فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اور این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب دو خطرناک اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی زیب اور ولید سجاد کے نام سے ہوئی، دونوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان تھانہ علی پور اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کو مطلوب تھے، گرفتار ملزمان قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے، گرفتار ملزمان کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطوں کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گرفتار ملزمان ایف ا ئی اے کے مطابق

پڑھیں:

کراچی، سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی،فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے،گرفتارہونے والے دہشتگردوں میں انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد گرفتار شامل ہیں جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔تینوں ملزمان کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان کومزید قانونی کارروائی کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم انعام اللہ عرف لالا 2017 میں فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ میں شامل ہوا۔

وزیرستان میں کمانڈر عبدالحمید عرف فکر مند کے گروپ کے ساتھ جانی خیل میں انتہائی متحرک رہا۔ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا۔ملزم کا بھائی ہدایت اللہ ( حافظ گل بہادر گروپ ) وزیرستان میں انتہائی متحرک ہے، ملزم کراچی میں فتنہ الخوارج کا نیٹ ورک منظم کرنے میں سر گرم اور سہولت کاری کا کام سر انجام دے رہا تھا۔

ملزم محمد طائب عرف محمد 2023 میں فتنہ الخوارج (عبد الحمید عرف فکر مند گروپ) میں شامل ہوا، ملزم اپنے بھائی عبد الرزاق کی ہلاکت کے بعد فتنہ الخوارج میں شامل ہوا۔ترجمان کے مطابق ملزم نعیم اللہ عرف عمر زالی 2014 میں فتنہ الخوارج میں شامل ہوا۔ فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ کا انتہائی اہم کارکن بھی ہے۔ ملزم کا والد مومن خان اور چچا سلیم اللہ فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر تھے اور سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں دہشتگرد دوران آپریشن ہلاک ہو چکے ہیں۔ملزم عسکری تربیت یافتہ اور وزیرستان میں متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے،کچھ عرصہ قبل ملزم کراچی میں آکر اپنا نیٹ ورک منتظم کرنے میں سرگرم تھا۔

متعلقہ مضامین

  • یونان کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ایجنٹ گرفتار
  • منی لانڈرنگ کیس میں ارمغان کیخلاف سلور نوٹس کے اجرا کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ
  • شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کاروائی،3 مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • کراچی، سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی،فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • لاہور میں ون ویلرز کے گرد شکنجہ سخت، پولیس نے 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
  • کراچی میں تخریب کاری کی منصوبہ بند کرنے والے 3 مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • آف لائن بکنگ کروا کے رائیڈرز سے موٹرسائیکلیں چھیننے والا گینگ گرفتار
  • اسلام آباد: سنگین مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار
  • ایف آئی اے نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا