غریب ریڑھی والوں کو لوٹنے والا 2 رکنی گروہ پکڑا گیا؛ ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لاہور:
غریب ریڑھی والوں کو باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے لوٹنے والا 2 رکنی گروہ پکڑا گیا۔
نشتر کالونی تھانے کی پولیس نے ڈکیت گروہ کے 2 ارکان رفاقت اور عبدالقیوم کو گرفتار کرلیا جو غریب ریڑھی والوں کو لوٹتے تھے۔
ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریس کرکے بیدیاں سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان علی الصبح منڈی اور رات کو گھر واپس جاتے ہوئے ریڑھی بانوں کی ریکی کرتے تھے اور موقع پا کر ریڑھی بانوں سے گن پوائنٹ پر رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے تھے ۔
ملزمان سے چھینے گئے 14موبائل فون ،چوری شدہ 2 موٹرسائیکل و ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان ڈکیتی، چوری، ناجائز اسلحہ کے 32 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، نقل کرتے طلبہ پکڑے گئے
چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ نے امتحانی مراکز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔
اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران امیدوار کی جگہ امتحان دینے والا ایک شخص پکڑا گیا۔
بورڈ اعلامیے کے مطابق مختلف امتحانی مراکز سے 59 امیدواروں کو نقل کرتے پکڑا گیا۔