کراچی، معصوم بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے والد کو قتل کرنے کی واردات کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
مدعی مقدمہ نے کہا کہ مقتول بھائی عید کے تیسرے روز اپنی فیملی کے ہمراہ رشتہ داروں سے ملنے حیدرآباد جانا چاہتا تھا، بھائی فلیٹ سے نیچھے اتر کر گاڑی بونٹ اٹھا کر پانی وغیرہ چیک کر رہا تھا، میں فلیٹ کی گیلری میں کھڑا ہو کر دیکھ رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیفنس فیز ون طوبیٰ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 38 سالہ شہری عامر سلطان کو قتل کرنے کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ مقتول عامر کے قتل کا مقدمہ بھائی شاکر سلطان کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان خے خلاف درج کیا گیا۔
مدعی مقدمہ نے کہا کہ مقتول بھائی عید کے تیسرے روز اپنی فیملی کے ہمراہ رشتہ داروں سے ملنے حیدرآباد جانا چاہتا تھا، بھائی فلیٹ سے نیچھے اتر کر گاڑی بونٹ اٹھا کر پانی وغیرہ چیک کر رہا تھا، میں فلیٹ کی گیلری میں کھڑا ہو کر دیکھ رہا تھا، اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 نامعلوم مسلح ملزمان آئے، ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے دو سے تین چکر لگانے کے بعد بھائی کے پاس روک گئے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا ملزم بھائی کے پاس گیا اور دوسرا ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا، مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر بھائی عامر سلطان سے لوٹ مار کرنے لگے، بھائی عامر سلطان نے مزاحمت کی اور بھائی قمیض شلوار میں ملبوس ملزم سے ہاتھا پائی کرنے لگا، موٹر سائیکل پردوسرے ملزم نے بھائی پرفائر کیے اور بھائی سے اس کا پرس اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، ساتھ موجود بچے نے بے بسی کی تصویربن کر پورا خونی منظر دیکھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل پر رہا تھا
پڑھیں:
کراچی؛ 11سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی:ابراہیم حیدری پولیس نے نوعمر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے ملزم علی اکبر کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر گرفتار کیا ہے جو کہ 11 سالہ لڑکی کو زیادتی کرنے کی نیت سے گھر کے اندر لے آیا تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے