مصطفی قتل کیس، ارمغان کی 5کروڑ 85لاکھ سے زائد مالیت کی جیپ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ارمغان کے گھر سے اس سے پہلے 4کروڑ 35لاکھ کی آڈی ای ٹرون کاربرآمد کی گئی تھی
ریکارڈ کے مطابق کال سینٹر سے حاصل کردہ رقم سے ارمغان نے 8گاڑیاں خریدی تھیں
مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی ملکیتی 5 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جیپ برآمد کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کی ملکیتی 5کروڑ 85 لاکھ روپے مالیت کی فورڈ ریپٹرجیپ برآمد کرلی۔ایف آئی اے ٹیم نے اسپیشلائزڈ یونٹ کے ہمراہ کارروائی کی۔قبل ازیں ارمغان کے گھر سے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کی آڈی ای ٹرون کاربرآمد کی گئی تھی۔ ریکارڈ کے مطابق کال سینٹر سے حاصل کردہ رقم سے ارمغان نے 8 گاڑیاں خریدی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف کمپنیوں کی مہنگی ترین مذکورہ گاڑیوں کی کل مالیت 12 کروڑ روپے سے زائد ہے ۔ برآمد شدہ گاڑی کو ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: مالیت کی
پڑھیں:
مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے اعترافی بیان پر پراسیکیوشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، اسپیشل پراسیکیوٹر
مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس کی پیروی کرنے والے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ملزم ارمغان کے اعترافی بیان کے معاملے پر پراسیکیوشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار آرائیں کا کہنا تھا کہ پولیس سے کیس میں پیش رفت رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانگی تھی جو نہیں ملی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صرف ایک دفعہ کیس کی پیش رفت رپورٹ دی، انوسٹیگیشن سے متعلق ہماری گائیڈلائنز پر آئی جی کی ہدایت کے باوجود عمل نہیں کیا گیا۔
اسپیشل پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ہماری گائیڈلائنز کے مطابق دیگر اداروں، خاص کر ایف آئی اے نے کام شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم ارمغان کا اعترافی بیان قانون کے مطابق ایس ایس پی کے سامنے ہوچکا تھا، پولیس سے کہا گیا تھا کہ ملزم ارمغان کا اعترافی بیان نہ کروایا جائے کیس خراب ہوگا۔