بہن کا رشتہ نہ دینے پر نوجوان قتل؛ ملزم سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
لاہور:
بہن کا رشتہ نہ دینے پر قتل کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق بہن کا رشتہ نہ دینے پر علی شہزاد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر انسپکٹر پاشا عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم راشد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے رشتے کے تنازع پر علی شہزاد کو گلا دبا کر بے دردی سےقتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
پولیس افسران نے بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جو اب پولیس کی گرفت میں ہے۔ ملزم کو مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیصل آباد: خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار
— فائل فوٹوفیصل آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے موٹر وے کے قریب میاں بیوی کو روک کر شوہر کو باندھ کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق شوہر نے مبینہ وقوعہ کے بارہ گھنٹے بعد پولیس سے رابطہ کیا واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دو روز قبل دوران واردات شادی شدہ خاتون سے تین افراد کی اجتمائی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تھیں۔