گردے کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار‘ پشاور سے انسانی اعضا بیچنے والا گروہ پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)پشاور میں ایکسائز پولیس نے انسانی اعضا نکالنے اور بیچنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا، ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو پشاور گردے نکالنے کیلئے لایا تھا۔ایکسائز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضا کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم شہزاد علی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا گروہ گردے نکالنے اور فروخت کرنے میں ملوث ہے۔
(جاری ہے)
ایکسائز پولیس کے حکام نے بتایا کہ ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو گردے نکالنے کے لیے پشاور لایا تھا، ملزم نے 2 لاکھ 80 ہزار روپے کے عوض 2 افراد کے گردے خریدنے کی ڈیل کر رکھی تھی،گرفتار ملزم کا گروہ مجبور افراد کے گردے نکالنے اور فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث ہے، ملزم کے موبائل فون سے کئی متاثرہ افراد کی لاتعداد ویڈیوز بھی ملی ہیں، گرفتار ملزمان مزید تفتیش کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گردے نکالنے
پڑھیں:
کراچی: ماں نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا، ملزمہ گرفتار
کراچی کے علاقے سول لائن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، ملزمہ نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق سول لائن سے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون نجمہ ارشد کو گرفتار کیا گیا۔ 15 سال کی ارم کو 5 اپریل کو قتل کیا گیا تھا، ملزمہ نے اپنے آشنا عبداللّٰہ کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کیا۔
ملزمہ نے بیٹی کو کھٹمل مار دوا پلانے کے بعد رسی سے گلا دبا کر اور تکیہ رکھ کر قتل کیا، واقعہ کے بعد ملزمہ نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بیٹی کو آپسی رنجش کے باعث قتل کیا، پولیس کی جانب سے جمع کیے گئے شواہد سے ماں کا قتل میں ملوث ہونا ثابت ہوا، ساتھی ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جا رہی ہے۔