Express News:
2025-02-20@02:40:59 GMT

2 سالہ بچے کو سر پر چھرے مار کر زخمی کرنے والا گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

لاہور میں 2 سالہ بچے کو سر پر چھرے مار کر زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کی نشتر کالونی پولیس نے 2 سالہ بچے کے سر میں چھرے مارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے فارسی چوک میں واقع گھر سے گرفتار کیا گیا۔

بچہ عیسیٰ والدہ کے ساتھ  گلی میں جارہا تھا کہ ملزم نے اپنی ائیرگن سے بچے کو ڈرانے کی غرض سے فائر کیا۔ گن کا چھرا بچے کے سر پر لگا جس کے باعث بچہ بے ہوش ہوگیا۔ بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملزم یاسر سے بندوق برآمد کر کے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے  انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کردیا۔ ایس پی ماڈل اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ اسلحہ سے کھیلنا جان لیوا ہے عوام اس اقدام سے گریز کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بچے کو

پڑھیں:

صوابی میں اشتہاری ملزم زخمی حالت میں گرفتار

—فائل فوٹو

صوابی کے علاقے جلسئی میں پولیس نے چھاپہ مار کر اشتہاری ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

کوہاٹ: پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ، 1 دہشتگرد ہلاک، کئی گرفتار

کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی تھی، پولیس کے جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہو گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے 24 جنوری کو پولیس گاڑی پر فائرنگ کر کے 3 قیدیوں کو قتل کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ٹک ٹاک پر معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے والا مفرور اشتہاری گرفتار
  • راولپنڈی: 12 سالہ سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا
  • لاہور؛ شہریوں کو بوگس چیک دینے والا اشتہاری ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: 12 سالہ سگی بھانجی سے جنسی زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو عمر قید کی سزا
  • کراچی، جعلی سرکاری افسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار، سیکیورٹی گارڈ بھی شامل
  • صوابی میں اشتہاری ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • صفائی کے بہانے کمرے میں بلاکر ملازمہ سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار 
  • لاہور میں 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
  • بیوی کی غیرموجودگی میں ملازمہ سے زیادتی کا ملزم گرفتار