بھارت سے بڑی مقدار میں اسمگل ہونے والا گٹکا برآمد
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے یومیہ بنیادوں پر انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت موصولہ خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں بھارت سے اسمگل ہونے والا مضرصحت گٹکا برآمد کرلیا۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی کے مطابق یہ چھاپہ موصول ہونے والی ایک خفیہ اطلاع پر کراچی کی ایک نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں قائم گودام پر مارا گیا۔ گودام سے اسمگل شدہ مختلف بھارتی برانڈز کے مضرصحت گٹکا کی 136بوریاں برآمد کی گئیں۔ مضرصحت بھارتی گٹکا کی مالیت 2کروڑ روپے سے زائد ہے۔
برآمد ہونے والے اسمگل شدہ بھارتی گٹکا تحویل لیکر اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کردیا گیا ہے اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کیا کوئٹہ کا پانی پینے کے لیے غیر موزوں ہے؟
وادی کوئٹہ میں ایک جانب جہاں زیر زمین پانی کی سطح 1000 سے 1200 فٹ تک جا پہنچی ہے وہیں حاصل کردہ پانی بھی پینے کے قابل نہیں رہا۔
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے شعبہ انوائرمینٹل سائنسز کے استاد تیمور شاہ درانی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے زیر زمین پانی کے نمونے حاصل کیے جن میں فلورائیڈ کی مقدار غیر متوازن پائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں قیمتی نگینوں کے کاروبار کا انوکھا طریقہ
تیمور شاہ درانی نے کہا کہ کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں پر پانی میں فلورائیڈ کی مقدار کم ہے جبکہ بعض علاقوں میں اس کی مقدار زیادہ ہے لہٰذا پتا یہ چلا ہے کہ شہر کا 52 فیصد پانی پینے کے قابل نہیں ہے۔
مزید پڑھیے: کوئٹہ کی ایسی مارکیٹ جہاں پرندے ہول سیل ریٹ پر ملتے ہیں
انہوں نے بتایا کہ بارش کے بعد پہاڑوں سے بہہ کر پانی چھوٹے چھوٹے ندی نالوں کے ذریعے زمین میں جذب ہوتا ہے اور پھر اس پانی کو بورنگ کے ذریعے نکالا جاتا ہے اور سیدھے گھروں تک بھیج دیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ درمیان میں اس پانی کو کہیں بھی ٹریٹ نہیں کیا جاتا لہٰذا فلورائیڈ کی غیر متوازن مقدار ہونے کے سب یہ پانی استعمال کرنے والے افراد کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جسم میں فلورائیڈ کی کمی یا زیادتی دانتوں اور جوڑوں کے امراض میں مبتلا کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: ’ہر بار دوائیاں باہر سے لانا پڑتی ہیں‘، سول اسپتال کوئٹہ میں عوام ادویات سے محروم کیوں؟
تیمور شاہ درانی نے بتایا کہ اگر حکومت اس پانی کو باقاعدہ صاف کر کے اس میں مناسب معدنیات شامل کرنے کے بعد عوام کو فراہم کرے تو کوئٹہ کا پانی پینے کے لیے ملک بھر میں سب سے بہتر ثابت ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز پانی میں فلورائیڈ کی مقدار کوئٹہ کوئٹہ کا پانی