کراچی: گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانا قتل کا معمہ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے گلشن بہار میں گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانا قتل کا معمہ سامنے آگیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کا مقدمہ پاکستان بازار پولیس اسٹیشن میں بیٹی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، بیٹی نے الزام لگایا کہ سوتیلے والد نے 30 سال قبل والدہ کو قتل کرکے گھر میں دفن کیا۔
مقدمہ کے متن کے مطابق 30سال قبل میرے والد نذیر احمد ہمیں چھوڑ کر بنگہ دیش چلےگئےتھے، 30سال قبل میری والدہ ممتاز بیگم نےفرید عالم نامی شخص سےشادی کرلی تھی، میرے سوتیلے والد کا ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں تھا۔
اس میں کہا گیا کہ ایک دن میں پڑھنے کے لیئےمدرسےگئی اور میرے والد نے دونوں بھائیوں کو کسی کام کےلیے باہر بھیجا، جب ہم واپس گھر آئے تو ہماری والدہ گھر میں نہیں تھی، ہمارے پوچھنے پر بتایا کہ تمہاری والدہ گم ہوگئی ، ہم چھوٹے تھے۔
اس میں کہا گیا کہ لیکن میرے بھائیوں نے والدہ کو ڈھونڈنےکی بہت کوشش کی نہیں ملی، مکان کی تعمیر کے دوران زمین سے انسانی ہڈیاں ملی،جس کی اطلاع میرے بھائی رمضان نے میرے شوہر کودی۔
مقدمہ کے متن میں کہا گیا کہ میں اپنے بھائیوں کے ساتھ مکان پر آئی، میں نے اور میرے بھائیوں نے ہڈیوں کے ساتھ نکلنےوالےڈوپٹے اور چپل سے پہچانا کہ یہ ہڈیاں ہماری والدہ ممتاز بیگم کی ہیں۔
مقتولہ کی بیٹی کا مقدمہ میں مطالبہ کیا کہ سوتیلے والد کو گرفتار کرکےانصاف فراہم کیا جائے، پولیس حکام نے کہا کہ انسانی باقیات سے ملنےوالے دوپٹے اور چپل سے شناخت میں مدد ملی، مقتولہ کی شناخت ممتاز بیگم کےنام سے ہوئی، جو30سال قبل لاپتہ ہوگئی تھیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی تاحال فرار ہوگیا،گرفتاری کیلئے چھاپے مارےجارہے ہیں، پولیس نےانسانی ہڈیاں قبضےمیں لےکر مزید تحقیقات کےلیےعباسی اسپتال منتقل کردی تھی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ٹی آئی ریجنل صدر عامرمغل پراسلام آبادپولیس کی جانب سے مزید 3مقدمات درج
پی ٹی آئی ریجنل صدر عامرمغل پراسلام آبادپولیس کی جانب سے مزید 3مقدمات درج WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)عامرمغل پراسلام آبادپولیس کی جانب سے مقدمات درج کرنے کاسلسلہ تاحال جاری ،ریجنل صدر اسلام آباد عامرمغل مزید 3 مقدمات میں نامزد،ایف آئی آر کے مطابق 6اور 7 اپریل 2025کو عامرمغل کی رہائیش گاہ جھنگی سیداں میں چھاپہ مارکر 3کلاشنکوفیں برآمد کی گئیں ہیں، مقدمے کے مطابق رینجرزاور پولیس پر حملوں میں استعمال ہونیوالی تینوں کلاشنکوفیں عامرمغل کے گھر سے برآمد ہوئیں ۔
پی ٹی آئی ریجنل صدر عامرمغل نے اس حوالے سے کہا کہ اسلام آباد پولیس سرے سے میرے گھر میں داخل ہی نہیں ہوئی ،اب صرف راکٹ لانچر اور منی ایٹم بم برآمد کرنا باقی ہے ،لگتا ہے وہ بھی جلد کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز حکمرانو،جس حد تک مرضی ظلم کرلو آخری سانس تک ڈٹ کر عمران خان کیساتھ کھڑاہوں ۔