Jasarat News:
2025-02-19@01:14:39 GMT

رمضان المبارک سے قبل منافع خور مافیا سرگرم ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

کراقچی (کامرس رپورٹر) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک جیسے جیسے قریب آرہا ہے منافع خور مافیا کی سرگرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافے کے ساتھ دوسری اشیائے خورد و نوش بھی مہنگی ہو رہی ہیں۔ بناسپتی گھی ان اشیاء میں سرفہرست ہے عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں گھی مہنگا کیاجا رہا ہے مگر ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے گھی مافیا کے خلاف فوری کریک ڈاون کیا جائے۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ ملک میں لاکھوں ایکڑ پر محیط ساحلی علاقے پام آئل کی شجرکاری کیلئے نہایت موزوں ہیں مگرمفاد پرست امپورٹر مافیا اس میں رکاوٹ ہے جس کی وجہ سے سالانہ چار سے پانچ ارب ڈالر کا تیل درامد کرنا پڑتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سال رواں میں تجارتی تنظیموں کے انتخابات کروانے کا فیصلہ درست ہے جس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ایک مخصوص ٹولہ اپنے مفادات کے لئے اسکی مخالفت کر رہا ہے کیونکہ اسے اپنے کارناموں کی وجہ سے اپنی شکست نظر آ رہی ہے۔حکومتی فیصلہ مجموعی کاروباری ماحول کو بہتر بنانیمیں مددگار ثابت ہو گا۔ شاہد رشید بٹ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے سرکاری افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کی شرط درست ہے جس سے کرپشن روکنے اور گورننس بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔اس سلسلہ میں سول سرونٹس ایکٹ میں فوری طور پرترمیم کی جائے اور افسران کے اثاثے پبلک کیے جائیں۔آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ افسران کے اثاثے، ان کے بچوں کے تعلیمی ادارے ، گھر کی آمدن کے ذرائع، بیگمات کے اثاثے اورپاور آف اٹارنی تک کی معلومات دی جائیں۔اس سلسلہ میں تاخیر کرنے سے آئی ایم ایف پروگرام خطرات سے دوچار ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رہا ہے

پڑھیں:

مصر؛ رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت میں ایک رہائشی عمارت گر کر تباہ ہوگئی۔

عمارت کے ملبے تلے درجن سے زائد افراد دب گئے۔ امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 10 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 8 افراد زخمی ہیں۔

زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاحال عمارت گرنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم ایک عینی شاہد نے بتایا کہ عمارت گیس سلنڈر دھماکے کے باعث گری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا پر فراڈ کے نت نئے طریقے، سیکڑوں متاثرین نیب پہنچ گئے
  • شکارپور: مسلح افراد کی فائرنگ، باپ اور 7 سال کی بیٹی جاں بحق
  • رمضان المبارک کی آمد آمد، سعودی عرب میں تراویح اور تہجد کیلئے نئے علماء کرام کے ناموں کی منظوری دیدی
  • منافع مافیا کے خلاف کارروائی نہ ہونا افسوسناک ہے
  • مافیا سرگرم،رمضان سے قبل پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ
  • رمضان المبارک تک مہنگائی کم کرو، جماعت اسلامی نے حکومت ڈیڈلائن دیدی
  • شیخ رشید احمد کی ہوٹل میں پراٹھے پکاتے ہوئے ویڈیو وائرل
  • مصر؛ رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی
  • کوٹ ادو: رمضان المبارک کیلئے ذخیرہ کی گئی چینی کی 8 ہزار بوریاں برآمد
  • رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ،ذخیرہ اندوزوں نے کمر کس لی