بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان کو قتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے لیکن یہ دھمکیاں انھیں اپنے مداحوں سے دور نہ کرسکیں۔

دبنگ اسٹار کی ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ وہ اپنے گھر کی بالکونی پر آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلاکر اور بآواز بلند عید مبارک کہتے ہیں۔

علاوہ ازیں قریبی دوستوں، رفقا اور شوبز کے ساتھیوں کی گھر آمد کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے جن کی تواضع لذیذ پکوانوں سے کی جاتی ہے۔

بھارت میں سرگرم انڈر ورلڈ کی جانب سے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں ملتی رہتی تھیں لیکن سیاہ ہرن کیس کے بعد سے ایک گینگ ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ گیا ہے۔

https://www.

facebook.com/reel/1840767100056860/?rdid=2vt3jwHrKwaTWbJG&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fr%2F1DS9Zxhr8o%2F

گینگسٹر لارنس بشنوئی کی ایماء پر سلمان خان پر حملے بھی کیے گئے جس میں اداکار خوش قسمتی سے محفوظ رہے ہیں۔

گزشتہ روز ہی سلمان خان کی فلم سکندر ریلیز ہوئی ہے اور اس موقع پر بھی قتل کی دھمکیوں کے باعث اداکار اپنی تشہیری مہم زور و شور سے نہ چلا سکے تھے۔

تاہم عید پر اپنے مداحوں کو عید مبارک کہنے کے لیے سلمان خان نے خصوصی انتظام کر رکھا تھا۔ جس سے ان کی اپنی مداحوں سے محبت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

سلمان خان کی بالکونی میں بلڈ پروف شیشے نصب کروائے ہوئے تھے۔ جس کے عقب سے سلمان خان نے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید مبارک کہا۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مداحوں کو

پڑھیں:

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے بعد پہلی عید، ویڈیوز وائرل

ممبئی: بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے اپنی شادی کے بعد پہلی عید جوش و خروش سے منائی۔ یہ دن ان کے لیے ایک خاص سنگ میل ثابت ہوا، جسے انہوں نے محبت، خوشی اور اسٹائل کے ساتھ منایا۔

اداکار جوڑے کو عید کے موقع پر ایک دوست کے گھر جاتے دیکھا گیا، جہاں انہوں نے عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ بانٹیں۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی پاپارازی ویڈیوز میں دونوں کا دلکش انداز نمایاں تھا، جہاں انہوں نے میڈیا کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی جوڑی ہمیشہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔ اس خاص موقع پر ظہیر نے سفید شرٹ اور بلیک پینٹ میں اپنی شخصیت کو نمایاں کیا، جبکہ سوناکشی آل بلیک ڈریس میں شاندار نظر آئیں۔ ان کی خوشگوار مسکراہٹ اور خوش مزاجی نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

عید کی تقریب کے دوران سوناکشی نے نہ صرف عید کی مبارکباد دی بلکہ گڑی پڑوا کے تہوار پر بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کی اس محبت بھری ادا کو مداحوں نے خوب سراہا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

ظہیر اور سوناکشی، جنہوں نے گزشتہ سال شادی کی تھی، اپنی محبت بھرے لمحات اور خوشگوار زندگی کے باعث مداحوں کے پسندیدہ جوڑوں میں شامل ہو چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ پھینکنا، امریکی حکام کو جنرل حاجی زادہ کا سخت انتباہ
  • بالی وڈ کنگ شاہ رُخ خان کی مداحوں کو عید کی مبارکباد، پیغام سامنے آ گیا
  • بھارتی فلم اسٹارز کی عیدالفطر پر مداحوں کو مبارکباد، نیک تمناؤں سے دل جیت لیے
  • ’’گلاب جامن کے بغیر عید ناممکن‘‘، برطانوی اور آسٹریلوی ہائی کمشنرز کی عید پر مبارک باد
  • سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے بعد پہلی عید، ویڈیوز وائرل
  • اداکارہ غنا علی کے انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو الجھا دیا، اصل حقیقت سامنے آگئی!
  • چاند رات پر ماہرہ خان کے رقص نے چار چاند لگادیے
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خصوصی عید مبارک
  • سنجے دت نے 25 سال بعد سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کردی