شہریوں کی فائرنگ سے زخمی ڈاکوؤں کا کریڈٹ پولیس اپنے نام کرنے پر تُل گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں شہریوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو پولیس نے حراست میں لینے کے چند گھنٹوں بعد پولیس مقابلہ ظاہر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود قائدآباد سویڈش کالج کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ عوام نے ملزمان کا تعاقب کیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن مبینہ پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرائم کا اہم ملزم زخمی حالت میں گرفتار
ملزمان کے ہاتھ نہ لگنے پر نامعلوم شہری نے ملزمان پر عقب سے فائرنگ کر دی جس سے دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے تاہم وہ رکے نہیں ، ملزمان پل کراس کر کے ملیر تھانے کی حدود میں داخل ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موٹرسائیکل سے گر گئے۔
جہاں ملیر سٹی تھانے کی پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا، شہریوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزمان کو دو تھانوں کی پولیس نے مشاورت کے بعد پولیس مقابلہ ظاہر کر کے ترجمان کراچی پولیس کو واٹس ایپ میسج کر کے اپنی کارکردگی ظاہر کر دی۔
مزید پڑھیں: کراچی؛ گاڑیاں چھیننے میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا ایک اور واقعہ
بعدازاں کراچی پولیس کی جانب سے ایک واٹس ایپ میسج میڈیا کے لیے کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ مذکورہ مقابلہ شاہ لطیف پولیس کے چوق و چابند دستے کے بارے میں بتاتے ہوئے زخمی ملزمان کی شناخت 14 سالہ بلال اور 20 سالہ ارشد خان ولد وارث خان کے نام سے کی گئی۔
یہ کوئی ایسا کوئی پہلا واقعہ نہیں اکثر پولیس عوام کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے واقعے کو پولیس مقابلہ اس لیے ظاہر کر دیتے ہیں کہ ان کی کوئی شکایت کرنے والا موجود نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی اس چیز کا دعویدار ہوتا ہے کہ ڈاکوؤں کو اس نے مارا ہے، عموماً حقیقی پولیس مقابلوں میں ڈاکوؤں سے زیادہ پولیس کا نقصان ہوتا ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی فائرنگ سے زخمی ظاہر کر
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام تینوں واقعات ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے بتا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 35 سالہ زعفران کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کندھے پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے اس حوالے سے سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس واقعہ کو ذاتی جھگڑے کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔
ایوب گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں 20 سالہ عاطف اور کیماڑی نیٹی جیٹی پورٹ گرینڈ کے قریب فائرنگ سے 23 سالہ سفیان زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی اور سول اسپتال لیجایا گیا۔
چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دونوں واقعات ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آئے ہیں اور زخمیوں کو ٹانگوں پر گولیاں لگی تھیں ۔