مانسہرہ: غیرت کے نام پر خاتون اور اس کی 16 ماہ کی بچی قتل
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
مانسہرہ کےعلاقہ جابہ میں غیرت کے نام پرایک خاتون اور اسکی سولہ ماہ کی بچی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مانسہرہ لاہور ہوٹل کے پاس مسماة رابعہ نے محمد عمر سے تین /ساڑھے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی، اب ان کی سولہ ماہ کی بیٹی بھی تھی مقتولہ رابعہ کا شوہر عمر سعودی عرب میں مقیم ہے۔
جمعہ کی نماز کے وقت رابعہ شاہ کی ورثا نے مبینہ طور پر محمد عمر کے گھر جاکر رابعہ اور اس کی سولہ ماہ کی بیٹی کو مبینہ غیرت کے نام پسند کی شادی کرنے پرگولیاں مار کرقتل کر دیا ہے جب کہ کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کے حکام نے بتایا کہ پولیس اورریسکیوحکام نےماں بیٹی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےہسپتال منتقل کیامگر مقتولہ رابعہ کی نعش بھی اٹھانے نہیں دی گئی۔
اس حوالے سے پولیس نے صحافیوں کو مؤقف دیتے ہوئے بتایا کہ کنگ عبداللہ اسپتال کی پولیس چوکی میں جرگہ کے بعد مقتولہ کی نعش مقتولہ کے سسرال کے بجائے ملزمان پارٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہواہے۔
مقامی زرائع نےانکشاف کیا ہے کہ مقتولہ نے اپنی زات پات برادری سےباہرایک سیدخاندان کے نوجوان سے چھپ کرشادی کرلی تھی۔
شادی کےبعدتین سال تک روپوش رہی، شوہرکے روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک جانے کے بعد ملزمان کو قتل کرنے کا موقع مل گیا، ماں بیٹی قتل کی واردات کے بعد مانسہرہ کے حالات کشیدہ ہوگے تھے، دونوں برادیوں کی طرف سے اشتعال پایا گیا اور مزید خون خرابے کا خدشہ پید اہوگیا جس وجہ سے مقامی پولیس نے افہام و تفہیم سے کام لیتے ہوئے لاشیں اٹھانے سے قبل ہی دونوں پارٹیوں کا جرگہ میں معاملہ حل کرانے میں اہم کرداراداکیا ہے۔
پولیس کےمطابق لاشوں کوتدفین کےلیے ورثاء کے حوالہ کر کے مقدمہ درج کرلیاگیا ہےتاہم تاحال کوئی گررفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماہ کی
پڑھیں:
پاکستانی سے شادی کے لیے کراچی آنے والی امریکی خاتون کی نیو یارک میں موج مستی
پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن جو اکتوبر 2024 میں کراچی پہنچی تھیں اور جنہیں فروری 2025 میں ڈیپورٹ کردیا گیا تھا کی نیو یارک کی سڑکوں پر موج مستی کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
کراچی سے دبئی کے راستے امریکا پہنچنے والی امریکی خاتون سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اپنے سفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دبئی میں گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید کرتی ہیں کہ میں دبئی میں پھنس گئی تھی، جس کی وجہ سے امریکا تاخیر سے پہنچی، امریکا واپس آ کر خوش ہوں۔
View this post on Instagram
A post shared by Anokhay (@anokhay.official)
مزید پڑھیں: ’ہم لُٹ گئے تیری محبت میں‘، پاکستان آنیوالی امریکی خاتون نامراد وطن لوٹ گئی
اونیخا اینڈریو رابنسن نے بتایا کہ میں پاکستانی لڑکے سے انٹرنیٹ کے ذریعے ملی تھی اور دوبارہ پاکستان جانے یا نہ جانے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، فی الحال میں نیویارک میں رہوں گی، مجھے واپس آ کر خوشی ہو رہی ہے۔
اونیجا اینڈریو رابنسن 19 سالہ پاکستانی نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ برس 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھیں۔ کراچی میں قریباً 4 ماہ رہنے کے بعد انہوں نے امریکا واپس جانے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم ویزا ختم ہونے پر انہیں زبردستی واپس بھجوا دیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اونیجا اینڈریو رابنسن دبئی شادی کراچی نیویارک