لاہور:

وائلڈ لائف لاہور نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سرحدی علاقے جنڈیالہ سے سامبر ہرن برآمد کر لیا۔

مقامی لوگوں کی اطلاع پر سامبر ہرن کو ریسکیو کیا گیا، ہرن کو وائلڈ لائف پارک جلو منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی دیکھ بھال کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہرن صحت مند اور جوان ہے۔

وائلڈ لائف کے مطابق ممکنہ طور پر سامبر ہرن بھارت سے اپنے مسکن سے بھٹک کر پاکستان میں داخل ہوا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: ٹک ٹاک پر معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے والا مفرور اشتہاری گرفتار

لاہور:

چوکی میو اسپتال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے والے مفرور اشتہاری آصف حیات کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آصف حیات دو سال سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے ایک شہری اور اس کے بیٹے کو نہ صرف ہراساں کیا بلکہ اسلحے کے زور پر سرعام تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ واقعے کے بعد تھانہ داتا دربار میں اس کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزم آصف حیات ٹک ٹاک پر دھمکی آمیز ڈائیلاگز کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرتا تھا جس کے ذریعے وہ خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور بالآخر اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق اشتہاری کو گرفتار کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قصور: کیری ڈبہ نالے میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق
  • بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا، پنجاب میں موسم خشک
  • سونیا گاندھی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل
  • بھارت اور بنگلادیش میچ میں چیمپئنز ٹرافی لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے پر آئی سی سی نے غلطی تسلیم کرلی
  • مال گاڑی ڈی ریل، کراچی سے لاہور آنے والا ٹریک بند
  • لاہور کے میو ہسپتال میں لفٹ گرگئی، 8 افراد زخمی‘ 3 نرسوں کی ٹانگیں فریکچر
  • بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار،پاکستانیوں کیلئے اہم خبر
  • لاہور: ٹک ٹاک پر معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے والا مفرور اشتہاری گرفتار
  • بارش برسانے والا مغربی سسٹم ملک میں داخل، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟