مصطفی عامر قتل کیس؛ ملزم ارمغان کی 5 کروڑ 85 لاکھ سے زائد مالیت کی جیپ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
کراچی:
مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی ملکیتی 5 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جیپ برآمد کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کی ملکیتی 5 کروڑ 85 لاکھ روپےمالیت کی فورڈ ریپٹرجیپ برآمد کرلی۔
ایف آئی اے ٹیم نے اسپیشلائزڈ یونٹ کے ہمراہ کارروائی کی۔
قبل ازیں ارمغان کے گھر سے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کی آڈی ای ٹرون کاربرآمد کی گئی تھی۔ ریکارڈ کے مطابق کال سینٹر سے حاصل کردہ رقم سےارمغان نے 8 گاڑیاں خریدی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف کمپنیوں کی مہنگی ترین مذکورہ گاڑیوں کی کل مالیت 12 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ برآمد شدہ گاڑی کو ایف ائی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مالیت کی
پڑھیں:
موٹروے پولیس ان ایکشن، لاکھوں روپے سے زائد وصول کیا گیا کرایہ مسافروں کو واپس کروادیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک)موٹروے پولیس ساؤتھ زون نے عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کیخلاف کارروائیاں کیں۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس اصغرعلی یوسفزئی نے کہا کہ کارروائیوں میں اب تک 9 لاکھ روپے سے زائد مسافروں کو واپس کئے جا چکے ہیں۔
ڈی آئی جی موٹروے پولیس نے کہا کہ بس مالکان کو8 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی کئے گئے، زائد کرایہ وصول کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے جا رہے ہیں۔
مسافر ہیلپ لائن 130 پر زائد کرایہ کی شکایت درج کرائیں، اوور لوڈنگ اورزائد کرایہ وصولی برداشت نہیں کی جائے گی، مسافروں کے حقوق کا تحفظ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
دنیا کی سب سے چھوٹی بکری نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا