بارش برسانے والا مغربی سسٹم ملک میں داخل، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی:
بلوچستان کے راستے بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگیا جس کے سبب محکمہ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے بھی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق مغربی سسٹم کے ملک کے بالائی حصوں کی جانب منتقلی کے سبب جمعے کو کراچی میں مطلع ابرآلود ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
کراچی میں آج تیز دھوپ اور جنوب مغربی سمت سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ہواؤں کی رفتار 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں؛ کوئٹہ میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، زیارت میں برفباری سے موسم مزید سرد
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 تا 32 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹری گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب، مغربی سسٹم کے تحت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ زیارت اور گردونواح میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برف باری کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، زیارت میں برفباری سے موسم مزید سرد
کوئٹہ:بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے تحت کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش جبکہ زیارت اور گردونواح میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ آج صبح سے شروع ہوا جو تاحال جاری ہے، برفباری کے باعث وادی زیارت نے سفید چادر اوڑھ لی۔
زیرو پوائنٹ، چکور تنگی، ملی گٹ اور سڑی کے مقام پر بھی برفباری جاری ہے، برف باری کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
کوئٹہ اور گردونواح میں رات گئے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے ساتھ ہی خنکی میں بھی اضافہ ہوگیا۔
https://www.facebook.com/Balochistanweatherforecast/videos/1192492148962001/?share_url=https%3A%2F%2Ffb.watch%2FxRdqS8xPHg%2Fشہر و اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ شہر کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی غائب ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جو اگلے 12 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
سبی شہر اور گردونواح میں موسم بہار کی پہلی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس موسم سرد ہوگیا۔
مستونگ شہر و گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ اور موسم خوشگوار ہوگیا۔