باجوڑ: جنسی زیادتی کے بعد 5 سالہ بچی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، موبائل سے فحش ویڈیوز برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں گزشتہ روز جنسی زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی 5 سالہ بچی ماریہ بی بی قتل کیس کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ملزم نے زیادتی کے بعد بچی کا گلا دباکر قتل کیا تھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ (ڈی پی او) وقاص رفیق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر سانس بند کرکے قتل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے قتل ڈر کیوجہ سے کیا، باجوڑپولیس نے واقعہ کے 12 گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او باجوڑ نے کہا کہ 16 سالہ ملزم بلال ولد حبیب الرحمن کا تعلق اسی علاقے سے ہے، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تحصیل ماموند کے علاقہ مینہ میں پانچ سالہ بچی ماریہ بی بی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کربے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔
پولیس افسر نے کہا کہ واقعہ کے بعد باجوڑ میں سخت غم وغصہ پایا گیا، ۔خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر تفتیش کے بعد ملزم تک پہنچ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف لوگوں سے تفتیش کی، ملزم بلال ولد حبیب الرحمن کو شک کی بنیاد پر پکڑا گیا اور مزید تفتیش کی گئی، بچی کو سموسے کا لالچ دے کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی بعد میں اس کو قتل کردیا گیا۔
ڈی پی او باجوڑ نے کہا کہ ملزم کے موبائل میں فحش ویڈیوز بھی تھیں، شواہد کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان نے کہا کہ کے بعد قتل کی
پڑھیں:
لاہور؛ شہریوں کو بوگس چیک دینے والا اشتہاری ملزم گرفتار
لاہور:مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فنانشل کرائم کے 6مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر فنانشل کرائم کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم وسیم لاہور کے مختلف تھانوں کے علاوہ وہاڑی پولیس کو بھی فنانشل کرائم کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم وسیم نے شہریوں کو لین دین کے معاملے میں بوگس چیک دیے تھے جس کے بعد روپوش تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ نے بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ فنانشل کرائم کے اشتہاری ملزمان کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔