لاہور؛ شہریوں کو بوگس چیک دینے والا اشتہاری ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
لاہور:
مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فنانشل کرائم کے 6مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر فنانشل کرائم کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم وسیم لاہور کے مختلف تھانوں کے علاوہ وہاڑی پولیس کو بھی فنانشل کرائم کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم وسیم نے شہریوں کو لین دین کے معاملے میں بوگس چیک دیے تھے جس کے بعد روپوش تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ نے بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ فنانشل کرائم کے اشتہاری ملزمان کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فنانشل کرائم کے اشتہاری ملزم انویسٹی گیشن
پڑھیں:
کویت سے گرفتار 2 ملزمان لاہور منتقل
—فائل فوٹوایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کر کے کویت سے گرفتار 2 ملزمان کو لاہور منتقل کر دیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2 سال سے لاپتہ کمسن بچی کو بھی وطن واپس منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان اغواء اور جعلسازی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔