کراچی میں ہونے والا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی تبلیغی جماعت کے تحت منگھو پیر کے علاقے اورنگی ٹاون گلشن بہار میں سہ روزہ کراچی تبلیغی اجتماع  اتوار کو دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔

اجتماع میں لاکھوں افراد شریک تھے جبکہ اتوار کی صبح بھی دعا میں شریک ہونے کے لیے شہر بھر سے بڑی تعداد میں لوگ قافلوں کی شکل میں پہنچے۔

اتوار کو بعد فجر ڈاکٹر سلیم کا خصوصی بیان ہوا۔اجتماع میں ہدایات مولانا ضیاء الحق دیں جبکہ اختتام پر خصوصی دعا مولانا احمد بٹلہ نے کرائی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ ہم سب اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزاریں۔دنیا کے بجائے آخرت کی تیاری کریں۔نماز ہی گناہوں سے روکتی یے۔

حلال روزی کمانا معاشی مسائل کا حل ہے۔آج کل ہر دوسرا شخص معاشی مسائل کا شکار نظر آتا ہے۔اسلامی معاشی نظام مالیاتی مسائل کا حل یے۔اپنی زندگی میں ایک دوسرے کا احساس کریں۔سب کے حقوق کا خیال کریں۔دین کے احکامات پر چلیں تو کامیابی کا راستہ نظر آئے گا۔اپنی زندگی  میں دین کے لیے وقت نکالیں۔دعوت تبلیغ کو پھیلائیں۔فضول کاموں سے بچیں۔اس زندگی کا ایک لحمہ قیمتی ہے اس کو ضائع نہ کریں۔

علما نے مزید کہا کہ آپ اپنی پریشانی کا حل کے لیے رب سے رجوع کریں، وہ ہی کائنات کا مالک ہے۔وہ ہمارے مسائل کو حل  اور حاجات کو پورا فرمائے گا۔اجتماع میں اسلام کی سربلندی، انسانیت کی فلاح، پاکستان کی سلامتی اور بقا اور لوگوں کے مسائل کے لیے خصوصی دعا بھی گئی۔

اجتماع پر ایک ہزار سے زائد ایک سال، چار ماہ، ایک چلے اور سہ روزے کے تبلیغی قافلوں کی تشکیل ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

بلوچستان: آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے سبب دو افراد ہلاک، 56 زخمی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایک مقامی پولیس افسر عطا اللہ نے منگل کے روز بتایا کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پیر کو ایک آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی اور دھماکہ اس وقت ہوا جب فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ جائے وقوعہ پر موجود افراد اور فائر فائٹرز بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

بہاولپور، آئل ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم 148 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والے دو افراد میں سے ایک اس آئل ٹینکر کا ڈرائیور اور دوسرا ایک راہ گیر تھا۔ زخمیوں میں سے قریب ایک درجن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ کوئٹہ کے سول ہسپتال کے ترجمان وسیم بیگ نے بتایا کہ چند شدید زخمی افراد کو ہوائی جہاز کے ذریعے پاکستان کے جنوبی شہر کراچی لے جایا جا رہا ہے، جہاں بہتر طبی سہولیات دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

افغان ایران سرحد کے قریب سو آئل، گیس ٹینکر آتش زدگی میں تباہ

دریں اثنا بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سول ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں کو متاثرین کو ہر ممکنہ طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

پاکستان میں آئل ٹینکرز کی وجہ سے ہونے والے ہلاکت خیز حادثات کوئی غیر معمولی بات نہیں ہیں۔

افغان صوبے ہلمند میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، اکیس افراد ہلاک

2017ء میں صوبہ پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ میں 200 سے زائد افراد اس وقت لقمہ اجل بن گئے تھے جب ایک آئل ٹینکر سے لیک ہونے والے ایندھن کو جمع کرنے کے لیے وہاں بہت سے مقامی باشندے جمع تھے کہ اس ٹینکر کو آگ لگ گئی تھی اور ایک بہت خوفناک دھماکہ ہوا تھا۔

ادارت مقبول ملک

متعلقہ مضامین

  • امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
  • فاروق ستار کا مسائل سے نمٹنے کیلئے افواج کیساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت پر زور
  • ’100 دن‘ مکمل ہونے پر جشن، صدر ٹرمپ کا امریکا مقدم رکھنے کا عزم
  • بھارتی مہم جوئی کی صورت میں اپنی سالمیت کا دفاع کریں گے، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کو آگاہ کردیا
  • بھارت، بی جے پی کے سینئر رہنما کا اپنی ہی جماعت کے وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ سے استعفے کا مطالبہ
  • ملتان: آگ لگنے سے کیری ڈبے میں موجود 4 افراد جھلس کر جاں بحق
  • بلوچستان: آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے سبب دو افراد ہلاک، 56 زخمی
  • آئی ایس آئی، آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ پیش کردی
  • آئی ایس آئی، آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ پیش کردی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد زخمی