آسٹریلیا کے اسکول میں پڑھانے والا ٹیچر جو خود کو بِلی سمجھتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
آسٹریلیا کی ریاست کوئینزلینڈ میں والدین نے ایک مقامی ہائی اسکول کے استاد پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے جو مبینہ طور پر خود کو ایک بلی شناخت کررہا اور طالب علموں پر بلی جیسی آوازیں نکالتا ہے اور کلاس کے دوران اپنے اور ان کے ہاتھوں کی پشت چاٹتا ہے۔
برسبین کے مارسڈن اسٹیٹ ہائی اسکول میں ملازم ایک ٹیچر نے مبینہ طور پر طالب علموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسے "مس پَر" کہیں۔
تصاویر اور کچھ ویڈیوز میں ٹیچر کو کلاس روم کے سامنے بلی کے کانوں جیسے ہیڈبینڈ پہنے دیکھا جاسکتا ہے اور گلے میں ڈوری جس پر لفظ "purr" لکھا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر والدین نے اطلاع دی کہ ٹیچر طلبا کو مجبور کرتا ہے کہ وہ اسے مس پَر کہیں اور جب وہ نہیں سنتے تو وہ بلیوں کی طرح چیختا اور غراتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیچر کلاس میں بیٹھتا ہے اور اپنے ہاتھ چاٹتا ہے۔ یہ بالکل ناگوار ہے اور اس بارے میں کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہے اور
پڑھیں:
لاہور: خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
گجرپورہ پولیس نے خاتون سعدیہ کے قتل کے چند گھنٹوں کے بعد ہی فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔خاتون کا قاتل اس کا شوہر عارف نکلا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کو چند گھنٹے قبل گجر پورہ کے علاقہ میں رکشہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء اور انچارج چوکی کرول گھاٹی شجاع اللہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔
پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے آلہ قتل برآمد کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔