کراچی:

 ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے لانڈھی میں منگل کی دوپہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی نوجوان دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی گیا، جس کے بعد رواں سال میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 تک پہنچ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے 3 نمبر ایریا 37 اے گلی نمبر 4 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18 سالہ عبداللہ ولد عبدالقادر شدید زخمی ہوا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ بدھ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

عبداللہ کو زخمی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ نمبر 96 سال 2025 بجرم دفعات 394 اور 397 چونتیس کے تحت لانڈھی پولیس نے اس کے ماموں ریاض کی مدعیت میں درج کیا ہے جس میں انھوں نے پولیس کو  بیان دیا ہے کہ وہ گھر میں تھا کہ فائر کی آواز سن کر باہر نکلا تو میرا بھانجا عبداللہ زخمی حالت میں زمین پر گرا ہوا تھا اور معلوم کرنے اس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین رہے تھے جنہوں نے مزاحمت پر گولی ماری اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ 

زخمی عبداللہ کو جناح اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج عبداللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا اور اس حوالے سے مقتول کے ماموں نے بتایا کہ عبداللہ میٹرک کر چکا تھا اور کمپیوٹر کورس کر ہا تھا جبکہ وہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا ، عبداللہ کو سینے پر گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

 مقتول کی میت رہائش گاہ سے اٹھائی گئی تو کہرام مچ گیا خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں ، اس موقع پر مقتول کے اہلخانہ ، رشتے دار اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع تھی علاقے میں سوگ کا سماں تھا اور کئی رقت انگیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔

 موقع پر موجود افراد نے نوجوان عبداللہ کی ڈاکوؤں کے ہاتھوں ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈاکوؤں کا سراغ لگا کر انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مقتول عبداللہ کی نماز جنازہ گھر کے قریب مسجد  کے باہر ادا کی گئی جسے بعدازاں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ اسمٰعیل گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

دوسری جانب ضلع کورنگی میں رواں سال میں اب تک 5 افراد ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈاکوو ں

پڑھیں:

قندوز میں خودکش حملہ، 25 افراد کی ہلاکت، زخمیوں کی تعداد بڑھ گئی

قندوز:افغانستان کے شہر قندوز میں ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ قندوز کے ایک بینک کے باہر ہوا جب سرکاری ملازمین اپنی تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔

دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق، قندوز ڈسٹرکٹ اسپتال میں 17 لاشیں لائی گئیں، جبکہ دیگر اسپتالوں میں بھی زخمی اور لاشیں پہنچائی گئیں۔ اس دھماکے میں زیادہ تر ہلاک ہونے والے طالبان اہلکار تھے۔

افغان سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو سیل کر دیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

متعلقہ مضامین

  • لانڈھی میں دوران ڈکیتی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا
  • کراچی؛ یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ سے نوجوان قتل، شناخت نہیں ہو سکی
  • طولکرم میں قابض فوج پر مزاحمت کاروں کے حملے میں کئی اہلکار ہلاک و زخمی
  • قندوز میں خودکش حملہ، 25 افراد کی ہلاکت، زخمیوں کی تعداد بڑھ گئی
  • کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ‘ 2 پاکستانی جاں بحق
  • سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ دو پاکستانی نوجوان جاں بحق
  • سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ دو پاکستانی نوجوان جاں بحق، ایک کی عید کے بعد شادی تھی
  • بکاخیل، پولیس اہلکار سمیت 2 مغوی افراد قتل ، مقتول کی ویڈیو وائرل