تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے موٹرسائیکل پر دنیا گھومنے والے برطانوی جوڑے کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق برطانوی جوڑے پر ملک کے مختلف حصوں میں معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق جوڑے کی شناخت کرِگ اور لنڈسے فورمین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان ہیں۔ برطانوی سفارت خانہ ایرانی حکام سے رابطے میں ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام پر شہری گرفتار

فوٹو: ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے نشتر پارک کے قریب فلیٹ پر چھاپہ مارا، اس دوران حوالہ ہنڈی کے الزام پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے 8 ہزار امریکی ڈالر، 37 ہزار عراقی دینار اور 90 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ فلیٹ سے سعودی ریال، یو اے ای درہم، تنزانیہ شیلنگ بھی قبضے میں لیے گئے۔

کراچی: طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام میں 1 شخص گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

فلیٹ پر چھاپے کے دوران 2 موبائل فونز برآمد ہوئے جبکہ حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ اور مواد ضبط کرلیا گیا۔ 

ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کاظم رضا حوالہ ہنڈی کے کام میں ملوث تھا، ملزم مجرمانہ مواد کی موجودگی کے بارے میں معقول جواب دینے میں ناکام رہا۔

ملزم کو ضروری کارروائی کےلیے ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی کی ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات
  • گھوٹکی کا آن لائن بائیک رائیڈر کراچی میں قتل
  • اسلامی جہاد تحریک فلسطین کے رہنما زید النخالہ کی ایرانی چیف آف اسٹاف سے ملاقات
  • خودانحصاری کا شہکار، ایران کی سائنسی پیش رفت کی ایک جھلک
  • بھارت : رشوت دینے کے الزام میں قید برطانوی اسلحہ ڈیلر ضمانت پر رہا
  • ایران نے موٹر سائیکل پر دنیا گھومنے والے برطانوی جوڑے کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا
  • ہم عراق میں اپنے مقاومتی بھائیوں کیساتھ ہیں، سید عباس عراقچی
  • کراچی: ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام پر شہری گرفتار
  • شادی کے طویل ترین دورانیے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والا جوڑا