لاہور:

دورہ نیوزی لینڈ میں مایوس کن کارکردگی اور ہزیمت آمیز شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور امام الحق شامل ہیں جو نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی جرمانہ

گرین شرٹس کی خامیوں کو دور کرنے کیلیے ساتھ جانے والے کوچ عاقب جاوید، محمد یوسف اور اظہر محمود بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کا دورہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، پاکستان کو 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 1-4 سے شکست ہوئی تھی، جبکہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ

پڑھیں:

اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل 8 سے 14 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

اقتصادی تعاون تنظیم( ای سی او) کے سیکریٹری جنرل 8 سے 14 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے مستقل نمائندوں کی کونسل کا اجلاس 12 سے 14 اپریل تک لاہور میں منعقد ہوگا، جس میں شرکت کے کے لیے ای سی او کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان 8 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

ڈاکٹر اسد مجید خان 8 سے 10 اپریل تک اسلام آباد میں قیام کریں گے، اس دوران وہ صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور دیگر وفاقی وزرا سے ملاقاتیں کریں گے۔

 ملاقاتوں میں سیکریٹری جنرل ای سی او  تنظیم کے اقدامات کے حوالے سے اپنا اصلاحاتی ایجنڈا پیش کریں گے۔

اسلام آباد کے بعد ڈاکٹر اسد مجید خان لاہور کا دورہ بھی  کریں گے، جہاں وہ ای سی او کے مستقل نمائندوں کی کونسل کے 294 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے،اجلاس 12 سے 14 اپریل 2025 تک لاہور میں منعقد ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام اباد اقتصادی تعاون تنظیم اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن ڈاکٹر اسد مجید خان لاہور

متعلقہ مضامین

  • دورہ نیوزی لینڈ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
  • دورہ نیوزی لینڈ میں تاریخی ہزیمت آمیز شکستوں کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔
  • پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد سے پی ٹی آئی کا رابطہ ہے؟ بیرسٹر گوہر نے بتادیا
  • پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی جرمانہ
  • اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل 8 سے 14 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
  • پاکستان سپر لیگ 10 کے میچز کی سکیورٹی کے لیے فوج و رینجرز طلب
  • پی ایس ایل 10؛ تین شہروں میں میچز کی سیکیورٹی کیلیے آرمی اور رینجرز طلب
  • نیوزی لینڈ کا کلین سوئپ، پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست
  • نسیم شاہ نے ینگ کو آؤٹ کر کے وکٹوں کی ففٹی مکمل کرلی