Jasarat News:
2025-02-11@17:18:29 GMT

کراچی: کرکٹ میچز کے دوران شہریوں کی پریشانی کم ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

کراچی: کرکٹ میچز کے دوران شہریوں کی پریشانی کم ہوگئی

کراچی:شہر میں ہونے والے بین الاقوامی کرکٹ میچز کے دوران اس بار اہل کراچی کو پیش آنے والی زحمت کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے میچز کے دوران ارد گرد کی تمام سڑکوں کو اس بار ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور شہریوں کو اس سلسلے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

حکام نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں12 اور 14 فروری کو سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز کا انعقاد ہوگا۔ا سی طرح 19 فروری سے چیمپیئنز ٹرافی  کا ایونٹ بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں حفاظتی انتظامات کے تحت پانچ ہزار سے زیادہ پولیس کے اہل کار اور افسران مختلف مقامات پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی اقدامات کے تحت ایس ایس یو کے 620 کمانڈوز (بشمول لیڈی کمانڈوز)، سیکورٹی ڈویژن کے 1,220 اہلکار، ٹریفک پولیس کے 1,390 اہل کار، اسپیشل برانچ کے 280 اور ڈسٹرکٹ پولیس کے دیگر اہلکار بھی مختلف مقامات پر ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

اس کے علاوہ ماہر نشانہ بازوں کو حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا ج بکہ ایس ایس یو کی خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اردگرد امن و امان کی نگرانی کے لیے موجود رہے گی۔

ایس ایس یو کے کمانڈوز پر مشتمل اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے گی اور میچز کے دوران اسٹیڈیم کے اردگرد گشت کرے گی۔ پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکورٹی ہدایات پر عمل کریں اور میچز کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

یہ اقدامات شہریوں کو کرکٹ میچز کے دوران بہتر سہولیات فراہم کرنے اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ شہریوں کو امید ہے کہ ان اقدامات سے میچز کے دوران ٹریفک اور سیکورٹی کے مسائل میں کمی آئے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میچز کے دوران کے لیے

پڑھیں:

قومی ٹیم کو دھچکا:حارث رؤف انجری کے باعث سہ فریقی سیریز کے باقی میچز سے باہر

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کو سہ فریقی سیریز میں ایک دھچکا برداشت کرنا پڑ گیا، جب اہم فاسٹ بالر حارث رؤف انجری کے باعث بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ نوجوان پیسر عاکف جاوید کو قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ کے دوران 37ویں اوور میں بولنگ کے دوران تکلیف محسوس کرنے کے بعد میدان چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ وہ اپنا اوور بھی مکمل نہ کر سکے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی معائنے کے لیے لے جایا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ حارث رؤف کی انجری شدید نوعیت کی نہیں ہے اور وہ جلد فٹ ہو جائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق ان کے ایم آر آئی اور ایکسرے اسکینز سے معلوم ہوا ہے کہ انہیں سینے کے نچلے حصے میں معمولی کھنچاؤ ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ مکمل صحت یاب ہو کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب عاکف جاوید کی شمولیت سے قومی ٹیم کے بالنگ اٹیک میں تازہ دم توانائی شامل ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔ نوجوان فاسٹ بالر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی تھی اور اب ان کے پاس خود کو ثابت کرنے کا ایک سنہری موقع ہے۔

پاکستانی کرکٹ شائقین کو امید ہے کہ ٹیم بقیہ میچز میں مضبوط کارکردگی دکھائے گی اور حارث رؤف کی غیرموجودگی کے باوجود بہترین کھیل پیش کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کرکٹ میچز کے دوران شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی
  • سہ ملکی سیریز: کراچی میں میچز کے دوران جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا
  • قومی ٹیم کو دھچکا:حارث رؤف انجری کے باعث سہ فریقی سیریز کے باقی میچز سے باہر
  • کراچی میں میچز کے دوران کون سی سڑکیں کھلی ہوں گی؟ پلان جاری
  • کرکٹ میچز کے دوران کراچی کے شہریوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری
  • کراچی میں میچز کے دوران کون سی سڑکیں کھلی ہوں گے؟ پلان جاری
  • شہریوں کی بڑھتی اموات:ذمہ دار سندھ حکومت ہے، منعم ظفر خان
  • پولیس تشدد میں نوجوان تاجر کی ہلاکت قابل مذمت ہے، شفاف تحقیقات کی جائے، منعم ظفر
  • لاہور پولیس کی بڑی کارروائی، میچز کی جعلی ٹکٹ فروخت کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار