بیٹے کی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
لاہور:
بیٹے کی معمولی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے سوتر منڈی کے رہائشی حارث علی نے اپنے باپ کو معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران دھکا دیا۔ زمین پر گرنے سے چوٹ آنے پر باپ زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا ۔
لوہاری گیٹ پولیس نے شہزاد عرف چھادے کی لاش مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور بیٹے حارث کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔
ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد نہیں کیا، باپ جھگڑے کے بعد تیسری منزل سے نیچے آیا تو طبیعت خراب ہو گئی۔ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: موٹروے حادثے میں جاں بحق دو لڑکیوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی
لاہور:موٹروے پر حادثے میں جاں بحق ہونے والی دو لڑکیوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
گزشتہ روز موٹروے پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پیدل سڑک عبور کرتے ہوئے دونوں لڑکیاں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی تھیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی لڑکیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نامعلوم گاڑی کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں اور واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے کی جا رہی ہیں۔
لڑکیوں کی لاشوں کا بائیو میٹرک کیا جا رہا ہے، تاہم تاحال ان کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔