آشنا کیساتھ ملکر بیوی مجھے قتل نہ کردے؛ شوہر نے اس خوف سے دونوں کی شادی کرا دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
بھارت میں ایک انوکھے واقعے میں شوہر نے خود اپنی بیوی اور آشنا کو مندر لے جا کر دونوں کی شادی کرادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر نے اپنی ہی اہلیہ کی اُس کے آشنا کے ساتھ نہ صرف شادی کرادی بلکہ گواہ بھی بنا کہ کہیں وہ دونوں اُسے قتل نہ کردیں۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے گاؤں کٹار جوٹ میں پیش آیا۔
جہاں ببلو نامی شخص نے 2017ء میں گورکھ پور سے تعلق رکھنے والی رادھیکا سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں۔
محنت مزدوری کے لیے دوسری ریاست میں رہائش پذیر ببلو کو پتا چلا کہ اس کی بیوی کا ڈیڑھ سال سے ویکاس نامی لڑکے سے معاشقہ چل رہا ہے۔
شوہر ببلو اپنے گاؤں آیا اور بیوی سے پوچھ گچھ کی۔ تصدیق ہونے پر ببلو نے بیوی اور آشنا کی شادی کرادی اور بچوں کی پرورش خود کرنے کا فیصلہ کیا۔
جب ببلو سے پوچھا گیا کہ اُس نے ایسا کیوں کیا تو اُس نے بتایا کہ ایسے واقعات دیکھے جن میں شوہروں کو ان کی بیویوں نے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کردیا۔
ببلو نے مزید کہا کہ حال ہی میں میرٹھ میں جو کچھ ہوا اسے دیکھنے کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا تاکہ ہم دونوں سکون سے رہ سکیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں چند روز کے اندر ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جس میں شادی شدہ خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مجھے جتوانے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ٹرمپ کا فطار ڈنر سے خطاب
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے بھی امریکی صدر کے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے بھی امریکی صدر کے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق افطار ڈنر کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ووٹرز سے اظہار تشکر کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ کیے گیے وعدے پورے کررہے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا میں امن چاہتے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مجھے منتخب کرنے پر آپ کا شکریہ، میں آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ افطار کی یہ روایت خوشیاں بانٹنے اور امن کا پیغام دیتی ہے۔