کراچی: سہراب گوٹھ میں نوجوان کا قتل کیسے ہوا؟ تحقیقات جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے نوجوان کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان ضلع پولیس شرقی کے مطابق نوجوان کے لواحقین سے رابطے میں ہیں، ضابطےکی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سپر مارکیٹ کے قریب گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے وقت ایک پولیس موبائل کا بھی گزر ہوا، واقعے کے 2 اطراف سے سی سی ٹی وی ملی ہے جس کا معائنہ کیا جارہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر گولی لگنے اور پولیس موبائل کے گزرنے کی تصدیق ہوئی ہے، پولیس موبائل روٹین کے گشت پر تھی یا جرائم پیشہ افراد کے تعاقب میں اس پر تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سہراب گوٹھ
پڑھیں:
عید الفطر کی چھٹیوں میں سستا اور پرکشش سیاحتی سفر کیسے ممکن ہے؟
عید الفطر کی لمبی چھٹیاں کہاں منائی جائیں؟ کراچی کے ٹور آپریٹرز نے عوام کی آسانی کے لیے اس ضمن میں اعلان کردیے ہیں، ایک ہفتے سے 15 دن تک کے ٹور پر کتنا خرچ آئے گا اور کہاں کہاں قیام ہوگا، یہ سب اس خبر میں آپ کو ملے گا۔
کراچی کی مشہور ٹور آپریٹنگ کمپنی ٹرپ سین نے شمالی علاقوں کی سیر کے متمنی سیاحوں کے لیے مختلف پیکجز کا اعلان کیا ہے، جس میں کراچی سے ہنزہ اور اسکردو کے لیے ہر جمعرات کو گروپ روانہ ہوگا، جس میں ایک گروپ کراچی سے روانہ ہو کر اسلام آباد میں وہاں کے گروپ سے جا ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عید پر فیملی کے ہمراہ سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟
ٹرپ سین کے مطابق ہنزہ اور اسکردو جانے والے ایک فرد کو 2 دن اسلام آباد میں قیام کے ساتھ 44 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ اسی سفر کے لیے ایک جوڑے کو 1 لاکھ 4 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔
اسلام آباد سے ہنزہ اور اسکردو جانے کے لیے ایک فرد 40 ہزار جبکہ دو افراد 94 ہزار روپے ادا کریں گے، کراچی سے پہلا گروپ 3 اپریل کو روانہ ہوگا اور 14 اپریل کو اس ٹرپ کا اختتام ہوگا جبکہ اسلام آباد سے گروپ 5 اپریل کو روانہ ہوگا اور 12 اپریل کو واپس پہنچ جائے گا۔
اس قیمت میں اسلام آباد پہنچانے والی بس یا ٹرین کا ٹکٹ شامل نہیں، 3 سے 8 برس کے بچوں کے لیے 50 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔
کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والے سیاح ایک دن اسلام آباد میں آرام کریں گے لیکن انہیں ہوٹل میں ہی رہنا ہوگا جس کے بعد اگلے روز اسلام آباد اور کراچی سے پہنچے سیاح ایک ساتھ قافلے کی شکل میں شاہراہ ریشم پر خوبصورت نظارے دیکھتے ہوئے لمبا سفر کرنے کے بعد رات گئے چلاس پہنچیں گے۔
اس گروپ کے چوتھے روز کا آغاز ناشتے سے ہوگا، جس کے بعد نانگا پربت کا رخ کیا جائے گا اور 3 تاریخی چوٹیوں کے سنگم کا نظارہ کرنے کے بعد اسکردو کی جانب سفر کا آغاز ہوگا استک نالے پر رکنے کے بعد سفر کچورا جھیل کی جانب شروع ہو جائے گا، کچورا جھیل کی جانب پیدل سفر کرنے کے بعد رات اسکردو میں گزاری جائے گی۔
پانچویں روز منٹھوکا آبشار کا نظارہ کرایا جائے گا، جس کے بعد کولڈ ڈِزرٹ جا کر وہاں کھیلوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا پھر واپسی ہوگی اسکردو کی جانب جہاں رات گزار کر چھٹے روز اخپلو جھیل کے نظارے کیے جائیں گے۔
اخپلو کے تاریخی مقامات کی سیر کے بعد رات کو آرام کیا جائے گا، 7ویں روز ہنزہ کی حسین وادی کا سفر اختیار کیا جائے گا اور وہیں رات بھی گزاریں گے، جس کے بعد 8ویں روز پاک چین بارڈر کا دورہ کیا جائے گا، جس کے بعد وادی ہوپر سے ہوتے ہوئے عطا آباد جھیل کا رخ کیا جائے گا، جہاں قوس قزح پل اور پاسو کونز سیاحوں کے منتظر ہوں گے، یہاں 8ویں روز کا اختتام ہوگا۔
9ویں روز وادی نلتر کے دورے کے بعد چلاس کی جانب واپسی ہو گی اور 10ویں روز چلاس سے اسلام آباد کے لیے واپسی کا سفر ہوگا، جہاں اسلام آباد کے سیاحوں کا سفر اختتام پذیر جبکہ کراچی والے ایک رات قیام کے بعد 12ویں روز کراچی پہنچیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکردو اسلام اباد تعطیلات ٹرپ سین شمالی علاقہ جات عید الفطر ہنزہ