2025-01-20@15:48:52 GMT
تلاش کی گنتی: 49

«قتل کی»:

    نارتھ کراچی میں ایک بچے صارم کے اغوا کے بعد قتل کیس کی  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں اس سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔ سینیئر سپرنٹینڈینٹ پولیس انیل حیدر کے مطابق صارم کی گردن کی ہڈی ٹوٹی پائی گئی اورگلا دبا کرقتل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: 11 روز سے لاپتا 8 سالہ بچے کی لاش کہاں سے ملی؟ یاد رہے کہ نارتھ کراچی سے لاپتا ہونے والے 7 سالہ صارم کی لاش 18 جنوری کو پانی کی ٹینکی سے ملی تھی۔ شک کی بنیاد پر بچے کے قریبی رشتے دار کو حراست میں لے کر اس کا ڈی این اے بھی کرایا جارہا ہے۔ پولیس سرجن کے مطابق بچے کے جسم پر مختلف زخموں کے نشانات بھی موجود تھے۔...
    صارم - فوٹو: سوشل میڈیا کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے بچے صارم سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ زیادتی کی تصدیق ابتدائی پوسٹ مارٹم میں ہوئی ہے۔ایس ایس پی انیل حیدر کے مطابق صارم کی گردن کی ہڈی ٹوٹی پائی گئی، گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ صارم کو پانچ روز قبل قتل کیا گیا تھا اور پھر لاش پھینکی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ شک کی بنا پر بچے کے قریبی رشتے دار کو حراست میں لے لیا ہے، زیر حراست ملزم کا ڈی این اے بھی کروایا جارہا ہے۔ صارم کے والد جعلی میسیج کو تاوان کا مطالبہ سمجھ بیٹھے: ایس پی انویسٹی گیشنکراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پانی کے ٹینک...
    بھارت میں ایک عدالت نے کولکتہ میں ایک جونیئر ڈاکٹر سے زیادتی اور پھر اس کے قتل کے ہولناک واقعے کے مجرم پولیس اہلکار کوعمر قید کی سزا سناتے ہوئے قراردیا ہے کہ یہ’ایسا جرم نہیں ہے کہ اس پرمجرم کو پھانسی دی جا سکے۔ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک بھارت میں خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو اجاگر کرنے والے 31 سالہ خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے کیس نے پورے بھارت کو ہلا کررکھ دیا تھا۔ عوام کی جانب سے اس جرم میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا تاہم پیرکو خاتون ڈاکٹر کے اہل خانہ نے روتے ہوئے کہا کہ وہ اس سزا پر ’حیران‘...
    بھارتی ریاست مغربی بنگال میں جنسی زیادتی کے ایک ہولناک واقعے سے پورے ملک میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے دارالحکومت کے ایک سرکاری اسپتال میں نائٹ ڈیوٹی کے دوران آڈیٹوریم میں چند گھنٹوں کی نیند لینے والی خاتون ڈاکٹر کو بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ 9 اگست 2024ء کو کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال سے 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش ملنے پر ملک بھر میں کہرام مچ گیا تھا۔ فرانزک رپورٹ میں وحشیانہ انداز سے جنسی زیادتی، تشدد اور قتل کی تصدیق ہوئی۔ جس سے ڈاکٹرز، نرسوں اور شہریوں میں غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اس کیس نے بھارتی ہی...
    اسرائیلی فوج کو غزہ میں حالیہ خفیہ آپریشن کے دوران اپنے ایک ساتھی کی لاش کی باقیات ملی ہیں جسے 2014 میں حماس نے اغوا کرکے قتل کردیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق رات گئے ہونے والے اس خفیہ ملٹری آپریشن میں فوج، شن بیٹ ایجنسی اور نیول کمانڈو یونٹس نے حصہ لیا تھا۔ فوجی اہلکار کی لاش کو اسرائیل واپس لایا گیا اور ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ میں جانچ کی گئی۔ جہاں لاش کی شناخت اسٹاف سارجنٹ اورون شال کے نام سے ہوئی۔ ارون شال کو 2014 کی ایک جھڑپ میں حماس نے یرغمال بنالیا تھا اور مبینہ طور پر بعد میں قتل کردیا تھا۔ حماس کے ساتھ اسی جھڑپ میں لاپتا ہونے والے ایک اور سپاہی ہیڈر گولڈن کی لاش کی تلاش...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حالی روڈ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم گرفتار، ڈی ایس پی حالی روڈ غلام مجتبیٰ شیخ کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپکٹر غلام حیدر شاہانی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی، دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم عبد الرزاق پٹھان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم عبدالرزاق پٹھان تھانہ حالی روڈ کے قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا، ملزم عبد الرزاق پٹھان نے 16 اپریل 2022 کے روز اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر کاشف یوسفزئی اور اس کے بھائیوں پر فائرنگ کی جس میں کاشف کا بھائی عماد موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا، جبکہ دیگر زخمی ہوئے تھے۔
    لندن (صباح نیوز) لندن میں اسکاٹ لینڈ پولیس نے وزیراعظم شہبازشریف اور سابق وزیر اعظم سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف کو قتل کی دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی۔ خیال رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 4دن قبل گلفام حسین کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ گلفام کو وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کو قتل کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم گلفام ٹک ٹاک بنا کر شریف برادران کو قتل کی دھمکی دیتا تھا، ملزم کی جانب سے ٹک ٹاک اکائونٹ پر ایون فیلڈ پر پتھرائو کی بھی...
    لیگی قیادت کو قتل کی دھمکیاں:پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے گرفتار کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس ) پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور فیملی کے دیگر افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا۔گلفام حسین نے شریف برادران کو قتل کرنے اور ان کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا، گلفام حسین نے مختلف لائیو ویڈیوز میں ایون فیلڈ اور شہباز شریف کے فلیٹ کے دروازوں پر پتھر پھینکے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ...
    لندن:لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گلفام کیانی کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ ایون فلیڈ گیٹ پر لاتیں مار رہے تھے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ گلفام کو وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کو قتل کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔ گلفام نے ٹک ٹاک پرشریف برادران کو قتل، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی اور ایون فیلڈ کےدروازوں پر پتھر پھینکے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 4 دن قبل گلفام حسین کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ ن لیگ برطانیہ کے رہنما خرم...
    11 جنوری 2025ء کو بی ایل اے تنظیم نے تمپ میں 2 بے گناہ معصوم شہریوں کو اپنی وحشت کا نشانہ بنایا۔ جمیل اور اس کے بھتیجے معراج وہاب کو مبینہ ’’ریاستی ڈیتھ اسکواڈ‘‘ سے وابستگی کے جھوٹے الزام میں بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ چاک ہوگیا۔ معصوم معراج وہاب کی والدہ نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔ 11 جنوری 2025ء کو بی ایل اے تنظیم نے تمپ میں 2 بے گناہ معصوم شہریوں کو اپنی وحشت کا نشانہ بنایا۔ جمیل اور اس کے بھتیجے معراج وہاب کو مبینہ ’’ریاستی ڈیتھ اسکواڈ‘‘ سے وابستگی کے جھوٹے الزام میں بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا۔...
    11جنوری 2025 کو بی ایل اے تنظیم نے تمپ میں 2 بے گناہ معصوم شہریوں کو اپنی وحشت کا نشانہ بنایا۔ جمیل اور اس کے بھتیجے معراج وہاب کو  مبینہ ’ریاستی ڈیتھ اسکواڈ‘ سے وابستگی کے جھوٹے الزام میں بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا۔ معراج کی والدہ نے تربت پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بی ایل اے کے اس وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہ رنگ بلوچ پر کڑی تنقید کی اور اُس کے دوہرے معیار کو بے نقاب کیا ۔ معراج کی والدہ  کا کہنا تھا کہ ماہ رنگ ریاستی ظلم پر تو آواز اٹھاتی ہیں، لیکن بی ایل اے کے وحشیانہ مظالم پر مکمل خاموشی اختیار کرتیں...
    ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر فائرنگ کرکے 2 ججوں کو قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ میں سپریم کورٹ کے تین ججوں کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے واقعہ میں 3 میں سے 2 جج شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا  کہ حملہ آور نے سپریم کورٹ کے باہر ججوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی ہلاک کر لیا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے  جج کا محافظ بھی زخمی...
    دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ چاک WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ چاک ہوگیا۔ معصوم معراج وہاب کی والدہ نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔11جنوری 2025 کو بی ایل اے تنظیم نے تمپ میں 2بے گناہ معصوم شہریوں کو اپنی وحشت کا نشانہ بنایا۔ جمیل اور اس کے بھتیجے معراج وہاب کو مبینہ ’’ریاستی ڈیتھ اسکواڈ‘‘ سے وابستگی کے جھوٹے الزام میں بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا۔معراج کی والدہ نے تربت پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بی ایل اے کے اس وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی...
    GUJRAT: سرائے عالمگیر کے گاؤں کھوہار کی 5 سالہ ننھی زہرا کے زیادتی کے بعد قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔  پولیس کے مطابق سرائے عالمگیر کی 5 سالہ ننھی  زہرا کے ساتھ زیادتی اور اسے قتل کرنے والے ملزم ندیم جٹ کی ڈی این اے رپورٹ پازیٹو آگئی، ملزم ندیم جٹ 5 سالہ مقتولہ زہرا کی گلی کا رہائشی اور خود بھی دو کمسن بچوں ایک بیٹی اور بیٹے کا باپ ہے۔ ایس ایچ او سرائے عالمگیرشیراز شاہ کے مطابق زیادتی قتل کیس میں گرفتار ملزم  ندیم جٹ ہیڈ رسول کے ایک کالج میں بطور مالی تعینات ہے، وقوعہ کے 10 روز بعد ڈی این اے رپورٹ آنے پر مشکوک سمجھ کر زیر حراست ملزم کی گرفتاری ڈال...
    موریطانیہ سے میڈرڈ اسپین جانے والے غیر ملکی تارکین وطن کی کشتی کو حادثے سے متعلق دلخراش تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے بیشتر پاکستانی نوجوانوں کو انسانی اسمگلروں نے مراکش کی سمندری حدود میں قتل کیا ہے جبکہ کچھ لوگ بھوک اور پیاس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مراکش کی سمندری حدود میں غیر ملکی تارکین وطن جن میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی، کی کشتی 8 روز تک مراکش کی سمندری حدود میں کھڑی رہی اور اس دوران انسانی اسمگلروں نے پاکستانی نوجوانوں کے اہل خانہ سے مزید رقم کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق انسانی اسمگلرز نے 2 جنوری کو ایک کشتی موریطانیہ سے اسپین کے...
    پشاور: آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلی کے پی میں تلخ جملوں کا تبادلہ: ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلی خیبر پختونخوا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وفاق سے کے پی کو انسداد دہشتگردی کی مد میں ملے پیسوں کا ذکر کیا گیا، گورنر کے پی کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا این ایف سی کے تحت انسداد دہشتگردی کی مد میں کیپی کو500 ارب روپیملے،...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وفاق سے کے پی کو انسداد دہشتگردی کی مد میں ملے پیسوں کا ذکر کیا گیا، گورنر کے پی کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ این ایف سی کے تحت انسداد دہشتگردی کی مد میں کے پی کو500 ارب روپے ملے، اربوں روپے ملنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو کیوں مضبوط نہ کیا۔علی...
    لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج ٹٰیپو قتل کیس میں 2 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت ملزمان ہارون اور سہیل محمود پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 11 فروری کو بیانات کے لیے گواہوں کو طلب کرلیا۔ گوگی بٹ ، طیفی بٹ اور بلاول کو اشتہاری قرار دے کر کیس سے الگ کر دیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 19 فروری 2024 کو لاہور ملتان روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ...
    خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر جھوٹ بول رہے ہیں، جس کے بعد وزیرِاعلیٰ اجلاس چھوڑ کر باہر چلے گئے۔ بڑی بیک چینل پیشرفت، بیرسٹر گوہر اور علی امین کی تین اہم ترین شخصیات سے ملاقات، مذاکرات اہم مرحلے میں داخلاسلام آباد :…’’حکومت‘‘ اور تحریک انصاف کے درمیان... اس موقع پر سربراہ اے این پی...
    بالی ووڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ماضی کے ایک انٹرویو میں اپنی محبت کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شادی سے پہلے اسلام قبول کرلیا تھا اور انہیں اس کی وجہ سے قتل کی دھمکیاں بھی ملی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پرانے انٹرویو میں شرمیلا نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے کرکٹر منصور علی خان پٹودی، المعروف ٹائیگر پٹودی، سے شادی کا فیصلہ کیا تو انہیں معاشرتی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان دونوں کا تعلق مختلف مذاہب سے تھا، اور اُس وقت بین المذاہب شادیاں عام نہیں تھیں۔ سیف علی خان کی والدہ نے انکشاف کیا کہ شادی کے لیے انہوں نے شادی سے قبل ہی اسلام قبول کرلیا...
    شاہین عتیق: امیر بالاج قتل کیس میں دو ملزمان ہارون اور سہیل محمود پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔  ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی اور دونوں ملزمان کو 11 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے اس کیس میں اے ایس آئی عبدالروف اور نقشہ نویس کو بطور گواہ طلب کیا ہے۔ چوہنگ پولیس نے عدالت میں چالان پیش کیا ہے جبکہ گوگی بٹ، طیفی بٹ اور بلاول کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انہیں کیس سے الگ کر دیا گیا ہے۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا ملزمان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اور مزید سماعت 11...
    کراچی(ڈیلی  پاکستان آن لائن)جائیداد تنازع کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے تلخ کلامی پر وکیل کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جائیداد تنازع کیس  کی سماعت ہوئی، جسٹس اقبال کلہوڑو نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت  سندھ ہائیکورٹ کے جج اور وکیل کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی،جسٹس اقبال کلہوڑو نے وکیل کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کاحکم دیدیا، پولیس نے وکیل احتشام اللہ خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی،عدالت نے وکیل کو جیل بھیجنے اور لائسنس معطل کرنے کا حکم دیدیا۔ جس فیصلے کیخلاف اپیل ہے اس میں شفاف ٹرائل کا ذکر ہے،کیسے ممکن ہے کہ ہم شفاف ٹرائل کے پہلو کا جائزہ نہ لیں؟ جسٹس...
     ایم یو جے کے رہنمائوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سنو نیوز چینل نے ملتان، فیصل آباد اور آزاد کشمیر سمیت متعدد بیورو آفس بند کر دیے اور کئی ورکرز بے روزگار کر دیے گئے جبکہ کراچی لاہور اور اسلام آباد میں بھی بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان یونین آف جرنلسٹس ( ایم یو جے ) نے سنو نیوز چینل اور روزنامہ 92 سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اس حوالے سے ایم یو جے کے صدر روف مان اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر نے اپنے بیان کہا ہے کہ سنو نیوز ملتان اور روزنامہ 92 سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز...
    صوبائی دارالحکومت لاہور میں راستہ دینے پر کار سوار نے سکول بس پر فائرنگ کر دی،خوش قسمتی سے سکول بس میں کوئی طالب علم نہیں تھا، پولیس کے مطابق جنوبی چھاﺅنی کے علاقے میں کار سوارنے راستہ نہ دینے گاڑی روک کر نجی سکول کی بس پر دو فائر کر دئیے اور موقع سے فرار ہوگیا ،واقعہ ڈرائیونگ کے دوران کار سوار اور بس کے ڈرائیور کے درمیان تکرار کے نتیجے میں پیش آیا۔ بس طلباء سکول لانے اورلے جانے کا کام کرتی ہے۔بس پر فائرنگ کے وقت کوئی طالب علم اس میں موجود نہیں تھا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرلئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی...
    کراچی: کورنگی سیکٹر اکیاون سی جنجال پورا میں مسلح ڈکیتوں نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر جانے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مسلح ڈکیتوں نے نوجوان کو قتل کرنے سے قبل 3 گھروں میں ڈکیتی کی واردات بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی سیکٹر اکیاون سی جنجال پورا رومیو اسکول کے قریب مسلح ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جس کی شناخت 17 سالہ مظفر اقبال ولد مظہر اقبال کے نام سے کی گئی۔ مقتول نوجوان کا ایک بھائی اور 4 بہنیں ہیں جو راج مستری...
    —فائل فوٹو کراچی میں یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔پولیس کے مطابق کورنگی جنجال پورہ گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مظفر اقبال جاں بحق ہو گیا۔ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے بتایا ہے کہ فجر کے وقت 4 ڈاکو ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، 17 سال کا نوجوان مظفر اقبال نماز فجر پڑھ کر گھر جا رہا تھا۔ کراچی: نئے سال کے چوتھے روز 1 اور شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتلکراچی میں ایک اور شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں...
    غزہ میں حکومتی اطلاع‌رسانی دفتر نے اعلان کیا کہ خبر ایجنسی صفا کے ایڈیٹر محمد بشیر تلمس کی شہادت کے بعد غزہ میں میڈیا کے شہداء کی تعداد 204 تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں حکومتی اطلاع‌رسانی دفتر نے اعلان کیا کہ خبر ایجنسی صفا کے ایڈیٹر محمد بشیر تلمس کی شہادت کے بعد غزہ میں میڈیا کے شہداء کی تعداد 204 تک پہنچ گئی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، غزہ میں حکومتی اطلاع‌رسانی دفتر نے اعلان کیا کہ محمد بشیر تلمس، خبر ایجنسی صفا کے ایڈیٹر، غزہ شہر میں صیہونی جنگی طیاروں کے حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق، شہید تلمس کی شہادت شیخ رضوان محلے میں اسرائیلی جنگی...
    اندھا دھند فائرنگ سے 6 شہریوں کو قتل کرنے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ میں مارا گیا۔لاہور پولیس کے مطاب ڈاکو رفیق زیر حراست تھا، جسے برآمدگی کےلیے لے جایا جارہا تھا کہ نشتر کالونی کے علاقے میں ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزم رفیق فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم لاہور، شیخوپورہ اور قصور پولیس کو سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا، جو 6 شہریوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کرچکا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے شہری کو قتل کرنے کے بعد لاش کے بدلے ورثاء سے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ تھا اور رقم...
    وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)پولینڈ میںٹاس کرکے لڑکی کو قتل کرنے اور لاش کی بے حرمتی کرنے والا شخص کوگرفتارکرلیاگیا۔غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق پولینڈ میں ایک 20سالہ شخص میٹیوز ہیپا کے خلاف وکٹوریا کوزیلسکا نامی 18سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے حیران کن طور پر، اس نے عدالت کو بتایا کہ اس نے سکہ پلٹنے (ٹاس)کے بعد اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ کے مطابق وکٹوریا کوزیلسکا پولینڈ کے شہر کیٹوویس میں ایک پارٹی سے گھر جا رہی تھی، جب اس کی ملاقات میٹیوز ہیپا ایک بس میں ہوئی جو ایک گاڑی کی مرمت کرنے کے بعد اپنی دکان بند کی تھی۔ اس نے لڑکی کو اپنے اپارٹمنٹ میں...
    ---فائل فوٹو  کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے گینگ وار ملزم عزیر بلوچ کے خلاف پولیس اہلکار سمیت تین افراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے پولیس اہلکار سمیت تین افراد کے قتل کے خلاف چاکیواڑہ تھانے میں 2009ء میں درج ہونے والے مقدمے سے گینگ وار ملزم عزیر بلوچ کو بری دیا۔وکیلِ صفائی کے مطابق عزیر بلوچ کو گرفتار ملزمان کے بیان کی روشنی میں مقدمے میں شامل کیا گیا تھا، گرفتار دیگر ملزمان پہلے ہی مقدمے سے بری ہوچکے ہیں۔
    ریموٹ کنٹرول گن کے 13 راؤنڈ فائرکیے گئے جب انڈرکور ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کوموساد نے 8 ماہ کے خفیہ آپریشن کے بعد قتل کیا محسن فخری زادہ نے اپنی پوری زندگی پس منظر میں گزاری، 2023 میں شائع ہونے والی کتاب ’ٹارگٹ تہران‘ میں یونا جیریمی باب اور ایلان ایویٹر لکھتے ہیں کہ ’ان کے بارے میں اتنی رازداری رکھی گئی تھی کہ ان کی صرف الگ الگ تصویریں ہی دستیاب تھیں۔ رپورٹ کے مطابق 27 نومبر 2020 کو جو بائیڈن کے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے تین ہفتے بعد، موساد نے اپنی سب سے سنسنی خیز کارروائی کی جس میں ایران کے عسکری جوہری پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ تہران سے 40 میل مشرق...
    غزہ /تل ابیب /دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک/ صباح نیوز) قطر نے مذاکرات میں بریک تھرو کے بعد غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا حتمی مسودہ حماس اور اسرائیل کو بھجوادیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں غزہ جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات میں رات گئے مثبت پیش رفت ہوئی جس کے بعد قطر نے معاہدے کا حتمی مسودہ اسرائیلی حکام اور حماس کے حوالے کردیا۔ دوحا میں جاری مذاکرات میں قطر کے وزیراعظم،اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور شن بیٹ کے سربراہان اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سمیت موجودہ امریکی حکومت کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا...
    برین اسٹروک کا شکار ہونے والے بالی ووڈ کے سینئر اداکار تیکو تلسانیہ کی صحت کے بارے میں ان کی بیٹی، اداکارہ شیکھا تلسانیہ نے تازہ ترین معلومات فراہم کی ہیں۔ شیکھا نے اتوار کو انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے 70 سالہ والد کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔ یاد رہے کہ مزاحیہ کرداروں کے لیے مشہور تیکو تلسانیہ کو جمعہ کے روز برین اسٹروک کے بعد ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ والد کے برین اسٹروک کے بعد اپنے پہلے بیان میں شیکھا نے اس لمحے کو جذباتی قرار دیا اور مشکل وقت میں مداحوں کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ...
    —فائل فوٹو رحیم یار خان میں پولیس نے خان پور کے علاقے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر حملے میں ملوث ڈاکوؤں کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل کے مطابق بستی لاشاری کے مکان میں فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کا قتل کرنے والے ڈاکوؤں کا تعاقب کر کے ان کا محاصرہ کیا گیا۔اس دوران مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ رحیم یار خان: ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئیرحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئی۔...
    ’جیو نیوز‘ گریب  گجرات میں 6 روز قبل ملنے والی 4 سالہ بچی کی بوری بند لاش کا پوسٹ مارٹم ہو گیا، میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 4 سال کی بچی کو ایک ہفتے قبل ٹیوشن کے لیے جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا ہےکہ بچی کے اغواء کے شبے میں 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔  کراچی: مکان کے تنازع پر سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹا، لاش صحن میں دبا دیکراچی کے علاقے احسن آباد میں مکان کے تنازع پر باپ نے 28 سال کے بیٹے کو قتل کر دیا۔ بچی کی والدہ کا کہنا...
    رحیم یار خان کے تھانہ ظاہر پیر کے علاقے بستی لاشاری میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 نہتے اور معصوم شہری جاں بحق ہوگئے۔ واقعے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او رحیم یار خان کو قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ پولیس کے سینئر افسران، کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ چکے ہیں تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، اندھڑ، شر، اور کوش گینگ کے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاعات پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا۔ دو طرفہ...
    سید عبدالمالک الحوثی کے نام اپنے ایک پیغام میں مہدی المشاط کا کہنا تھا کہ ہماری تمام طاقت، مسلح افواج، سکیورٹی فورسز آپ کے اختیار میں ہیں۔ ہمارے سپاہی آپ کے پرچم تلے جمع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ "مہدی المشاط" نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی حمایت کے ایک سال مکمل ہونے پر "انصار الله" کے سربراہ "سید عبد المالک بدر الدین الحوثی" کے نام ایک پیغام ارسال کیا۔ جس  میں سید عبدالمالک الحوثی سے تجدید عہد و وفا کیا گیا۔ اس پیغام میں مہدی المشاط نے لکھا کہ قیادت کی جانب سے غزہ کے خلاف جارحیت اور محاصرے کے خاتمے کے لئے جو عاقلانہ و شجاعانہ فیصلہ کیا گیا ہم اسے سراہتے...
    لاہور :لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ایک نجی کمپنی کے مینیجر کو ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا گیا، جبکہ 9 لاکھ روپے کی رقم بھی ڈاکووں نے چھین لی۔ ایف آئی آر کے مطابق، مقتول مینیجر ندیم 9 لاکھ روپے کی رقم لے کر جا رہا تھا، کہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے ندیم پر گولی چلائی۔ اس دوران ڈاکووں میں سے ایک زخمی ہو گیا اور وہ اپنے ساتھی کو اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد، دونوں ڈاکو اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مقتول ندیم بہاولنگر کا رہائشی تھا اور لاہور...
    امریکا میں ایک پادری جس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی پیش گوئی کی تھی، اس نے ملک کے حوالے سے ایک اور خوفناک پیشین گوئی کردی ہے۔ ریاست اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والے پادری برینڈن ڈیل بگس نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدان قتل کی پیش گوئی کے بعد اب ایک ہولناک زلزلے سے امریکا کی بڑی پیمانے پر تباہی کی پیش گوئی کی ہے۔ برینڈن نے کہا کہ خدا نے انہیں 10 شدت کے زلزلے کا خواب دکھایا ہے جس سے امریکا بھر میں ہزاروں افراد ہلاک ہوجائیں گے۔ پادری نے دعویٰ کیا ہے کہ زلزلہ نیو میڈرڈ کی فالٹ لائن سے شروع ہوگا جو مسوری، آرکنساس، ٹینیسی، کینٹکی اور الینوائے تک پھیلے گا۔ انہوں...
    راؤلپنڈی میں اپنے کزن کے اندوہناک قتل میں ملوث ملزم مبینہ طور پر پولیس کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں فائر لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم پیرودھائی کے علاقے میں پولیس کی حراست سے فرار ہونے کوشش میں فائرنگ لگنے سے ہلاک ہوگیا جس کی لاش ہولی فیملی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر گزشتہ ماہ پرائز بانڈز کا کاروبار کرنے والے اپنے خالہ زاد بھائی سے 45 لاکھ روپے چھین کر اسے قتل کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے:ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، وزیرداخلہ سندھ ملزم نے اپنے کزن کو قتل کرنے کے بعد لاش کڑھائی میں ڈال کر پگھلا دی دیتی...
    راولپنڈی میں کزن کو قتل کر کے لاش جلانے والا ملزم فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک ہو گیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مہر علی تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغواء کر کے قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی لاش ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
    بھارت کے مشہور سینئر اداکار ٹیکو تلسانیا کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے اہلِ خانہ نے وضاحت کی ہے کہ ٹیکو تلسانیا کو کو دل کا دورہ نہیں پڑا بلکہ برین اسٹروک (دماغ پر فالج کا حملہ) ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ ٹیکو تلسانیا کو جمعے کو برین اسٹروک ہوا، جس کے بعد سے وہ ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ اداکار کی حالت کے بارے میں پہلے یہ بتایا جا رہا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے تاہم ان کی اہلیہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ٹیکو تلسانیا کو برین اسٹروک ہوا ہے۔ انہوں...
    —فائل فوٹو کراچی میں شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ کراچی، ٹینکر کی ٹکر سے2 شہریوں کی ہلاکت کا مقدمہ درجشہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے2 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری جانب کراچی میں شہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے 2 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا ہے جبکہ ٹینکر ڈرائیور فرار...
    لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی اسپیشل فورسز کے فوجیوں نے ایک انکوائری میں افغانستان میں مشتبہ چھاپوں کے دوران غیر قانونی قتل کے خدشات ظاہر کردیے۔گواہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بعض کارروائیوں میں غیر مسلح افغانوں، جن میں 16 سال سے کم عمر لڑکیبھی شامل تھے، ان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔گواہوں کے مطابق انکوائری برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے بعد برطانوی وزارت دفاع کے حکم پر شروع کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل ائیر سروس کے فوجیوں نے 54 افراد کو مشکوک حالات میں قتل کیا۔یاد رہے کہ افغانستان میں القائدہ کے خلاف ہونے والے ا?پریشن میں برطانیہ کی اسپیشل فورسز کے فوجی بھی شامل تھے۔
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) گوٹھ کھتڑ ولیج کے رہائشی احسان علی نے با اثر افراد کی جانب سے دی جانے والی قتل کی دھمکیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ میں حیدرآباد سائٹ ایریا میں واٹر سپلائی کا ملازم ہوں لیکن کچھ عرصہ سے سائٹ ایریا نارا جا نارا جیل کے رہائشی بااثر افراد رجب چانڈیو اور وزیر چانڈیو مجھے قتل کی دھمکیاں دے کر ہرا ساں کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ بااثر افراد واٹر سپلائی کے پمپ سے زبردستی بجلی اور پانی چوری کر رہے ہیں جس کے منع کرنے پر انہوں نے میرے خلاف جھوٹا کیس بھی درج کرایا ہے اور وہ کریمنل...
    بھارت میں 28 سالہ خاتون کو آفس کے باہر پارکنگ میں 30 سالہ ساتھی ورکر نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں ہونے والے اس ہولناک قتل کے مناظر درجنوں راہگیروں نے دیکھا لیکن کوئی بھی خاتون کی مدد کو نہیں آیا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی دم توڑ گئی۔ پولیس نے کرشنا کنوجا نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ میرے ساتھ آفس میں کام کرتی تھی اور مختلف اوقات میں والد کی بیماری کا جھوٹا بہانہ کرکے رقم بٹوری۔ ملزم نے بتایا کہ رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر ہمیشہ ٹال...
۱