لاہور پولیس نے گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ڈیفنس بی پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زیادتی کرنیوالے ملزم، گھر کے مالک مقصود کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

ترجمان  پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ملازمہ اسیہ بی بی کو اپنے کمرے کی ضفائی کے لیے بلایا، اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم مقصود نے ملازمہ کو ذیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔

ترجمان نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر عاطف علی کی مدعیت میں نامزد ملزم مالک مکان مقصود کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے فوری کاروائی پر ایس ایچ او ڈیفنس بی حسن علی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہاکہ خواتین کا استحصال کرنے والے کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حجاب پہننے پر آسٹریلیا میں دو مسلم خواتین پر حملہ، ملزمہ گرفتار

ملبورن: آسٹریلیا میں ایک 31 سالہ خاتون کو دو مسلم خواتین پر حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اسلاموفوبیا کے تحت ہونے والا حملہ ہو سکتا ہے۔

یہ واقعہ 13 فروری کو ایپنگ شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جہاں حملہ آور خاتون نے مبینہ طور پر 30 سالہ حاملہ خاتون کا حجاب کھینچ کر انہیں گلا دبا کر زخمی کیا، جبکہ 26 سالہ خاتون کو الگ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "مذہبی بنیادوں پر کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے، اور اس کے مرتکب افراد کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا چاہیے۔"

پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک، علاف العسعوی نے حملے کو "خوفناک اور دل دہلا دینے والا" قرار دیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ: 4 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد پتھر مار کر قتل، ملزم گرفتار
  • باجوڑ: جنسی زیادتی کے بعد 5 سالہ بچی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، موبائل سے فحش ویڈیوز برآمد
  • حجاب پہننے پر آسٹریلیا میں دو مسلم خواتین پر حملہ، ملزمہ گرفتار
  • لاہور: ٹک ٹاک پر معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے والا مفرور اشتہاری گرفتار
  • راولپنڈی: 12 سالہ سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا
  • لاہور؛ شہریوں کو بوگس چیک دینے والا اشتہاری ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: 12 سالہ سگی بھانجی سے جنسی زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو عمر قید کی سزا
  • کراچی، جعلی سرکاری افسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار، سیکیورٹی گارڈ بھی شامل
  • 300 بچوں سے ریپ کرنے والے فرانسیسی ڈاکٹر کے ہولناک انکشافات