2025-03-17@04:48:40 GMT
تلاش کی گنتی: 596

«فرار ہوگئے»:

(نئی خبر)
    خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔ صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ رات کو پیش آیا۔ صوابی پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
    بھکر: بھکر میں 6 دن کی دلہن غائب ہونے پر بے بس دولہا شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع بھکر میں شادیوں کی آڑ میں منظم گروہ کی جانب سے لوٹ مار کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی پی او شہزاد رفیق کے نوٹس پر نو سر باز گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سادہ لوح دیہاتی کو خوبرو حسینہ نے جال میں پھنسایا، ملزمہ کوثر بی بی نے اپنے دیگر تین ساتھیوں سمیت منظم گروہ بنایا ہوا ہے جو شادیوں کی آڑ میں بھاری رقم وصول کر کے رفو چکر ہو جاتے ہیں۔ متاثرہ دولہا کا کہنا ہے کہ کوثر بی بی طلائی زیورات، چوڑیاں، بالیاں لے کر فرار ہوئی،...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں لیویز چوکی پر حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی جس سے حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔ صوبائی حکومت نے قلات واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ مزید پڑھیں؛ سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 15 خارجی ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، شہید لیویز اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ بحالی امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
    قلات(نیوزڈیسک)قلات کے علاقے توغو چھپر میں لیویز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک لیویز اہلکار شہید اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیاگیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق لیویز جوانوں کی جوابی کارروائی سے مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے،واقعہ کے بعد لیویزفورس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنےکاعمل شروع
    جنوبی وزیرستان کے شکئی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) آصف بہادر کے مطابق شکئی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل صادق وزیر شہید ہوگئے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔
    طرابلس: لیبیا کے سیکیورٹی حکام نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک اجتماعی قبر سے مزید 29 تارکین وطن کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس نئی دریافت کے بعد اب تک تارکین وطن کی برآمد کی جانے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 57 ہوگئی ہے، گزشتہ روز لیبیا کے اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ حکام نے کفرہ کے شمالی علاقے سے مزید 29 لاشیں برآمد کی تھیں۔ اس سے قبل 28 دیگر لاشیں دارالحکومت طرابلس سے 1700 کلومیٹر دور کوفران کے شمالی علاقے سے برآمد ہوئی تھیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے کہا کہ لیبیا میں دو اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں پر گولیوں کے زخم ہیں۔ اس حوالے سے...
    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے حال ہی میں پاکستانی میزبان متھیرا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی مردوں نے انہیں بہت رلایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی اداکار اور پولیس افسر ڈوڈی خان نے پہلے انہیں شادی کی پیشکش کی لیکن بعد میں اپنی بات سے پیچھے ہٹ گئے۔ راکھی کے مطابق ڈوڈی خان نے اپنے بھائیوں میں سے کسی سے شادی کرنے کا کہا اور اب دوبارہ کہہ رہے ہیں کہ وہ انگوٹھی اور پھول لے کر آئیں گے۔ متھیرا سے گفتگو کے دوران راکھی نے اشکبار آنکھوں سے کہا کہ وہ ڈوڈی خان پر اعتماد کر بیٹھی تھیں لیکن ان کے غیر سنجیدہ رویے نے انہیں سخت دُکھی کر دیا، وہ چاہتی تھیں...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ئ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین سے صلح ہونے کا دعویٰ کیا ہے لیکن شعیب شاہین نے صلح کرنے سے انکار کر دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر ہم نے صلح کر لی ہے،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شعیب شاہین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام لیکر مجھے بھگوڑا کہا ہے۔جب اس بات کی تصدیق میں نے بانی پی ٹی آئی سے کی تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا نہیں کہا ہے ۔میں نے پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کو منع کیا تھا کہ بانی پی ٹی...
    بھارت میں شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست ریاست مدھیا پردیش کے شہر وڈیشا میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کزن کی شادی میں ڈانس کرتی ہوئی دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئی۔ یہ بھی پڑھیے: پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی ٹیٹو جیکسن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے شادی کی تقریب میں کچھ ڈاکٹرز بھی موجود تھے جنہوں نے لڑکی کو ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش بھی کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈانس کرنے والی لڑکی کے بھائی بھی پہلے ایسے ہی اچانک...
    کراچی(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4700 کی بڑی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔اسی طرح 10گرام سونا 4030 روپے کم ہوکر 2 لاکھ58 ہزار487 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 50 ڈالر کم ہوکر 2883 ڈالر فی اونس ہے۔ نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا اہم بیان آگیا۔
    نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین کو حادثہ پیش آیا جس سے 4 زائرین جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ حادثے میں جاں جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا  ہے۔ یہ بھی پڑھیے: معروف ننھا نعت خواں ساتھیوں سمیت ٹریفک حادثے میں جانبحق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کے وین سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق زائرین نواب شاہ سے سہون شریف لال شہباز قلندر کے عرس پر جارہے تھے۔ زائرین پنجاب سے ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچے جہاں سے وین پر سیہون شریف کی طرف روانہ ہوگئے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
    کراچی: ترکیہ کے ساتھ باہمی تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کے شعبہ جاتی معاہدوں، حکومت کی جانب سے نج کاری پلان پر عمل درآمد اور آئی ایم ایف کے پاکستانی معیشت اور اصلاحات پروگرام پر اعتماد کے اظہار سے جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مہنگا ہوگیا۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی، ترسیلات زر 3ارب ڈالر تک محدود رہنے اور معیشت میں زرمبادلہ کی طلب کو دونوں مارکیٹوں نے نظرانداز رکھا۔ برآمدات میں بتدریج اضافے اور مثبت معاشی سینٹی منٹس کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے...
    کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبے ’کے فور‘ کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی۔سندھ ہائیکورٹ نے کے فور منصوبے کے راستے کی 100 ایکٹر زمین پر حکم امتناع ختم کرکے کیس مسترد کردیا۔نجی کمپنی نے 100 ایکٹر زمین کے سلسلے میں 7 سال قبل یعنی 2018ء میں دیوانی دعویٰ دائر کیا تو عدالت نے 4 مئی 2018ء کو حکم امتناع جاری کردیا تھا۔سندھ ہائیکورٹ نے کیس مسترد کردیا، جس کے ساتھ ہی کے فور منصوبے کی راہ میں حائل حکم امتناع بھی ختم ہوگیا۔دوران سماعت وکیل واٹر کارپوریشن بیرسٹر ولید خانزادہ نے کہا کہ تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی لاگت 25 ارب سے بڑھ کر سوا کھرب ہوچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکم امتناع...
    کراچی: سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ جانے سے ایک خاتون جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کے علاقے سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفیہ خاتون کی شناخت 50 سالہ بلقیس زوجہ بھٹو اور زخمیوں میں 15 سالہ ریحانہ دختر بھٹو، 40 سالہ نصرت زوجہ رفیق اور 18 سالہ ہیر ولد عبدالکریم کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک کے...
    جاں بحق ہونے والے تمام افراد گزشتہ شب خیرپور میں جشنِ ولادتِ امام مہدی علیہ السلام کی خوشی میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے بعد کراچی واپس آرہے تھے کہ راستے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیہون شریف میں روڈ حادثے میں معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم، سید علی جان رضوی اور زین ترابی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سیہون شریف روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں گلگت بلتستان کے معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم، زین ترابی (فرزندِ شہید علامہ حسن ترابی) اور سید علی جان رضوی جاں بحق ہوگئے۔ یہ تمام افراد گزشتہ شب خیرپور میں جشنِ ولادتِ امام مہدی علیہ السلام کی خوشی میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے...
    بچوں کی شرارت نے لاکھوں کا نقصا ن کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان) بچوں کی شرارت کی وجہ مکڑ ڈرین پر خیمہ زن خانہ بدوشوں کے 5خیموں میںآگ بھڑک اٹھی ، گھریلو سامان اور گندم وغیرہ جل کر خاکستر ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود مکڑ ڈرین پر عبداللہ خان سلیمان خیل نامی پوندہ سکنہ زرملن جنوبی وزیرستان کے خیموں میں بچوں کی شرارت کی وجہ سے ان میں آگ بھڑک اٹھی ، جس سے 5خیمے مکمل جل گئے، خیموں میں موجود گھریلو سامان ، بستر، اور گندم وغیرہ جل کر خاکستر ہوگئی، لاکھوں روپے کا نقصان ہوا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے اور اس کے اہم فاسٹ بولر بین سیئرز انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔  نیوزی لینڈ کرکٹ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے فاسٹ بولر بین سیئرز کی عدم دستیابی کا اعلان کر دیا ہے۔  نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بین سیئرز ہیم اسٹرنگ انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے، فاسٹ بولر کو بدھ کو کراچی میں ٹریننگ سیشن کے دوران انجری ہوئی۔ دوسری جانب آئی سی سی ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، بین سیئرز کی جگہ جیکب ڈفی کو نیوزی لینڈ ٹیم...
    پاکستان کیخلاف دوران فیلڈنگ انجرڈ ہونیوالے نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر راچن رویندرا سہ ملکی سیریز کے فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ اوپنر کی حالت پہلے سے بہتر ہے تاہم وہ تکلیف کے سبب سہ ملکی سیریز کے فائنل سے باہر ہوگئے ہیں، انکی جگہ فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہ ملکی سیریز کے فائنل سے قبل نیٹ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا تاہم اسکے باوجود انہیں آرام کروایا گیا ہے۔ ہیڈکوچ کا کہنا ہے کہ راچن رویندرا کے سر میں کچھ روز سے درد تھا لیکن اب کرکٹر تیزی سے بہتر ہورہے...
    جامشورو(نیوز ڈیسک)جامشورو کےعلاقے سن کےقریب انڈس ہائی وے روڈ پر 2 کاروں میں تصادم سے 5 افراد موقع پر جاں بحق، ہوگئے۔جامشورو میں سن کےقریب انڈس ہائی وےروڈپر2کاروں میں تصادم کے نتیجےمیں حادثےمیں5افرادموقع پر جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے ہیں،پولیس کے مطابق حادثہ غلط سائیڈ سےکارکراسنگ کرنےکےباعث پیش آیا۔ ریسکیو حکام نے زخمی اورجاں بحق افرادکی لاشیں مانجھند اسپتال منتقل کردی ہیں،مسافر کار سیہون سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی۔
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس کسی مقدمے کا پوچھنے نہیں گیا تھا بلکہ ہمارے دوستوں کی طرف سے خطوط آئی ایم ایف کو بھیجے جاتے ہیں اور عدالتی درجہ بندی سے متعلق میڈیا میں رپورٹ ہوتا ہے وہ اس حوالے سے ملاقات کرنے گئے تھے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوا، سینیٹ اجلاس میں پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی، دعا سینیٹر دوست محمد خان نے کروائی۔جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضی نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے...
    حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کےمطابق یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ قمرجاوید ایڈووکیٹ کو نماز فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار تھے۔
    ٹنڈوجام ،مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے جاں بحق اسراراحمد پٹھان کی یادگار تصویر ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)شادی کی رسم مہندی میں ہونے والی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا گھر میں کہرام مچ گیا اس قبل بھی مہندی راجپوت نام کی خاتون گولی سے جابحق ہو چکی ہے ملزم فرار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز المدنیہ ہاوسنگ سو سائٹی میں ایک شادی کی مہندی کی تقریب میں علاقے کے لوگوں کے مطابق شدید فائر نگ میں کی جارہی تھی کہ ایک نوجوان اسرار احمد پٹھان جو علاقے کے لوگوں کے مطابق چھت پر شٹرنگ کا کام کر رہا تھا اس کے سر میں ایک گولی آکر لگی جس کے بعد اسے فوری اسپتال پہنچایا لیکن حالت نازک ہونے...
    کراقچی (کامرس رپورٹر) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک جیسے جیسے قریب آرہا ہے منافع خور مافیا کی سرگرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافے کے ساتھ دوسری اشیائے خورد و نوش بھی مہنگی ہو رہی ہیں۔ بناسپتی گھی ان اشیاء میں سرفہرست ہے عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں گھی مہنگا کیاجا رہا ہے مگر ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے گھی مافیا کے خلاف فوری کریک ڈاون کیا جائے۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ ملک میں لاکھوں ایکڑ پر محیط ساحلی علاقے پام آئل کی شجرکاری کیلئے نہایت موزوں...
    مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز قاہرہ (آئی پی ایس )مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق ہوگئے۔ مصری صدارتی دفتر کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا اردن کے شاہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنما فلسطینیوں کی بیدخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق ہوئے۔مصری صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماں نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو فلسطینیوں کی بیدخلی کے بغیر ہونی چاہیے۔ مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں صدور نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن کے لیے صدر ٹرمپ سے...
    — فائل فوٹو چکوال کے گاؤں گھگھ میں گھر میں مبینہ طور پر قید کی گئی خاتون جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق مرنے والی خاتون کے بھائی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ شکارپور میں فائرنگ، بھائی جاں بحق، بہن زخمیشکارپور کے گاؤں شہمیر جونیجو میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی مبینہ طور پر جائیداد کی لالچ میں رشتے داروں نے خاتون کو 2 سال سے کمرے میں بند کر رکھا تھا۔پولیس کے مطابق گمنام خط پر کارروائی کی گئی، جاں بحق خاتون کی لاش 8 سے 10 دن پرانی ہے۔اس کیس کے حوالے سے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔
    سپریم کورٹ میں خصوصی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ 9 مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے ہیں؟۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس دوران ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے پوچھا کہ کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ نو مئی کا جرم سرزد ہوا؟ جس پر سلمان اکرم راجہ جواب گول کر گئے اور کہا کہ میں اس پر عدالت کو بتاتا ہوں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بینچ کی جانب سے بھارت میں...
    حافظ آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے علاقہ حافظ آباد میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق ہوئے، قمرجاوید ایڈووکیٹ کو نماز فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے بعد تحریک انصاف کے مقامی رہنماء موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ برس ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی...
    ویب ڈیسک: حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے۔  پولیس کےمطابق یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔  پولیس نے بتایا کہ قمرجاوید ایڈووکیٹ کو نماز فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل  پولیس کے مطابق مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار  تھے۔  
    حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز حافظ آباد(سب نیوز)حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کےمطابق یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ قمرجاوید ایڈووکیٹ کو نماز فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار...
    میکسیکومیں حادثے کا شکار ہونے والی بس جل کر خاکستر ہوگئی ہے میکسیکو سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست کیمپیچی میں ہولناک ٹریفک حادثے میں 41 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ جنوب مشرقی میکسیکو میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک مسافر بس سے ٹکرا گیا، جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 41 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ واقعے میں 9 افراد زندہ بچ گئے۔ہلاک ہونے والے افراد میں بس میں سوار 36 سیاح اور ٹرک میں سوار 5مسافر شامل تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران حادثے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،تاہم اس حوا لے سے تفتیش جاری ہے۔
    کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ پاکستان میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کوعالمی تنہائی میں دھکیلنے کی سازش کرنے والے خود تنہا ہوگئے ہیں، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی تاریخیں دینے والے معاشی ترقی دیکھ کرمنہ چھپاتے پھررہے ہیں،ذاتی مفادات کیلئے ملک دشمنی کی ہرحد سے گزرنے والے اورسیاست کے میدان میں ناکام ہونے والے لوگوں کوملک میں سیاسی استحکام ہضم نہیں ہورہا ہے، اب آئی ایم ایف کوگمراہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جودیگرتمام سازشوں کی طرح ناکام ہوگی۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایک ناکام سیاسی گروہ اپنے مزموم مقاصد کیلئے ملک کی معیشت کوبرباد کرنے پرتلا ہوا ہے مگرانھیں ہرمحاذ پر شکست ہورہی ہے کیونکہ سیاسی حکومت اورفوج ایک پیج پرہیں اورانکی...
    کراچی(بزنس رپورٹر)10سے 12 فروری 2025 تک پیرس میں جاری رہنے والی تین روزہ نمائش” ٹیکس ورلڈ/ایپریل سورسنگ “اختتام پذیر ہوگئی۔8 پاکستانی کمپنیاں ٹیکس ورلڈ،ایپریل سورسنگ پیرس 2025 میں فیشن اور ایپریل مصنوعات کی نمائش کی۔ اس ایونٹ میں 25 ممالک سے 1,259 سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی، جن میں پاکستان بھی شامل تھا، اور یہ ایونٹ پیرس-لی-بورجیٹ ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوا۔ ایونٹ میں تازہ ترین رجحانات اور جدتوں کی نمائش کی گئی، جس نے دنیا بھر سے خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا، جن میں چین، ترکی، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے اہم کھلاڑی شامل تھے۔اس نمائش میں 8 پاکستانی کمپنیوں نے حصہ لیا اور اپنی بہترین فیشن ایپریل اور ڈینم ڈیزائنز کی نمائش کی۔...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور پرتشدد واقعات میں خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق، سعیدآباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے 65 سالہ اللہ دین جاں بحق ہوا، جس کی لاش سول ہسپتال منتقل کی گئی۔ یونیورسٹی روڈ سمامہ پل کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ سچل تھانے کی حدود میں جھگڑے کا شکار 55 سالہ سعید اسپتال میں دم توڑ گیا۔محمود آباد میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والی 24 سالہ رمشا دوران علاج جاں بحق ہوگئی۔فیڈرل بی صنعتی ایریا میں ٹیکسی ڈرائیور محمد رمضان ٹیکسی بے قابو ہونے کے باعث کھمبے...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں بنگلے سے قیمتی 2 کتے چوری ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس میں بنگلے سے 2 قیمتی کتے چوری ہونے کا مقدمہ کتوں کے ٹرینرنیلسن کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ۔مقدمے میں مدعی کا مؤقف ہے کہ اس کے دوست نے کچھ دن قبل کتوں کو مانوس کیا تھا،مانوس ہونے کے بعد 4 فروری کو بہانے سے کتوں کو بنگلے سے نکالا اور رفو چکر ہو گیا۔
    کراچی:  ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے لانڈھی میں منگل کی دوپہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی نوجوان دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی گیا، جس کے بعد رواں سال میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 تک پہنچ گئی۔  تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے 3 نمبر ایریا 37 اے گلی نمبر 4 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18 سالہ عبداللہ ولد عبدالقادر شدید زخمی ہوا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ بدھ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ عبداللہ کو زخمی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ نمبر 96 سال 2025 بجرم دفعات 394 اور 397 چونتیس کے تحت لانڈھی...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی کردی۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا اعلان اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں میں ہوگا۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ علاوہ ازیں نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف فروری کے بلوں میں دیا جائے گا۔ کےالیکٹرک کے لیے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسے سستی کی گئی ہے۔ مزید پڑھیے: حکومت...
    ملکارجن کھڑگے نے یہ بات ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہی جس میں کہا گیا ہے کہ انرجی پارک کیلئے سرحدی حفاظتی قوانین میں ہندوستان کی نرمی سے صنعتکار کو فائدہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی پر سخت تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں نریندر مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جھوٹی قوم پرستی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی ہے۔ آپ نے چند ارب پتیوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہماری سرحدوں پر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اس پوسٹ میں ملکارجن کھڑگے نے نریندر مودی سے کئی سوال پوچھے ہیں۔ کانگریس...
    اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی، جس کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1.23 روپے جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے 1.22 روپے سستی ہو گئی ہے۔ نیپرا نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق فروری کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 1.22 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے تاہم یہ...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر آمد پر انہیں اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ حلیم پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کے حلیم پیش کرنے کی روایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حلیم کے ذائقے نے آپ کی محبت کی ترجمانی کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حلیم سے تواضع کرنا ایک قدیم روایت ہے۔
    محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں، لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر ہاؤس کراچی آمد پر انہیں اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ حلیم پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں، لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کے حلیم پیش کرنے کی روایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حلیم کے ذائقے نے آپ کی محبت کی ترجمانی کی ہے۔ گورنر سندھ نے...
    کراچی میں  اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار (ڈرائیور لیس کار) کی تیاری شروع کردی گئی ہے اور اس پروجیکٹ میں ورچوئل ڈرائیوو کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا ہے، گاڑی کے تخلیقی مراحل میں شامل انجینئرز کا دعوی ہے کہ پاکستان میں اے آئی کی مدد سے اس وقت کہیں بھی ڈرائیور لیس کار پر کام نہیں ہورہا اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی ملک کی وہ پہلی یونیورسٹی ہوگی جہاں کچھ عرصے میں ڈرائیور لیس کار سڑک پر چلتی پھرتی نظر آئے گی جبکہ چھ ماہ میں...
    افغانستان کے اسپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسپنر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اے ایم غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ننغائل خروتی کو چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ مجیب الرحمٰن مکمل فٹ ہونے تک ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔ دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل...
    واشنگٹن ،غزہ (صباح نیوز،اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک)ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کیے تو جنگ بندی ختم اور صرف تباہی ہوگی‘ ٹرمپ کی حماس کو دھمکی۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو صورتحال بے قابو ہو جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی یہ دھمکی حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ہفتے کے دن 12 بجے تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنا ہو گا ورنہ بہت نقصان ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو...
     پرتگال کے دارالخلافے لزبن میں اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان پنجم کی امامت کی تاریخی تخت نشینی کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں پرنس رحیم آغا خان پنجم نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ یہ بھی پڑھیں: پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد پرنس رحیم الحسینی جانشین نامزد لزبن میں اسماعیلی جماعت کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ رقم ہوا، جب مولانا شاہ رحیم الحسینی حاضر امام نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50ویں امام کے طور پر امامت کے منصب پر فائز ہونے کے بعد تخت نشینی کی رسم ادا کی۔ حاضر امام پرنس رحیم آغاخان  نے عالمی جماعت کی جانب سے وفاداری کے عہد کو نہایت شفقت سے قبول کیا، جو...
    شکارپور سے پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے، جس کے نمونے 15 دسمبر 2024ء کو لیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں پولیو کے کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سال 2024ء کے 74ویں پولیو کیس کی تصدیق کر دی گئی۔ انسداد پولیو پروگرام کے حکام کے مطابق سندھ کے شہر شکارپور سے پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے، جس کے نمونے 15 دسمبر 2024ء کو لیے گئے تھے۔ یہ شکارپور سے رپورٹ ہونے والا دوسرا پولیو کیس ہے، جس کے بعد ملک بھر میں 2024ء کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 74 ہوگئی ہے۔
    ڈاکٹر زیلاف منیر پاکستان بزنس کونسل کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ڈاکٹر زیلاف منیر پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔پی بی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 7 فروری کے اجلاس میں ڈاکٹر زیلف منیر کو 18 ماہ کی مدت کے لیے نیا چیئرپرسن منتخب کیا۔اس سے قبل ڈاکٹر زیلف پی بی سی کی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے گیٹرون (انڈسٹریز) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شبیر دیوان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے۔ بورڈ نے گل احمد ٹیکسٹائل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زیاد بشیر کو بھی بطور وائس چیئرمین منتخب کیا۔پاکستان بزنس کونسل...
    ملک میں پولیو کے کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سال 2024 کے 74ویں پولیو کیس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ انسداد پولیو پروگرام کے حکام کے مطابق شکارپور سے پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے، جس کے نمونے 15 دسمبر 2024 کو لیے گئے تھے۔ یہ شکارپور سے رپورٹ ہونے والا دوسرا پولیو کیس ہے جس کے بعد ملک بھر میں 2024 کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 74 ہوگئی ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے۔ حکام کے مطابق رواں سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 9 فروری کو اختتام پذیر ہوئی جس میں 45 ملین سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
    کراچی : شہر قائد میں سردی کی شدت میں کمی ہوگئی،کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری بڑھ گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بھی 1.7 ڈگری اضافہ ریکارڈ  کیا گیا ، بدھ کو سمندری ہوائیں چلنے اور تیز دھوپ کی وجہ سے پارہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ شہر میں یخ بستہ موسم کی شدت میں نمایاں کمی ہوگئی، دن کے بعد رات اور صبح کے اوقات میں بھی پارہ اوپر جانا شروع ہوگیا ہے، منگل کو کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روزکے مقابلے میں 3ڈگری اضافے سے15.5ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 1.7ڈگری اضافے سے30.7ڈگری ریکارڈ  کیا گیا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق آج سے تیز دھوپ کے سبب حدت بڑھنے...
    کراچی:ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 3100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 59 ہزار 859 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی سطح پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 911 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 8 لاکھ 12 ہزار روپے سے زیادہ ہے۔
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیل اور المونیم کی درآمدات پر 25 فی صد ٹیرف عائد کرتے ہوئے بڑے سپلائرز کے لیے استثنیٰ اور ڈیوٹی فری کوٹے کو ختم کر دیا۔ وائس آف امریکا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے دوران کہا کہ ’یہ ایک بڑی ڈیل اور امریکا کو دوبارہ امیر بنانے کی ابتدا ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں: یورپی اشیا پر محصولات عائد کرنے کے اعلان پر صدر ٹرمپ کو یورپی یونین کا انتباہ ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے دوران ٹرمپ کی جانب سے محکمہ تجارت کی سربراہی کے لیے نامزد کردہ ارب پتی فنانسر ہاورڈ لٹنک بھی موجود تھے۔ ہاورڈ لٹنک نے کہا کہ آپ وہ صدر ہیں جو امریکی اسٹیل ورکر کے لیے...
    مری(نیوز ڈیسک)سیاحوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، سیاحتی مقامات پر برف باری شروع ہوگئی .گلیات، مری، ناران، کاغان،شوگراں اور بابو سرٹاپ میں برف باری شروع ہوگئی ۔ گلیات میں ڈیڈھ انچ برف ریکارڈ ہوئی ،برف باری سے مری روڈ پر پھسلن شروع ہوگئی ،ایبٹ آباد مری روڈ سمیت لنک روڈ کھلے رکھنے کیلئے جی ڈی اے انتظامیہ موجود ہے ، ہیوی مشینری برف ہٹانے کیلئے پہنچا دی گئی ، ایبٹ آباد برف باری سے موسم شدید سرد ہو گیا وادی کاغان کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، بالاکوٹ کےبالائی پہاڑوں پر ہلکی بارش کے ساتھ برف باری ہو رہی ، یاحتی مقام ناران، کاغان،شوگراں اور بابو سرٹاپ پر بھی برف باری...
    کراچی:شہر میں ہونے والے بین الاقوامی کرکٹ میچز کے دوران اس بار اہل کراچی کو پیش آنے والی زحمت کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے میچز کے دوران ارد گرد کی تمام سڑکوں کو اس بار ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور شہریوں کو اس سلسلے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ حکام نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں12 اور 14 فروری کو سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز کا انعقاد ہوگا۔ا سی طرح 19 فروری سے چیمپیئنز ٹرافی  کا ایونٹ بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں حفاظتی انتظامات کے تحت پانچ...
    اسلام آباد:لیبیا میں پیش آنے والے المناک کشتی حادثے میں73 میں سے 63 کا تعلق پاکستان سے تھا، جن میں سے زیادہ تر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیشتر کا تعلق قبائلی اضلاع کرم اور باجوڑ سے تھا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو دی گئی بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ یہ افسوس ناک حادثہ 8 فروری کو پیش آیا، جس میں صرف 2پاکستانی زندہ بچنے میں کامیاب رہے  جبکہ دیگر زیادہ تر جاں بحق ہوگئے۔ کشتی میں 10 بنگلا دیشی شہری بھی سوار تھے۔ انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات چیئرمین قائمہ کمیٹی نے سوال کیا کہ ایسے جان لیوا حادثات کے تدارک کے لیے دفتر خارجہ...
    اسلام آباد: ایف آئی اے نے گزشتہ روز لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 16 افراد میں سے 7 کے پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق کردی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق گزشتہ روز لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 16 افراد میں سے7 افراد پاکستانی تھے جن کی شناخت ان کے  پاسپورٹ سے کی گئی ہے۔ ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے ہے، جن میں سے 6 کا تعلق کرم اور ایک کا باجوڑ سے ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے اور پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رو لیبیا کے...
    نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) نے کہا ہے کہ سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے جس دوران ملک بھر میں بچوں کو انسداد پولیو وائرس کی ویکسینیشن کرائی گئی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق قومی پولیو مہم 3 تا 9 فروری ملک بھر میں جاری رہی جس دوران مقررہ ہدف کے 99 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی۔ نیشنل ای او سی کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مہم کے دوران اب تک پنجاب میں 100 فیصد اور سندھ میں 101 فیصد بچوں کی ویکسینیشن کی گئی جبکہ خیبرپختونخوا میں 93 فیصد اور بلوچستان میں 100 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی عمرہ...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ کی جانب سے قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں ڈوبنے والے 73 میں سے 63 پاکستانی تھے، جن میں سے بیشتر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو دی گئی بریفنگ میں دفتر خارجہ حکام نے بتایا کہ لیبیا میں کشتی حادثہ 8 فروری کو رونما ہوا، جس میں 73 افراد کے سوار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے میں 2 پاکستانی شہری زندہ بچ گئے، جنہوں نے اطلاع دی کہ 63 پاکستانی اور 10 بنگلا دیشی کشتی میں سوار تھے۔ کشتی میں سوار افراد کی اکثریت جاں بحق ہوگئی اور جاں بحق پاکستانیوں کی اکثریت کا تعلق ضلع کرم اور...
    اسلام آباد(صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ نے کہا ہے کہ کیا وحی آئی ہے کہ ملکیت تبدیل ہوگئی ہے؟ درخواست گزار اتنے بھولے ہیں کہ کوئی سڑک سے اٹھ کرآجائے اورکہے کہ میں مالک ہوگیا ہوں توکیااس کو کرایہ دینا شروع کردیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کرایہ ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت دوران ریمارکس دیتے ہوئے کیا۔جسٹس منصور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ملازمت کے معاملے پر راحت بی بی کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوااوردیگر کے توسط سے خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف دائر درخواست پرسماعت کی جسٹس منصور شاہ نے درخواست گزار سے کہا کہ 2 شناختی کارڈوں میں تاریخ کا فرق ہے، گھپلا اور مسئلہ ہے،...
    بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں۔ ان کا شو "دی کپل شرما شو” بھارت سمیت دنیا بھر میں بے حد مقبول ہے۔  کئی لوگوں کا خیال ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد کپل شرما مغرور ہوگئے ہیں۔ اس بارے میں ان کے قریبی دوست اور ساتھی راجیو ٹھاکر نے خاموشی توڑ دی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں راجیو ٹھاکر نے وضاحت کی کہ کپل پر بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے، جو لوگ نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا، "کون دو ڈھائی گھنٹے کے شو کا اسکرپٹ بغیر اٹکے یاد رکھ سکتا ہے؟ کپل کبھی نہیں اٹکتا اور یہی اس کی کامیابی کی بڑی وجہ ہے۔” راجیو نے مزید کہا کہ کپل اپنی شہرت...
    سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 42 ڈالر کے اضافے کے بعد  2903 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 429 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا...
    بشریٰ بی بی : فوٹو فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی راولپنڈی کے 10مقدمات میں شامل تفتیش ہوگئیں۔ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 31 مقدمات کی تفتیش کیلئے 7 تفتیشی افسران اڈیالہ جیل میں موجود تھے، 6 تفتیشی افسران راولپنڈی اور ایک کا تعلق چکوال سے ہے۔ذرائع کا کہنا  ہے کہ  بشریٰ بی بی کے وکلاء فیصل ملک، حسنین سنبل ایڈووکیٹ بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل کردیا گیا، ذرائعبشریٰ بی بی کا ضروری سامان بھی ان کی بیرک میں پہنچا دیا گیا، جس میں کپڑے، جوتے، چادریں، کھانے پینے کی اشیاء، بیڈ شیٹس، تکیے و دیگر...
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت) شہر میں چور ڈاکو بے لگام شہری گھروں اور تاجر دکانوں میں غیر محفوظ شہری آئے روز زاتی موٹر سائیکلوں سے محروم ہونے لگے متعلقہ تھانے سب اچھے کا راگ الاپنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص شہر میں چور ڈاکو بے لگام ہوگئے مسلح ملزمان دیدہ دلیری کے ساتھ گھروں میں گھس کر اور کاروباری حضرات سے آئے روز لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہونے کے ساتھ شہریوں سے موٹر سائیکل چھین رہے ہیں شہری اور تاجر تمام صورتحال میں عدم تحفظ کا شکار دکھائی دے رہے گزشتہ روز میر کے پلاٹ پر تین مسلح ملزمان نعیم نامی شخص کے گھر میں دیدہ دلیری کے ساتھ گھس کر گھر میں موجود خواتین کو یرغمال بنا کر نقدی...
    کندھکوٹ (نمائندہ جسارت)خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب کشمور میں مختلف مذہبی سیاسی اور سماجی تنظیمیں، جمعیت علما اسلام (ف) سنی تحریک، پاکستان مسلم لیگ، شہری ایکشن کمیٹی کشمور کے رہنمائوں متولی مرکزی امام بارگاہ کشمور مولوی خالد حسین حافظ محمد حنیف رانا غفار اور حاکم علی بھٹی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ کے پی کے کی حکومت خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے جبکہ عوام اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئی ہے۔ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پورے صوبے کے عوام کا جینا اجیرن ہوگیا۔ وزیر...
    بھارت(نیوز ڈیسک)پاکستان کے نوتعمیر شدہ قذافی سٹیڈیم کا مذاق اڑانے والے بھارت کا اپنا اسٹیڈیم ناقص انتطامات کسے سبب جگ ہنسائی کا باعث بن گیا۔بھارتی شہر کٹک کے باراباتی اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران دوسری اننگز کے ساتویں اوور میں فلڈ لائٹس کی خرابی کے باعث کھیل کو 35 منٹ تک روکنا پڑا۔ انگلینڈ کی جانب سے 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی کہ ساتویں اوور میں کلاک ٹاور کے قریب لگی ایک فلڈ لائٹ بند ہوگئی، جس سے میدان میں روشنی کم ہوگئی اور کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق میچ میں یہ مسئلہ پہلی بار شام سوا 6 بجے...
    پریم یونین ریلوے کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو کاگزشتہ دنوں کراچی کے مقامی اسپتال میں پروسٹیٹ کا آپریشن ہوا۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے اسپتال میں ان کی عیادت کی اور خیریت بھی دریافت کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
    سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے سینئر ڈاکٹر اور کورنگی سرکل کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عمر چنا گزشتہ روز گریڈ 20 میں ریٹائرڈ ہوگئے، ڈاکٹر عمر چنا نے سیسی میں بطور میڈیکل ایڈوائزر بھی خدمات انجام دیں، ان کی شہرت ایک قابل اور ایماندار افسر کی رہی۔ انہوں نے تحفظ یافتہ محنت کشوں کی خدمت کے لیے انتہائی خلوص و ایمانداری کے ساتھ کام کیا، ان کی شہرت ایک اچھے اور سخت ایڈمنسٹریٹر کی تھی، وہ خود بھی پابندی وقت کے ساتھ ملازمت کرتے تھے اور اپنے ماتحت عملہ سے بھی اسی پابندی کی توقع کرتے تھے۔ڈاکٹر عمر چنا اس کے علاو سیسی کے لانڈھی اسپتال، کڈنی اسپتال میں بھی بطور میڈیکل سپریڈنٹ تعینات رہے اس کے علاوہ...
    ذرائع کے مطابق صدر مملکت آج پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے جہاں وہ پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے جانشین پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری آج پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے جہاں وہ پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے جانشین پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دورے کے دوران صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔
    نیشنل پارک علاقے میں نکسلیوں کیساتھ انکاؤنٹر شروع ہوگیا، بتایا جا رہا ہے کہ اس تصادم میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کئی سینیئر نکسلی رہنما مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے بیچ ایک بڑا تصادم ہوا ہے۔ آج صبح شروع ہوئے انکاؤنٹر میں 31 نکسلی مارے گئے جب کہ دو فوجی ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ بیجاپور پولیس حکام نے نکسلیوں کے ساتھ انکاؤنٹر کی تصدیق کی۔ آج صبح کو بیجاپور کے نیشنل پارک علاقے میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ اس بنیاد پر ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف کے اہلکار مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران نیشنل پارک علاقے میں نکسلیوں کے...
    اسلام آ باد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لئے لزبن روانہ ہوگئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری آج پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے جہاں وہ پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے جانشین پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دورے کے دوران صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔  مزید :
    کراچی: شہر میں گزشتہ 3 روز کے دوران خونی ڈمپر کی ٹکر کے 3 حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی۔ رواں ماہ 5 فروری بروز بدھ  راشد منہاس روڈ میلینئم مال کے قریب خونی ڈمپر سے کچل کر میاں اور بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا تھا۔ 8 فروری بروز ہفتے کو ڈمپر کی ٹکر سے 2 خونی حادثات ہوئے جس میں پہلا جان لیوا حادثہ کورنگی کراسنگ کے قریب پیش آیا جس میں مخالف سمت جاتے ہوئے ریتی بجری سے بھرے ہوئے ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار 3 افراد کو روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔ ہفتے کی شب اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب ڈمپر نے ایک...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا سے پریشان شہریوں کے لیے اہم خبر آگئی، ڈی جی پاسپورٹس نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف شکایات پر ڈی جی پاسپورٹس نے اہم فیصلہ کرلیا۔ ڈی جی پاسپورٹ نے ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹس پر کڑی نظر رکھنے اور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیئے۔ جس میں کہا ہے کہ تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ ہیڈکوارٹرز جمع کروائیں گے ، ایجنٹس کی خفیہ مانیٹرنگ کے لیے ہیڈکوارٹرز کی ٹیم بھی سرپرائز وزٹ کرے گی۔ ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ ایجنٹس کے خلاف روزانہ مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کروائی جائیں گی۔ پاسپورٹ دفتر گارڈن...
    فوٹو فائل ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت کی سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں۔ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ایک ماہ کے دوران میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں مزید 5.36 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر میڈیکل ٹیسٹ 15.16 فیصد تک مہنگے ہوئے۔دستاویز میں کہا گیا کہ جنوری میں کلینک مزید 4.28 فیصد تک مہنگے ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے محکمہ صحت سندھ کی ویب سائٹ ڈیڑھ سال سے غیر فعال صحت عامہ کی سہولیات فراہمی میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے:سپیشل سیکرٹری ہیلتھ صحت کی سہولیات کے معیارات میں مسلسل بہتری کی کوشش کررہے ہیں،ڈائریکٹر ائی کے ڈی اس میں بتایا گیا کہ ایک ماہ میں ڈینٹل سروسز مزید 2.22 فیصد...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب بھی ملک میں کوئی قابل فخر ایونٹ ہوتا ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک میں انتشار شروع کر دیتی ہے، آج ہم ملک میں یوم تعمیر وترقی منا رہے ہیں اور یہ انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، اب ملک میں ایک اور 9 مئی اور 26 نومبر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہفتہ کے روز سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج میں ملک میں سہ فریقی کرکٹ سیریز شروع ہوئی ہے، چیمپیئن ٹرافی بھی ہونے جا رہی ہے اور قوم دیکھ رہی ہے کہ اس قابل فخر ایونٹ کے دوران پی ٹی آئی پھر سڑکوں پر انتشار...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1346 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 46 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1154 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 57 ہزار 241 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 2869 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک جام اور حادثات کے پیش نظر سندھ حکومت کیلیے سخت اقدامات لینا ناگزیر ہوگیا ہے۔ یہ بات انہوں نے سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد کی قیادت سپریم کونسل کے سینئر وائس چیئرمین ملک ریاض اعوان نے کی۔ سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک جام اور حادثات کی روک تھام کیلیے سندھ حکومت نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے جلد ہی تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر شہر بھر میں بلا تفریق تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ٹرانسپورٹ برادری کے تمام...
    برازیل میں طیارہ گرنے کے بعد تفتیش کے لیے جائے وقوع کی ناکابندی کردی گئی ہے برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گر کر گاڑیوں سے ٹکراگیاجس کے باعث 2 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پالو کے مصروف ترین ڈی ساؤ ویسینیٹی ایونیو کے مقام پر پیش آیا۔ جائے وقوع پر موجود لوگوں نے حادثے کی وڈیو بھی بنائی جس میں شہر کے اوپر دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل امریکا میں شمال مشرقی فلاڈیلفیا میں اسی قسم کے حادثے میں ایک میڈیکل جیٹ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے...
    ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2032 میں زمین کے سیارچے سے ٹکرانے کے امکانات دُگنے ہوگئے ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق 22 دسمبر 2032 کو زمین اور گزشتہ برس دریافت ہونے والے سیارچے 2024 وائے آر کے درمیان تصادم متوقع ہے۔ 90 میٹر بڑے اس سیارچے کے متعلق گزشتہ ہفتے کی گئی پیشگوئیوں  میں زمین سے قریب موجود اس فلکی جِرم کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات 1 فی صد تھے جو اب بڑھ کر 2.3 فی صد ہوگئے ہیں۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ ادارہ سیارچے کا مطالعہ جاری رکھے گا اور جیسے جیسے اس کے اور اس کے مدار کے متعلق معلومات حاصل ہوتی جائے گی اس کےٹکرانے کے امکانات کے  حوالے...
    لاہور سمیت پنجاب بھر میں صحت کارڈ کا پورٹل بند ہوگیا، مریض پریشان ہوگئے ۔ پورٹل بند ہونے سے صحت کارڈ پر مریضوں کی رجسٹریشن تعطل سے دوچار ہے ، صحت کارڈ پر علاج کے خواہاں مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ، صحت کارڈ کا آن لائن پورٹل گزشتہ 2 روز سے خرابی کا شکار ہے، صحت کارڈ پورٹل کی بندش دور کرنے میں تاحال کامیابی نہیں مل سکی،سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں سے رجوع کرنے والے مریض پریشان ہیں
    اسلام ٹائمز: ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف لینے کے بعد بعض خوش گمانوں کا خیال تھا کہ آنے والے سیاسی منظر نامے میں عمران خان امریکہ کی ضرورت بن سکتے ہیں اور امریکہ عمران خان کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرکے عمران خان اور پاکستانی عوام کے ایک قابل لحاظ حلقے کو اپنے حلقہء اثر میں لے سکتا ہے۔ اس گماں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک خاص مصاحب رچرڈ میدان میں کود بھی پڑے تھے۔ تحریر: سید تنویر حیدر کہا جاتا ہے کہ امریکہ کی دشمنی اس کی دوستی سے زیادہ خطرناک ہے۔ وہ پہلے اپنے نظریہء ضرورت کے تحت کسی کو دوست بناتا ہے اور پھر اپنی ضرورت پوری ہونے پر اسے...
    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی امریکا کی جانب سے انڈین شہریوں کے امریکی فوجی طیارے میں جبراً انخلا کے چند ہی دن بعد بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تجارت اور دیگرامور پر بات چیت کے لیے واشنگٹن روانہ ہو رہے ہیں۔ بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی 12 سے 13 فروری تک امریکا کا دورہ کریں گے۔ وکرم مصری سے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے سوال کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھارت کے انتہائی قریبی تعلقات ہونے کے باوجود رواں ہفتے امریکی فوجی طیارے میں امریکا سے 104 بھارتی باشندوں کو ملک بدر کیوں کیا گیا اور ان کے ساتھ ایسی بدسلوکی...
    بانی چیئرمین تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو رہا کردیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پراڈیالہ جیل کے افسر کو گالیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ویب ڈیسک: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتے ٹریفک جام اور حادثات کے پیش نظر سندھ حکومت کے لیے سخت اقدامات لینا ناگزیر ہوگیا ہے۔ یہ بات انہوں نے سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد کی قیادت سپریم کونسل کے سینئر وائس چیئرمین ملک ریاض اعوان نے کی، جبکہ دیگر ارکان میں حاجی امان اللہ، حاجی محمد شفیق، لالہ افضل، راجہ نوید، حاجی محمد عاشق، ارشد گجر، سردار محمد اشرف، محمد بشیر اور ممتاز اعوان شامل تھے۔   پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک جام اور حادثات کی روک تھام کے لیے سندھ...
    پاکستان کے اسٹار کرکٹر صائم ایوب، جو ٹخنے کے فریکچر کی وجہ سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں، اب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، تاہم کرکٹ میں ان کی واپسی سے متعلق پریشان کن اطلاع سامنے آئی ہے۔ صائم ایوب 3 جنوری کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں طبی بنیادوں پر 10 ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر کردیا گیا تھا اور وہ چیمپیئنز ٹرافی سے بھی باہر ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب صحتیاب ہورہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آگئی اب خبر آئی ہے کہ صائم ایوب کی نیوزی لینڈ ٹور کے لیے دستیابی بھی شکوک و شبہات کا شکار ہوگئی ہے، کیونکہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعۃ المبارک:7 فروری 2025 ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 298,130.00 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونا 255,602.81 روپے کے قریب ہے۔ سونا سونا فی گرام سونا فی 10 گرام سونا فی تولہ سونا فی ترے اونس   سونا فی کلو گرام 24 قیراط 25,560.00 255,603.00 298,130.00 327,090.00 25,560,281.00 22 قیراط 23,430.00 234,300.00 273,283.00 299,830.00 23,430,000.00 ...
    قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان جو کچھ عرصے سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے، اس حوالے سے شائقین کرکٹ کی جانب سے مختلف سوالات بھی اٹھائے جا رہے تھے، اب ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ وہ بیماری کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے۔ پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے بتایا کہ انہیں انجری نہیں تھی بلکہ وہ بیمار تھے۔ انہیں ہائپر تھائیرائیڈ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ان کا 10 کلو وزن کم ہوا اور پٹھے کمزور ہو گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی ریکوری میں بہت وقت لگا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی؟...
    کانگو : ہلال احمر کے اہل کار خانہ جنگی میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں منتقل کررہے ہیں کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) جمہوریہ کانگو میں جاری خانہ جنگی کے دوران بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق مشرقی کانگو میں حالات کنٹرول سے باہر ہوگئے، گوماشہر کی گلیوں سے 2ہزار لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ جیل نذر آتش کیے جانے سے درجنوں قیدی زندہ جل گئے، جب کہ سیکڑوں خواتین کو قتل کر دیا گیا۔
    حیدرآباد میں وکلا کے احتجاج پر سندھ پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی دائرے میں مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔سندھ پولیس نے ڈسٹرکٹ سیشن جج حیدرآباد کے زیر نگرانی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔سندھ پولیس کا موقف ہے کہ سندھ میں فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں کے خلاف مہم جاری ہے۔ حیدرآباد پولیس اور وکلا کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکااحتجاجی دھرنے کے باعث کراچی سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔ سندھ پولیس کے مطابق  اس سلسلے میں بھٹائی نگر میں ایک گاڑی کو روکا گیا، پوچھ گچھ پر کار سوار نے معقول جواب نہ دیا جس پر قانونی کارروائی کی گئی۔ سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ...
    ایشیائی ترقیاتی بینک اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے تحت 2021 میں شروع کیے جانے والا بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبہ ساڑھے 3 سال گزرنے کے باوجود تا حال نامکمل ہے۔ ملیر ہالٹ ،ماڈل کالونی سے براستہ ایئرپورٹ، صفورہ چورنگی ، موسمیات، یونیورسٹی روڈ سے نمائش چورنگی تک بننے والے اس پروجیکٹ کا ابتدائی لاگت کا تخمینہ 79 ارب روپے تھا، جو موجودہ ایکسچینج ریٹ کے مطابق 139 ارب روپے تک جا پہنچا ہے ۔ شہری منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور یاد رہے کہ سندھ حکومت کے ریڈ لائن منصوبے پرریڈ لائن میٹرو بس چلے گی۔ 26کلومیٹر طویل ریڈ لائن بی آر ٹی میں 24 بس اسٹیشنز بنائے جائیں گے...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 فروری 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آٹھ فروری ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، یوم سیاہ کے طور منائیں گے، ملک گیر احتجاج ہوگا، کراچی میں الیکشن کمیشن کے سامنے بڑا مظاہرہ کریں گے، آٹھ فروری کے بعد آئی پی پیز مافیا کو لگام دینے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بڑا احتجاج ہوگا۔وزیراعظم نجانے مہنگائی میں کمی کے دعوے کس کو بے وقوف بنانے کے لیے کر رہے ہیں۔ پنجاب میں کسان کارڈ دراصل قرضہ کارڈ ہے۔ وزیراعظم، ان کے بھائی، بھتیجی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی فارم سنتالیس کی پیداوار ہیں، دھاندلی تحقیقات کے لیے جوڈیشل...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کے کھیلوں اور ٹیموں سے ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو خارج کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں خواتین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کے لیے جاری جنگ آج ختم ہوگئی۔ خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کھلاڑیوں کی جگہ مردوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
    بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)پاکستان اور چین کے درمیان سیمنٹ کی پیداوار میں اضافے، قابل تجدید توانائی اور کوئلے کی گیسی فکیشن سمیت اہم معاہدوں پر دستخط کئے گئے جبکہ پاکستان اور چین نے سی پیک کو جدید ترقیاتی راہداری میں تبدیل کرنے، تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اورسائنسی و ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سیمنٹ کی پیداوار میں5000 ٹن یومیہ اضافے، پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون، کوئلے کی گیسی فکیشن اور یوریا کی کے پیداواری پلانٹ کے منصوبوں پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب بیجنگ میں ہوئی۔منصوبے پر مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں...
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی سے متعلق ایک دل خراش خبر نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ انٹرنیٹ پر گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ نورا فتیحی ایک بنجی جمپ حادثے میں ہلاک ہوگئی ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Living India News (@livingindianews) یہ ویڈیو پوسٹ ہونے کے فوراً بعد ہی وائرل ہوگئی اور کئی دیگر اکاؤنٹس نے بھی اس خبر کو دوبارہ سے شیئر کیا۔ تاہم بعد ازاں علم ہوا کہ یہ خبر مکمل طور پر غلط تھی اور اداکارہ بالکل ٹھیک ہیں۔...
    سڈنی(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک اور جھٹکا، پیٹ کمنز کے بعد جوش ہیزل ووڈ کی بھی انجری کے سبب میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز چیمپئنز ٹرافی سے قبل انجری کا شکار ہوگئے، جس کے بعد ان کی 2025 کے میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق اب دوسرے اہم آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی انجری کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
    میاں چنوں(مانیٹر نگ ڈ یسک )درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    امریکا میں چودہ کروڑ مرغیوں کو تلف کرنے کے بعد انڈوں کی قلت پیدا ہوگئی امریکا میں انڈوں کی قیمت کو پر لگ گئے،گزشتہ سال برڈفلو پھیلنے کے بعد امریکا میں چودہ کروڑ مرغیوں کو تلف کیا گیا جس سے مارکیٹ میں انڈوں کی قلت پیدا ہوگئی اور قیمت دوگنا بڑھ گئی۔ امریکی میڈیا کےمطابق اگلے ایک برس میں انڈوں کی قمیت میں مزید بیس فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ کھانے پینے کی دیگر اشیا میں صرف دو فیصد اضافہ متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑی تعداد میں مرغیاں تلف کرنے سے مرغی کے گوشت کی کمی کا بھی سامنا ہے۔
    میاں چنوں(نیوز ڈیسک)درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ایک متاثرہ فرد نے بتایا کہ ہم نے لکڑی کی کٹائی کے دوران درخت سے پھل اتار کر کھایا تھا جس کے بعد حالت غیر ہوگئی۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، متاثرین میں نجم الحسن، رمضان ،عرفان،قیصر، عمر فاروق ظفر اقبال،مشتاق اور جاوید شامل ہیں۔ مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے...