کراچی، جعلی سرکاری افسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار، سیکیورٹی گارڈ بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
شہر قائد کے تھانہ گارڈن کی حدود میں پولیس نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے والے ایک ملزم کو سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان سے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی اور ایک رائفل برآمد کی ہے، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت بابر خان اور نبی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم بابر خان خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا تھا، مگر پولیس کی تفتیش میں وہ اپنے دعووں کے مطابق دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہا۔
مزید تفتیش سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم کی جعلی سرکاری نمبر والی گاڑی میں سائرن اور ریوالونگ لائٹ بھی نصب کی گئی تھی، جو اسے سرکاری افسر کے طور پر ظاہر کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرکاری افسر ظاہر کرنے
پڑھیں:
سرگودھا: لڑکی کے اغوا کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی
سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کرلی۔
ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغوا کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغوا کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
Post Views: 2