شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
گوجرانوالہ کے گاؤں بینکہ چیمہ میں ولیمے کے دن دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان دولہا حافظ عمر زندگی کی بازی ہار گیا۔حافظ عمر شادی کی خوشیوں میں شرکت کے لیے اٹلی سے وطن واپس آیا تھا اور گزشتہ شام اس کی دعوتِ ولیمہ تھی۔ تاہم، تقریب سے قبل دوپہر کے وقت اسے اچانک دل کا دورہ پڑا، جس پر اہل خانہ نے فوری طور پر کارڈیالوجی اسپتال وزیرآباد منتقل کیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔نوجوان دولہا کی اچانک وفات پر اہل خانہ سمیت پورا گاؤں غم سے نڈھال ہو گیا۔حافظ عمر کے تین بھائی بھی بیرون ملک مقیم ہیں، جو شادی کی خوشیوں میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایف آئی اے نوجوان کی پروفائلنگ کیوں کر رہی ہے؟
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مخصوص شہروں سے تعلق رکھنے والی نوجوانوں کی پروفائلنگ شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار
میڈیا رپورٹ کے مطابق غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں پاکستانی نوجوانوں کی ہلاکتوں کے بعد فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایئرپورٹس پر پنجاب کے چند مخصوص شہروں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی پروفائلنگ شروع کر دی ہے۔
یونان اور لیبیا میں پیش آئے کشتی الٹنے کے حادثات کے بعد وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کے بعد ایف آئی اے نے جن شہروں کے نوجوانوں کی پروفائلنگ شروع کی ہے ان میں منڈی بہاالدین،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزت پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار
اس اقدام کے تحت بیرون ملک کے لیے پہلی بار فضائی سفر کرنے والے اگر سفر کا معقول جواز پیش نہ کرسکنے والے نوجوانوں کو آف لوڈ کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایسے نوجوان بھی آف لوڈ کیے جاسکتے ہیں جن پر شعبہ ہو کہ وہ بیرون پہنچ کر غائب ہو سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں