Express News:
2025-04-07@15:43:22 GMT

کراچی؛ شوہر کی فائرنگ سے 3 بچوں کی ماں قتل

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا۔مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی۔

کراچی میں  پیرآباد کے علاقے منگھو پیر روڈ قصبہ اسلامیہ کالونی نمبر ایک اللہ ھواکبر مسجد کے قریب فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ مقتولہ کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کا قتل معمہ بن گیا، شوہر زیر حراست

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 40 سالہ ذکیہ کے نام سے کی گئی۔ مقتولہ کو اس کے شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا۔ واقعے کے بعد ملزم ضمیر خان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزم عادی جراٸم پیشہ اور نشے کا عادی ہے جبکہ وہ اس سے قبل بھی جیل جا چکا ہے۔ مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی ۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش مقتولہ کے بھائی کے سپرد کر دی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نواب شاہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی، بہن اور نوجوان کو قتل کردیا

نواب شاہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی، بہن اور ایک نوجوان کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نواب شاہ کے تھانے ناصری کے علاقے میں پیش آیا۔ ملزم عمر چانڈیو نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی، بہن اور ایک نوجوان سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا.

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: ہلاک ملزم سے ملنے والا شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس جعلی نکلا
  • زینب نے شوہر فیروز خان کے بچوں کیساتھ دل موہ لینے والی ریل شیئر کر دی
  • تخت بھائی، ناراض بیوی کو منانے سسرال آیا شوہر اور دیور فائرنگ سے جاں بحق
  • تخت بھائی: ناراض بیوی کو منانے سسرال آیا شوہر اور دیور فائرنگ سے جاں بحق
  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کا قتل معمہ بن گیا، شوہر زیر حراست
  • کراچی: مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر خاتون ہلاک، شوہر کو حراست میں لے لیا گیا
  • کراچی: ٹریلر کی کار کو ٹکر پر خاتون ڈرائیور کی طیش میں آکر فائرنگ
  • کراچی میں گاڑی پر ٹکر کے بعد ٹریلر ڈرائیور پر فائرنگ کرنے والی خاتون جیل منتقل
  • نواب شاہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی، بہن اور نوجوان کو قتل کردیا