنائجر میں ریور بلائنڈنیس کی منتقلی کو کامیابی سے ختم کر دیا ہے۔ شواہد سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اس کا پھیلاؤ تقریباً ساٹھ فیصد سے کم ہو کر 0.

02 فیصد رہ گیا ہے۔

اس کے علاوہ نائجر میں اس بیماری کا خاتمہ ملکی حکومت، ڈبلیو ایچ او اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں کے درمیان تعاون کی بدولت ممکن ہوا۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے کہا، ”نائجر کے عوام تعریف کے مستحق ہیں کہ انہوں نے خود کو اس بیماری سے نجات دلائی۔ یہ بیماری غریب لوگوں میں بڑی تکلیف کا باعث بنتی رہی ہے۔

"

یورپ میں خسرے کے کیسز میں اضافہ

ریور بلائنڈنیس نائجر میں ختم ہونے والی دوسری ایسی بیماری ہے، جس پر قابو پانے کے لیے ماضی میں زیادہ توجہ نہیں دی گئی تھی۔ اس سے قبل 2013 میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے افریقہ میں ساحل کے خطے میں نائجر میں گِنی ورم نامی کیڑے کی وجہ سے لگنے والے ایک دوسرے متعدی مرض کے مکمل خاتمے کا اعلان بھی کیا تھا۔ اس بیماری کا سبب ایک ایسا گِنی ورم بنتا ہے، جسے عرف عام میں تھریڈ ورم بھی کہا جاتا ہے۔

ع ف / ع ا (اے ایف پی)

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ریور بلائنڈنیس

پڑھیں:

کراچی، گلاس ٹاور آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی:

شہر قائد کے کلفٹن کے گلاس ٹاور میں لگنے والی آگ پر ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم پہلی منزل پر قائم 35 سے زائد دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔

فائر بریگیڈ کے مطابق، آگ فرسٹ فلور پر بیڈ شیٹ اور کپڑے کی دکانوں میں لگی تھی، جس کے نتیجے میں دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچا ہوا سامان منتقل کیا۔

ایدھی حکام کے مطابق کلفٹن تین  تلوار گلاس ٹاور مال  میں آگ کے واقعے ایک  فائر بریگیڈ کے اہلکار سمیت 4 افراد دھویں سے متاثر ہوئے۔ان متاثرہ افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

متاثرہ افراد کی شناخت فائر فائٹر 45 سالہ منصور، 22 سالہ ابراھیم، 20 سالہ اسماعیل اور 21 سالہ فیض محمد  شامل ہیں ۔ایک اور ریسیکو ادارے کے مطابق دو افراد دھویں کی وجہ سے معمولی متاثر ہوئے جن کو جائے وقوعہ پر طبی امداد دی گئی۔

آگ لگنے کے بعد کے ایم سی فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122، اور کنٹونمنٹ بورڈ کی 15 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، اور واٹر کارپوریشن نے پانی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے فوراً اقدامات کیے۔ فائر بریگیڈ کو پانی کی فراہمی کے لیے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق، فائر بریگیڈ کے ساتھ تعاون میں واٹر ٹینکرز روانہ کیے گئے اور صورتحال کی نگرانی کی گئی۔

گلاس ٹاور یونین کے صدر مرتضی حسین نے بتایا کہ آگ سے 80 دکانیں متاثر ہوئیں، جن میں 35 سے 40 دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

متاثرہ دکانداروں نے حکومت سے فوری طور پر مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کا روزگار بحال ہو سکے۔

تاجر رہنماء شرجیل گوپلانی نے بھی آگ کے ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے کا خدشہ ظاہر کیا، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر مرکزی روڈ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا تھا، تاہم آگ پر قابو پانے کے بعد ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پوپ فرانسس کی صحت مزید بگڑ گئی، نئے پوپ کا نام سامنے آگیا؟
  • پوپ فرانسس کی صحت مزید بگڑ گئی، نئے پوپ کا نام سامنے آگیا؟ 
  • کراچی میں ٹرالر اور ڈمپر بے قابو؛ ٹکر سے مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
  • اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں:محمد اضوان
  • سندھ حکومت بھی سمجھے کہ شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا اب مشکل ہوگیا ہے، گورنر سندھ
  • ڈاکٹر حمزہ تاج کے نام مریم میکیبا ایوارڈ
  • کراچی، تین تلوار کے قریب شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
  • سندھ حکومت بھی سمجھے شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا اب مشکل ہو گیا ہے: کامران ٹیسوری
  • کراچی، گلاس ٹاور آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • ٹورنٹو میں مسافر طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پائلٹ سے بے قابو ہو کر الٹ گیا