محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں، لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر ہاؤس کراچی آمد پر انہیں اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ حلیم پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں، لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کے حلیم پیش کرنے کی روایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حلیم کے ذائقے نے آپ کی محبت کی ترجمانی کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حلیم سے تواضع کرنا ایک قدیم روایت ہے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گورنر سندھ وزیر داخلہ محسن نقوی کہا کہ

پڑھیں:

کچھ عناصر ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے، کامران خان ٹیسوری

گورنر سندھ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ عناصر ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے، گزشتہ رات کراچی میں ڈمپرز کو جلایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کے حالات کو سازگار بنا رہے ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے، گزشتہ رات کراچی میں ڈمپرز کو جلایا گیا۔ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے بھی ٹریفک کے قواعد و ضوابط یقینی بنانے کیلئے میٹنگ کی، سب مل کر تمام مسائل کا ادراک کررہے ہیں، کسی کو لاشوں پر سیاست نہیں کرنے دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے امریکی اراکین کانگریس کی ملاقات
  • کراچی: رنچھوڑ لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
  • دہشتگردی عالمی چیلنج ہے، دنیا پاکستان کیساتھ تعاون کرے: محسن نقوی
  • پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار ہے، عالمی برادری بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی
  • دہشتگردی عالمی چیلنج، عالمی برادری پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی
  • میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان
  • تیمر گرہ میں انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
  • ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے
  • وفاقی وزیر داخلہ کی پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت
  • کچھ عناصر ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے، کامران خان ٹیسوری