Jasarat News:
2025-04-15@09:29:56 GMT

شہدادپور، عظمت قرآن کانفرنس، 39حفاظ اورطلبہ کی دستار بندی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

شہدادپور(نامہ نگار) شہدادپور میں عظمتِ قرآن کانفرنس، 39 حفاظ اور طلبہ کی دستار بندی۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ عربیہ انوار القرآن میں سالانہ عظمتِ قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں 6 حفاظ قرآن اور 33 ناظرہ مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کی دستار بندی کی گئی۔ تقریب میں شہر بھر سے علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے قرآن کریم کی عظمت اور اس پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔ مولانا مقبول احمد نے کہا کہ قرآن وہ نور ہے جو دلوں کو منور کرتا ہے اور دنیا و آخرت میں کامیابی کی راہ دکھاتا ہے۔ مولانا ابوبکر فاروقی نے کہا کہ قرآن ہدایت کا سرچشمہ ہے اور اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں۔ مفتی محمد اسلم طاہر نے نصیحت کی کہ قرآن سے جْڑنے والا اللہ کی رحمت سے فیضیاب ہوتا ہے اور اس سے دوری خسارے کا باعث ہے۔ قاری عبدالغفار نے قرآن کو قیامت تک باقی رہنے والا معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر عمل کرنے والا دنیا و آخرت میں سرخرو ہوگا۔تقریب کے منتظم مولانا قاری محمد اسلام راجپوت نے حفاظ اور ناظرہ مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات تقسیم کیے۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ کانفرنس میں شریک تمام مہمانوں کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے والا پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی لندن اور پھر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ آمد سے قبل پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔

پی ٹی آئی کارکنان نے نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کو گرفتار کرلیا۔ 

نواز شریف کو منتظمین نے کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر ایون فیلڈ میں دوسرے راستے سے داخل کروایا جبکہ لیگی کارکنان اگلے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔

نواز شریف کے ہمراہ اُن کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔   
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان 2024 میں سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کرنے والا ملک بن گیا
  • حضورؐ آخری نبیؐ، شک کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج: طاہر القادری 
  • فطرت،انسانیت اور رحمتِ الٰہی
  • کورئیر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا
  • پاکستان دنیا کا سب سے بڑا سولر پینلز درآمد کرنے والا ملک بن گیا۔
  • پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا
  • ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی
  • کوریئر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب
  • لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
  • نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے والا پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار