کراچی:ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 3100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 59 ہزار 859 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی سطح پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 911 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 8 لاکھ 12 ہزار روپے سے زیادہ ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت

پڑھیں:

سوزوکی آلٹو کی تازہ قیمت اور انسٹالمنٹ پلان سامنے آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں مقبول ترین گاڑیوں میں شمار ہونے والی سوزوکی آلٹو، جو اپنی ایندھن کی بچت، کم لاگت اور جدید ڈیزائن کی بدولت جانی جاتی ہے، جو کہ اب آسان قسطوں پر دستیاب ہے۔سوزوکی آلٹو جدید اور ایروناڈینامک ڈیزائن کے ساتھ پیش کی گئی ہے، جو اسے ایک منفرد اور دلکش شکل دیتا ہے۔ اس کے بڑے سائز کے ہیڈ لیمپس، خوبصورت دروازے اور شاندار بیک ڈیزائن اسے نہایت پرکشش بناتے ہیں۔

اندرونی حصے میں وسیع کیبن اسپیس، جدید MP5 ٹچ اسکرین اور اسٹوریج ایکسیسریز موجود ہیں جو آرام دہ سفر کا مکمل احساس فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آلٹو میں جدید حفاظتی خصوصیات جیسے کہ سیٹ بیلٹس، ABS بریکس اور ایئربیگز بھی شامل کیے گئے ہیں، جو اسے نئی نسل کے لیے ایک محفوظ اور مثالی انتخاب بناتے ہیں۔ اس میں 660cc R-Series تھری سلینڈر پیٹرول انجن نصب کیا گیا ہے جو بہترین کارکردگی فراہم کرتا ہے۔

قیمت
سوزوکی آلٹو پاکستان میں چار مختلف ویریئنٹس میں دستیاب ہے، جن میں VX، VXR، VXR-AGS اور VXL-AGS شامل ہیں۔ ان تمام ماڈلز کی قیمتیں فروری 2025 کے لیے مقرر کی جا چکی ہیں، جن کے مطابق آلٹو VX کی قیمت 23 لاکھ 31 ہزار روپے، VXR کی قیمت 27 لاکھ 7 ہزار روپے، VXR-AGS کی قیمت 28 لاکھ 94 ہزار روپے اور VXL-AGS کی قیمت 30 لاکھ 45 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔نجی بینک ’یو بی ایل ‘کی جانب سے فراہم کردہ فنانسنگ اسکیم کے تحت صارفین کو آلٹو کی خریداری کے لیے پانچ سالہ اقساط کا موقع دیا جا رہا ہے۔

مختلف ویریئنٹس کے لیے ڈاؤن پیمنٹ 6 لاکھ 99 ہزار روپے سے 9 لاکھ 13 ہزار روپے کے درمیان رکھی گئی ہے، جبکہ ماہانہ قسط 38 ہزار 809 روپے سے شروع ہو کر 50 ہزار 697 روپے تک ہے۔ یہ اسکیم خاص طور پر ان صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جو محدود بجٹ میں بہترین گاڑی خریدنے کے خواہشمند ہیں۔یہ سہولت ان تمام صارفین کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو سوزوکی آلٹو خریدنا چاہتے ہیں مگر یکمشت ادائیگی کے بجائے آسان ماہانہ اقساط میں خریداری کو ترجیح دیتے ہیں۔

کراچی: محمود آباد میں سلنڈر دھماکے سے بچی جاں بحق، تین افراد زخمی

متعلقہ مضامین

  • ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • سوزوکی آلٹو کی تازہ قیمت اور انسٹالمنٹ پلان سامنے آ گیا
  • ایک تولہ سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی
  • سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 3 ہزار ہوگئی
  • سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار کی بلند سطح پر پہنچ گئی
  • سونا مہنگا ہو کر فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے کی قیمت میں 4000 روپے کا بڑا اضافہ
  • پاکستان میں آج بروزپیر،10فروری 2025 سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 320 روپے تک پہنچ گئی