تھانہ کھنہ کی حدود میں ن لیگی رہنما کے قتل کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد کا شہید کا بدلہ لینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)تھانہ کھنہ کی حدود میں ن لیگی رہنما کے قتل کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد نے شہید کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔
لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو آپ کا فیصلہ ہو گا وہ ہمیں منظور ہو گا،آپ سب میرے بزرگ اور بھائی ہیں، اشتیاق شہید ہے اور اس شہید کا مدعی میں خود ہوں،میرا یہاں ووٹ نہیں ہے ، مجھے میری والدہ کی قسم جو سات ماہ قبل فوت ہوئیں میں اس مقتول کا مدعی ہوں،شہید اس شہید کا بدلہ میں خود لونگا۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اگر میری والدہ نے میری تربیت درست کی ہوئی تو آپ کو نظر آجائیگا، قانون کے تقاضوں کو پورا نہ کیا گیا تو میرا نام بدل دیا جائے،انصاف نہ کر سکا تو علاقے کی کسی ماں،بچے کا شکل نہیں دیکھاونگا، شہید کا بد لہ لینے کا مجھے موقع دیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آئی جی اسلام آباد شہید کا بدلہ لینے کا

پڑھیں:

اسلام آباد و گرد ونوا ح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل 2025)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،راولپنڈی اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کی شدت 4.3ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کے جھٹکے کے باعث لوگ خوف وہراس کا شکار ہوگئے او رگھروں ،دفاتر و دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا،بتایاگیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد،ہری پور،ہزارہ ،سوات ،مالا کنڈ ،دیر،پشاور ،صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہمالیہ کے پہاڑی مرکز کے درمیان تھا۔ ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد و گرد ونوا ح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • 6 کینالز نکالنے کا معاملہ: سندھ بار کا آج صوبے بھر کی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان
  • ایک فیصد بھی شرمندگی نہیں کہ مجھے انگلش نہیں آتی، محمد رضوان
  • ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے اور ریلیاں، مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان
  • افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملہ پر نادرا اہلکار گرفتار
  • افغان باشندوں، غیرملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ، نادرا اہلکار گرفتار
  • پولیس نے بہت مارا اور کہا منہ بند کرو، مار دو، جنت میں ہی جاؤں گا، کامران قریشی
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کیخلاف قرارداد پر پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی سے حمایت لینے کا اعلان
  • سپریم کورٹ کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم
  • وادی نیلم، گیس بھرنے سے فیکٹری مزدوربے ہوش، معجزانہ طور پر بچ گئے